Tag: گیس کی لوڈشیڈنگ

  • رمضان  کے بعد اب کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

    رمضان کے بعد اب کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

    راولپنڈی : رمضان کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا ، جس کے تحت 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔

    شیڈول کا مقصد صارفین کے لیے کھانا پکانے اور روزمرہ کے معمولات کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرنا ہے۔.

    سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد اب صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6:00 بجے سے صبح 9:00 بجے، دوپہر 12:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک، اور شام 6:00 بجے سے 9:00 بجے تک ہوگی۔

    راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے رہائشی اس وقت گیس کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں، ایس این جی پی ایل کے نمائندوں نے بتایا کہ کمپنی نے حکومتی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے گیس کے اوقات کار کو ایڈجسٹ کیا۔

    انہوں نے صارفین کو یقین دلایا کہ تمام مقامات پر ان مقررہ اوقات میں گیس پورے پریشر پر فراہم کی جائے گی۔

    Currency Rates in Pakistan Today

  • وزیراعظم  کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

    وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا سحری میں گیس فراہم کرنے کا دعوی ٰغلط ثابت ہوگیا اور وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت گیس کی فراہمی آج بھی معطل رہی، جیکب لائن، نارتھ کراچی، سرسید ٹاؤن، کلیانہ ٹاؤن، یو پی سوسائٹی میں گیس غائب رہی۔

    اس کے علاوہ خواجہ اجمیر نگری گلستانِ جوہر،سرجانی،اور گلبہار سعودآباد ، گڈاپ، کاٹور سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر رہی۔

    جس کے باعث خواتین کیلیے سحری میں کھانا پکانا ناممکن ہوگیا، اس سے پہلے ایس ایس جی سی نےرات تین سے صبح سات بجےتک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سحرو افطار میں گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی، وزیراعظم نے نوٹس لےلیا

    ایس ایس جی سی شہرمیں گیس پریشربرقرار رکھنےمیں ناکام ہو گیا ، کمپنی کا کہنا تھا کہ سسٹم میں آرایل این جی مکس کر کے گیس پریشرکو مستحکم کر دیا ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں سحر و افطار میں گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی کی شکایات کا نوٹس لیا تھا۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں : دن میں کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟

    کراچی والے تیار ہوجائیں : دن میں کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟

    کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی نے رات کے بعد دن میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا، اب شہر میں روزانہ دوپہر دو بجے سے پانچ بجے تک گیس بند کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بارپھر گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ، شہر کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہونے لگی ہے۔

    ترجمان سوئی سدرن نے بتایا کہ دو سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے،،جس کے باعث گیس بندش میں اضافہ کیا گیا ہے ، اب روزانہ دوپہر دو سے پانچ بجے تک بھی گیس بند رہے گی۔

    شہر قائد میں پہلے ہی رات گیارہ سے صبح سات بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہری مجموعی طور پر گیارہ گھنٹے تک گیس کی فراہمی سے محروم رہیں گے۔

    کئی علاقوں سے گیس پریشرمیں کمی کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں ، گیس لوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث گھریلو خواتین،، ہوٹل اور پکوان ہاؤس کے مالکان سمیت دیگر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے معاملے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن کمپنی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے صوبے کے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔

    دن کے اوقات میں گیس کی بندش کسی صورت برداشت نہیں جائے گی، سوئی سدرن حکام فوری طور پر گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں۔