کوئٹہ :عیدالاضحیٰ کے موقع پر گیس کی فراہمی کا شیڈول آگیا، صبح 5 بجے بحال ہونے کے بعد 3 دن بند نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے 3 روز کے دوران گیس فراہمی کیلئے سوئی سدرن کمپنی نے شیڈول جاری کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ آج گیس کی بندش شام 5 بجے کے بجائے رات 12 بجے ہوگی۔
ترجمان کمپنی کا کہنا تھا کہ عید پر گیس کی فراہمی صبح 5 بجے بحال ہونے کے بعد 3 دن بند نہیں ہوگی اور 10 جون سے پرانے شیڈول کے مطابق فراہمی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں : گیس فراہمی سے متعلق عید پر شہریوں کیلیے خوشخبری
گذشتہ روز عیدالاضحیٰ پر کراچی کے شہریوں کو گیس کی لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، سوئی سدرن عیدالاضحیٰ کے تینوں دن فراہمی یقینی بنائے گا۔
ترجمان کے مطابق جمعہ کی رات 12 بجے سے ہفتہ کی صبح 5 بجے تک بندش ہوگی، جس کے بعد ہفتہ کی صبح 5 بجے گیس بحال ہوگی اور عید کے تینوں دن بندش نہیں ہو گی۔
ترجمان نے بتایا کہ عید کے تیسرے دن رات 12بجے تک فراہمی بحال رہے گی اور 10 جون سے پرانے شیڈول کے مطابق فراہمی کےاوقاتِ کار بحال ہو جائیں گے۔