Tag: گیس

  • سندھ میں سی این جی کی بندش میں اچانک اضافہ

    سندھ میں سی این جی کی بندش میں اچانک اضافہ

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے اچانک سی این جی کی بندش میں چوبیس گھنٹےکا اضافہ کردیا، عوام کو ہفتےکےساتھ ساتھ اتوار کو بھی سی این جی نہیں ملےگی۔

    سندھ بھرمیں سی این جی کی بندش میں اچانک اضافہ کرنےکی روایت کو برقرار رکھتےہوئےسوئی سدرن گیس کمپنی نے اب ہفتےکےعلاوہ اتوار کو بھی سی این جی بند رکھنےکا حکم صادرکیا ہے۔

    اچانک دو روز تک سی این جی نہ ملنےکے اعلان کےبعدکراچی سمیت بیشتر شہروں میں سی این جی اسٹیشنز پرگاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں اور لاکھوں شہریوں کوپریشانی کا سامناکرنا پڑا۔

    ایس ایس جی سی کے ترجمان کےمطابق مارچ میں قطر سےآنے والی ایل این جی کیلئےگیس کمپنیزکےنیٹ ورک کومربوط کیاجارہاہےجس سےکام کےدوران بارہ کروڑکیوبک فٹ گیس کی کمی ہوگی اس لئے سی این جی کی بندش کےدورانیےمیں اضافہ کرنا پڑا،سی این جی کی سپلائی پیرکی صبح آٹھ بجےسےبحال ہوگی۔

  • پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات:گیس کی قیمت میں اضافہ پراصرار

    پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات:گیس کی قیمت میں اضافہ پراصرار

    دبئی : پاکستان اورآئی ایم ایف  کے مذاکرات دبئی میں جاری ہیں، مذاکرات میں گیس کی قیمت میں اضافہ کیلئے دباؤ، حکام کی یقین دہانیاں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے مذاکرات دبئی میں جاری ہیں، آئی ایم ایف نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ایشو بنالیا۔

    پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان پالیسی مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافہ  کر نے پراستفسار کیا۔

    اس کے علاوہ عالمی مالیاتی ادارے نے وزیرخزانہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے سلسلے میں ہونے والی تاخیر پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

    گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے بارے میں وزیرخزانہ نے فنڈ کو بتایا کہ ملک کے سیاسی حالات گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دیتے۔ مناسب وقت کا انتظار ہے۔

  • پیٹرول کے بعد گیس کے بحران نے سراُٹھالیا

    پیٹرول کے بعد گیس کے بحران نے سراُٹھالیا

    اسلام آباد: پاکستان میں بحران پر بحران پیدا ہورہے ہیں لیکن بحران کی ذمہ داری قبول کرنے والا کوئی نہیں۔ عوام کبھی گیس کو ترستے ہیں تو کبھی ایندھن کی قلت کو روتے ہیں۔ہمارے ملک میں بحران تو بہت ہیں پر مرد بحران کوئی نہیں۔

    پنجاب میں ابھی پیٹرول غائب ہونے کے مسئلے پر گرد بیٹھی بھی نہ تھی کہ گیس بحران نے سر اٹھا لیا۔ سخت سردی میں پریشان عوام کریں تو کیا کریں۔

    بس حکومت کو کوسنے دے دے کر دل کی بھڑاس نکال لیتے ہیں۔مگر مسئلہ جوں کا توں ہے، ملتان میں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔

    گیس کا پریشر انتہائی کم ہے نہ صبح کا ناشتہ بنتا ہے اور نہ ہی رات کے کھانے کی تیاری کی جاتی ہے، والدین بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے ہوٹلوں کا مہنگا اور غیر معیاری کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔

    فیصل آباد میں کئی ماہ سے گیس کی قلت بدستور جاری ہے۔ عوامی شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ پنجاب میں پیٹرول بحران کے موقع پر کراچی میں مسلسل سی این جی کی فراہمی جاری رہی۔ لیکن اب  یہ عیاشی بھی ختم ہو گئی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی نےواضح طور پرکہہ دیاہے کہ آئندہ ہفتے کراچی میں تین دن سی این جی نہیں ملے گی۔ کراچی کی سڑکوں کو اب گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہوں گی اور ہیٹرول پمپوں پر بے ہنگم ہجوم ہونگے.

    کراچی میں آئندہ ہفتے منگل ، جمعرات اور ہفتہ کو سی این جی اسٹیشنز چوبیس چوبیس گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔اور کراچی کی سڑکیں کار پارکنگ کا منظر پیش کریں گی۔

  • صوبے بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

    صوبے بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

    کوئٹہ: موسم سرما کے شدت اختیار کرتے ہی صوبے بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کےترجمان کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبےبھر میں سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلیےبند کر دی گئی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس معطلی کا فیصلہ سوئی گیس پریشر میں کمی کےباعث کیاگیا ۔صوبے بلوچستان میں موسم سرما کے شدت اختیار کرنے کے باعث گیزر اور ہیٹرز کے استعمال میں اضافے ہوگیا ہے جس کے باعث کے باعث گیس کے پریشر میں کمی آئی ہے۔

  • پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل

    پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل

    لاہور: پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اگلے چار ماہ کے لئے بند کردی گئی۔

    موسم سرما میں بجلی کے ساتھ ساتھ عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ بھی برداشت کرنی پڑے گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب میں سی این جی اور انڈسٹری کواگلے چار ماہ کے لئے گیس معطل کردی۔

    ایس این جی پی این کا موقف ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے،گھریلو صارفین اور پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنا پڑ رہی ہے، لیکن وزارت خزنہ نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے کی جانے والی لوڈشیڈنگ کو معطل کردیا گیا ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی رضامندی سے کیا ہے،ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا حتمی فیصلہ متعلقہ وزراء کی وطن واپسی پر کیا جائے گا۔

  • مسائل حل نہ ہوئےتو دھرنے کا اعلان کریں گے،سی این جی ایسوسی ایشن

    مسائل حل نہ ہوئےتو دھرنے کا اعلان کریں گے،سی این جی ایسوسی ایشن

    کراچی: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نےکہاہےکہ دس دن میں درپیش مسائل حل نہیں ہوئےتوبیس نومبرکوایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔

    آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اورآل کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کے بعد دونوں تنظیموں کے صدور نےمشترکہ نیوزکانفرنس میں بتایاکہ حکومت نےنجی کمپنی کے ذریعے ایل این جی متعارف کرنےکافیصلہ کیاہے جوسی این جی گیس ٹیرف سےتین گناہ مہنگی ہوگی۔

    اُن کاکہناتھاکہ ایل این جی آنےسےسی این جی کی فی کلوقیمت 110روپےتک پہنچ جائیگی، انہوں نےمزیدبتایاکہ ہفتےمیں سی این جی کی تین روزہ بندش کےبعد ایس ایس جی سی اب چار روزکیلئے سی این جی اسٹیشنز بندکرنے کیلئے پرتول رہی ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نےحکومت سےمطالبہ کیا ہےکہ مسائل کےحل کیلئے وزارت پیٹرولیم،ایم ڈی ایس ایس جی سی اور سندھ کے اسٹیک ہولڈرزپرمشتمل کمیٹی بنائی جائے ورنہ پورےکراچی میں احتجاج ہوگا۔

  • ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی و گیس فراہم نہیں کی جائےگی، حکومت پنجاب

    ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی و گیس فراہم نہیں کی جائےگی، حکومت پنجاب

    لاہور: حکومت پنجاب نےاعلان کیا ہے کہ عید کے تینوں دن ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی فراہم نہیں کی جائےگی۔ عید کےتینوں دن گھریلو صارفین کو متواتربجلی فراہم کرنے کےلئے حکومت نےٹیکسٹائل انڈسٹری پر بجلی گرادی۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے عید کے تینوں دن ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بجلی بند کرنے کا حکم دے دیاہے ۔ٹیکساٹل انڈسٹری کی پیر کی رات سے گیس بھی بند کردی جائے گی۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو عید کے موقع پر لوڈشیڈنگ سے نجات دلانا ہے۔ ٹیکسٹائل ملز مالکان نےحکومت کے اس اقدام کے خلاف عید کےبعد احتجاج کا اعلان کیاہے۔

    مرکزی چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ایس ایم تنویر نے کہا ہےکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری برآمدات سے متعلق ہے۔ عید پر بجلی بند کرنے سے برآمدات کے آرڈر پورے نہیں ہوسکیں گےجس کے ملکی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہونےکا امکان ہے۔

  • سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں،ایس این جی سی

    سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں،ایس این جی سی

    اسلام آباد: سوئی نادرن گیس کمپنی عید کے دوسرے اور تیسرے دن پنجاب میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق عید قربان پر عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے عید کے تینوں دنوں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

    دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو عید کے دوسرے اور تیسرے دن گیس فراہمی سے معذرت کرلی ہے ۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے مطابق قادر پور گیس فلیڈ کی سالانہ مرمت کےلیے بند ہے جس کے باعث سسٹم میں گیس کی فراہمی کم ہے ۔

    اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

  • ضلع سانگھڑ میں گیس اور تیل کا نیا ذخیرہ دریافت

    ضلع سانگھڑ میں گیس اور تیل کا نیا ذخیرہ دریافت

    حیدرآباد: ضلع سانگھڑ میں گیس کے ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی اور تیل سات ہزار بیرل کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

    ترجمان پاکستان پیٹرولیم کے مطابق ذخیرے کی دریافت میں گورنمنٹ ہولڈنگس پرائیوٹ لمیٹڈ اور ایشیاء ریسورس آئل لمیٹڈ نے تعاون کیا۔ نئے ذخیرے سے ساٹھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور سات ہزار چار سو بیرل خام تیل نکالا جاسکے گا۔ضلع سانگھڑ میں یہ تیل اور گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے،گیس اور تیل کے ذخیرےکی دریافت سے یومیہ ساڑھے سات لاکھ ڈالر ذرمبادلہ کی بچت ہو گی ذخیرے سے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملکی طلب و رسد میں کمی کا فرق کم کیا جائے گا۔