Tag: گیس کی قلت

  • گیس کی قلت کے باوجود گیزر کی فروخت میں اضافہ

    گیس کی قلت کے باوجود گیزر کی فروخت میں اضافہ

    سردیوں کی آمد پر ہرسال گیزر کی طلب بڑھ جاتی ہے لیکن اس بار سوئی گیس کی قلت کے باوجود گیس گیزر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس کی قلت کے باوجود گیس گیزر کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب مقامی سطح پر غیرمعیاری گیس گیزر کی تیاری بھی جاری ہے

    مگر مقامی سطح پر جگہ جگہ تیار ہونے والے ان گیس گیزرز کی چیکنگ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کے باعث کسی بھی وقت کسی بھی جگہ ناخوشگوار واقعات کا احتمال بڑھتا جارہا ہے۔

    موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم پانی کے حصول کیلئے گیس گیزرز کی تنصیب شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں گیس گیزرز کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے نیز بازار میں 25گیلن سے لیکر 50گیلن تک کاگیزر 35 ہزارروپے سے لے کر 45ہزار روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔

    مزید برآں شہریوں نے خراب گیس گیزرز کی مرمت کیلئے بھی اقدامات شروع کردیئے ہیں اور انہیں کاریگروں کی بھاری مزدوریاں ادا کرنا پڑرہی ہیں۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پردکاندار اور کاروباری و تجارتی لوگ شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں مناسب حکمت عملی کی بھی اپیل کی ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کا  ملک میں ایک اور بحران کا اشارہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں ایک اور بحران کا اشارہ

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ایک اور بحران کا اشارہ دیتے ہوئے کہا گیس کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں بلومبرگ کو انٹر ویو دیتے ہوئے ملک میں ایک اور بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    شہباز شریف نے خبردار کیا کہ پاکستان کو گیس کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے، گیس کی کمی سے مشکلات اور بڑھ جائیں گی۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ گیس کیلئے ٹینڈز دیے لیکن ساری گیس یورپ نے خرید لی، اب روسی صدر سے گیس اور گندم کی خریداری کی بات کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں ریلیف کی ضرورت ہے۔

  • گیس کی قلت میں ہوشربا اضافے کا خدشہ

    گیس کی قلت میں ہوشربا اضافے کا خدشہ

    اسلام آباد : آئندہ دو سال میں گیس کی طلب اور رسد کا فرق چار ارب کیوبک فٹ ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اسٹیٹ آف انڈسٹری پررپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق گیس کی قلت کا مجموعی حجم چار ارب کیوبک فٹ سے تجاوز کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اضا فہ نئے کنیکشنز اور صنعتی ضروریات کے باعث متوقع ہے۔

    اوگرا رپورٹ کے مطابق رہائشی صارفین کی جانب سے گیس کی طلب میں بے انتہا اضافہ ہورہا ہے، مالی سال 2020- 2019 کے اختتام تک گیس کی قلت چار ارب کیوبک فٹ ہوجائے گی جبکہ 2022 تک یہ قلت ساڑھے چھ ارب کیوبک فٹ ہوجانے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہر سال تین لاکھ صارفین کا اضافہ ہورہا ہے، گیس کے سب سے زیادہ کھپت 47 فیصد پنجاب اور سندھ میں 43 فیصد ہے۔

    اوگرا رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، اضافے کی وجہ گاڑیوں اور بائیکس میں اضافہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی قلت

    سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی قلت

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو  سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آتے ہی صوبے میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ دو روز سے سردی کی نئی لہر شروع ہوتے ہی اے ون سٹی، ہزارہ ٹاؤن، شالدرہ کاسی روڈ اور میکانگی روڈ کے مختلف علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہے، جس کے باعث شہری سخت سردی میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

    سخت سردی میں گیس کی قلت ہونے کے باعث بچے اور بڑے کمبل میں بیٹھے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے امور خانہ داری کے معاملات بھی شدید متاثر ہورہے ہیں، شہریوں کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں گیس کی بندش ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچے اور بزرگ بیمار پڑ رہے ہیں۔

  • گیس لائن تباہ،کراچی میں سی این جی اسٹیشنز اتوارصبح 8 بجےکھیلں گے

    گیس لائن تباہ،کراچی میں سی این جی اسٹیشنز اتوارصبح 8 بجےکھیلں گے

    جعفرآباد: گیس لائن تخریب کاری کا شکار ہونے کے باعث گیس کی قلت ہوگئی، جس کے باعث کراچی میں آج شام چار بجے کھلنےوالے سی این جی اسٹیشن اب کل صبح آٹھ بجےکھلیں گے۔

    رات گئےجعفرآباد کےعلاقےمیں سوئی سدرن کی اٹھارہ انچ قطر کی گیس لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، گیس لائن تباہ ہونے سے سندھ اور بلوچستان کےمختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوکر رہ گئی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی کوایک سو دس ملین کیوبک فٹ گیس کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولے جانے کے وقت میں سولہ گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا، فلنگ اسٹیشنز اب معمول کے مطابق اتوار بیس جولائی کی صبح آٹھ بجے کھولے جائیں گے۔

  • گیس سے محروم عوام، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھگتنے پر مجبور

    گیس سے محروم عوام، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھگتنے پر مجبور

    گیس کی قلت کے ساتھ ملک بھر میں عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کےعذاب سے بھی دوچار ہے۔

    پنجاب میں گیس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، کئی شہروں اور دیہات میں سولہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، پشاورکے نواحی اور شہری علاقوں میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    کئی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں تک جا پہنچا ہے، جس سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث کراچی میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔

    جس کے باعث عوام دوھرے عذاب میں مبتلا ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔