Tag: گیس کے نئے کنکشنز

  • گیس کے نئے کنکشنز نہیں لگ سکتے نہ لگائیں گے ، نگران وزیر توانائی

    گیس کے نئے کنکشنز نہیں لگ سکتے نہ لگائیں گے ، نگران وزیر توانائی

    اسلام آباد: نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ کہ گیس کے نئے کنکشنز نہیں لگ سکتے نہ لگائیں گے، آئندہ ایک سے 2 سال میں گھریلو کنکشنز کو بھی ایل پی جی پر شفٹ ہونا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی نے گیس قیمتوں میں حالیہ اضافے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اضافے سےپیٹرولیم سیکٹر کاگردشی قرض نہیں بڑھے گا، اب گیس سیکٹر کے نقصانات نہیں ہوں گے اور سرکلر ڈیٹ کے باعث عالمی گیس کمپنیاں ملک چھوڑ کرنہیں جائیں گی۔

    نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ملک میں گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، گیس قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ غریبوں کو پروٹیکٹ کیا گیا، گاؤں میں ایل پی جی کے 25فیصد قیمت پرشہروں میں امیروں کوگیس مل رہی تھی۔

    محمد علی نے بتایا ہے کہ 57 فیصد گھریلو صارفین کا ٹیرف بڑھایا ہے ، گیس کی سب سے زیادہ کھپت والےکاٹیرف ایل پی جی کےبرابرلےآئےہیں، 57 فیصد گھریلو صارفین31 فیصد گیس استعمال کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسانوں پر بوجھ نہ ڈالنے کیلئے فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس قیمت نہیں بڑھائی، انڈسٹری کو گیس کی قیمت خطے کے ممالک کے برابر ہوگی ، ملک میں انڈسٹری کے فروغ کیلئے مسابقتی ماحول پیدا کیا ہے، ماضی کا سرکلر ڈیٹ ساڑھے 4ہزار ارب روپے ہے۔

    نگران وزیر توانائی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ گیس کے نئے کنکشنز نہیں لگ سکتے نہ لگائیں گے، آئندہ ایک سے 2سال میں گھریلوکنکشنزکوبھی ایل پی جی پر شفٹ ہوناپڑے گا کیونکہ آئندہ گیس بجلی گھروں کو ہی ملا کرے گی، دنیا بھر میں گیس کا استعمال صرف بجلی گھروں کیلئے ہوتا ہے۔