راولپنڈی : 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کے گیس بل نے شہری کی نیندیں اُڑا دیں تاہم سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے راولپنڈی کےشہری کی نیندیں اُڑا دیں ، دھمیال کے رہائشی کو1 کروڑ 23 لاکھ روپےسےزائدکا بل بھیج دیا
متاثرہ اللہ دتہ راجہ سوئی گیس کے دفتر پہنچ گیا اور کہا محکمہ سوئی گیس والے کہتے ہیں بل ہرصورت اداکرنا ہوگا، ایک کروڑ 23 لاکھ روپےگیس کابل کیسے ادا کروں گا، 4 ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر ایک کروڑ 23لاکھ کابل بھیج دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ صارف کے بل کا کیس محکمے کے نوٹس میں آیا ہے، چھان بین جاری ہے، بظاہر اعداد و شمار کمپیوٹر کی غلطی لگتی ہے، متاثرہ صارف کا بل صحیح کر کے نیا بل جاری کیا جائے گا۔
بعد ازاں اے آروائی نیوزکی خبر پر سوئی ناردرن حکام نے بھاری بھر کم بل جاری کرنے کی غلطی تسلیم کر لی۔
سوئی ناردرن حکام نےمتاثرہ شہری کا بل درست کرکے نیا بل جاری کردیا، صارف اللہ دتہ راجہ کو 40 ہزار240 روپے کا نیا بل جاری کیا گیا۔
حکام نے کمپیوٹرکی غلطی قرا ردے کرنیا بل جاری کیا ، بل کی عدم ادائیگی پر گزشتہ ماہ متاثرہ شہری کا کنکشن منقطع کیا گیا تھا۔