Tag: گیس کی لوڈ شیڈنگ

  • کراچی میں سحری کے وقت گیس کا غائب رہنا معمول بن گیا

    کراچی میں سحری کے وقت گیس کا غائب رہنا معمول بن گیا

    کراچی : شہر قائد میں سحری کے وقت گیس کا غائب رہنا معمول بن گیا، جس سے خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس غائب ہونا معمول بن گیا ہے ، گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خواتین کوسحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    کورنگی نمبر6، لانڈھی، گلستان جوہر بلاک 20، خواجہ اجمیر نگری ، نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی، ماڑی پور، باب بھٹ شمس آئی لینڈ ، منوڑا، بلدیہ، اتحادٹاؤن، قائم خانی کالونی اور لیاقت آباد میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    اس کے علاوہ ہجرت کالونی، اولڈ سٹی ایریا گارڈن، ڈیفنس، صدر ، گڈاپ ، کاٹھور، اسکیم 33، منگھو پیر اور تیسر ٹاؤن کے شہری بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پریشان ہے۔

    ایس ایس جی کومجموعی طورپر300 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائدکمی کا سامنا ہے، سسٹم میں کمی کے باعث شہرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    اس سے قبل بھی کراچی شہرکا بڑاحصہ کم پریشر اور گیس سے اچانک محروم ہوگیا تھا، اطلاعات کے مطابق ساون گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث 45ایم ایم سی ایف سی گیس کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

  • حکومت کا اہم اقدام : موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے گی

    حکومت کا اہم اقدام : موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے گی

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے گی جبکہ گیس کی کمی آرایل این جی سے پوری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے گیس صارفین کو خوشخبری سنادی، حکومت کی جانب سے ایک اور عوام دوست قدم اٹھاتے ہوئے سردیوں کے موسم میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے گی۔ گیس کی کمی کو آرایل این جی کے ذریعے پورا کیا جائے گا، اس کے علاوہ اجلاس میں نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کیلیےحکومتی گارنٹی کی اصولی منظوری بھی دی گئی، علاوہ ازیں پاور سیکٹر کے لیے اسلامک فناسنگ کی سہولت دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

     مزید پڑھیں: حکومت نے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے نو نومبر کو موسم سرما کے تین ماہ کے لیے گھریلو صارفین کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا تھا، شیڈول میں صبح و شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق درآمدی صنعتوں کو 3 سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے گی جبکہ دیگر صنعتوں کو سردیوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی، مذکورہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کا نفاذ تین ماہ یعنی دسمبر سے مارچ تک کے لیے ہوگا۔

  • گیس کی لوڈ شیڈنگ طلاق کا باعث بن رہی ہے، لیگی ایم این اے

    گیس کی لوڈ شیڈنگ طلاق کا باعث بن رہی ہے، لیگی ایم این اے

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رکنِ‌ قومی اسمبلی طاہرہ اونگزیب نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث میاں بیوی کے درمیان جھگڑے معمول بن گئے ہیں اور کئی جوڑوں میں نوبت طلاق تک آن پہنچی ہے۔

    ان کا خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ پر کہا کہ مرد گھر آتے ہیں تو گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کھانا تک تیار نہیں ہوپاتا جس کی وجہ سے گھر کا ماحول زیادہ خراب ہوجاتا ہے اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ازدواجی زندگی تناؤ کا شکار ہو گئی ہے بھوک کے ستائے شوہر اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان بیوی کے درمیان معمولی لڑائی بعض اوقات بڑھتے بڑھتے نوبت طلاق تک جا پہنچتی ہے۔

    گیس کےبحران پر قابو پانے کے لیے پاک ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تعمیر کے بارے میں وزارتِ پیٹرولیم سے سوال پوچھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے لیے بحرانوں کے سوا اور کیا دے رہے ہیں؟

    واضح رہے کہ اس بحث کا آغاز جمیعتِ علمائے پاکستان سے تعلق رکھنے والی رکنِ قومی اسمبلی نعیمہ کشور کی جانب سے گیس لوڈ شیڈنگ پر پیش کی جانے والی قرارداد سے ہوا تاہم وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی غیر حاضری کے باعث یہ معاملہ موخر کردیا گیا جب کہ ڈپٹی اسپیکر نے وزیر کی عدم دستیابی پر ناراضی کا اظہار کیا۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ عباسی نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کی غیر حاضری پر کہا کہ موصوف وزیر کو معلوم ہونا چاہیے کہ کابینہ اجلاس سے اسمبلی کا سیشن زیادہ اہم ہے اس لیے وفاقی وزیر کو یہاب ہونا چاہیے تھا۔

    واضح رہے رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی والدہ اور متحرک لیگی کارکن ہیں۔

  • اسلام آباد: گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاج

    اسلام آباد: گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاج

    گزشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گزشتہ روز عوام دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روڑ پر نکل آئے اور احتجاج کیا، دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر تھانہ آبپارہ نے ایک سو دس مرد و خواتین مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    دوسری جانب مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے سیکٹر آئی ٹین، سیکٹر جی ٹین، سیکٹر جی سیون سمیت متعدد علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے اور اسلام آباد کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی کے باعث سردی سے بے حال ہوچکے ہیں مظاہرین نے وزیر اعظم نواز شریف اور صدرممنون حسین سے اپیل کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔