Tag: گیس

  • حکومت کے پاس گیس کی قلت کےفوری خاتمےکا کوئی حل نہیں، شاہد خاقان عباسی

    حکومت کے پاس گیس کی قلت کےفوری خاتمےکا کوئی حل نہیں، شاہد خاقان عباسی

    وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کے پاس گیس کی قلت کےفوری خاتمےکا کوئی حل نہیں، پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ سردیوں میں جاری رہے گی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھاکہ گزشتہ دو روز سے میرے گھر میں بھی گیس نہیں آرہی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کے بعد پہلے سے موجود تیس فی صد قلت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔

    جس کے حوالے سے ہم نےنظرثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں داخل کردی ہے نومبر دو ہزار چودہ تک ایل این جی کی سپلائی آنے کے بعد گیس کی صورتحال بہتر ہوگی اور 2016 تک گیس کی قلت پرقابوپاسکیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی جی ایس پی پلس سے استفادے کیلئے دی گئی ہے۔۔مارچ میں گھریلوصارفین کو گیس کی فراہمی بہتر ہوجائے گی۔

  • سردی میں اضافہ:سوئی گیس کے پریشر میں کمی،عوام کو مشکلات

    سردی میں اضافہ:سوئی گیس کے پریشر میں کمی،عوام کو مشکلات

    شدید سردی میں مختلف شہروں میں گیس کےکم پریشراورلوڈشیڈنگ سےگھریوصارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایک جانب تو ملک میں شدیدسردی کی لہرجاری ہے تو دوسری جانب ٹھنڈ کی شدت میں اضافے کے بعد مختلف شہروں میں گیس نایاب ہو کر رہ گئی۔

    کہیں گیس پریشر میں کمی کہیں گھنٹوں کی بندش نے شہریوں کاجینامحال کردیا۔ فیصل آباد ، ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے، گھروں میں گیس نہ آنے کےباعث شہری باہر ہوٹلوں سے مہنگا کھانا لینے پر مجبور ہیں۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی صورتحال مختلف نہیں جہاں خون جما دینے والی سردی میں گیس پریشر میں کمی نے شہریوں کو دہری اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود گیس فراہمی کی صورتحال میں بہتری نہیں آسکی ۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے سے نجات دلائی جائے تاکہ شدید سرد موسم میں ان کی پریشانیوں میں کمی آسکے۔

     

  • گیس انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ سرچارج میں اضافے کا فیصلہ

    گیس انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ سرچارج میں اضافے کا فیصلہ

    حکومت نے گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق حکومت نے فرٹیلائزرپرگیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج ایک سو ستانوئے روپے سے بڑھا کر تین سو روپے ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جبکہ صنعتی یونٹس پر جی آئی ڈی ایس پچاس روپے سے بڑھا کرسو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیوی میں اضافہ سے سالانہ سو سےایک سو بیس ارب روپے کی آمد ن ہو گی۔

    دوہزار بارہ میں صنعتی سیکٹر کے لئے گیس سترہ فی صد مہنگی کی گئی جبکہ دیگر سیکٹرز کے لئے چودہ فی صد مہنگی کی گئی۔ اب حکومت نے گھریلو اور کمرشل سیکٹرز کے علاوہ مزید پانچ سیکٹرز پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

  • کراچی می گیس پریشر کم، ضنعتی یونٹو ں سے لے کر گھر کے چولہے تک بند

    کراچی می گیس پریشر کم، ضنعتی یونٹو ں سے لے کر گھر کے چولہے تک بند

    کراچی میں گیس کے پریشر میں اچانک کمی آنے سے نہ صرف گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہو گئی بلکہ پراسسنگ یونٹس بھی بند ہو گئے، کراچی میں گیس کے دبائو میں کمی کےباعث شہرکےمختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند ہو گئی ،نارتھ کراچی ،لیاری ،کو رنگی،صدر،پی ای سی ایچ ایس میں گیس نہ آنے سے لوگوں کو کھانا پکانے میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈیفنس سوسائیٹی اور صنعتی علاقوں میں بھی گیس کا بحران پیدا ہوگیا،سائٹ،نارتھ کراچی اورکورنگی میں گیس پریشرمیں کمی کےباعث پراسسنگ یونٹ بندہوگئے۔

  • عوام بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں تاکہ مشکل صورتحال سے نمٹا جا سکے، خواجہ آصف

    عوام بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں تاکہ مشکل صورتحال سے نمٹا جا سکے، خواجہ آصف

    لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے زبانی کلامی ثابت ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کو سردیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رکھنے کی خبر سنا کر مزید اذیت سے دوچار کردیا ہے۔

    لاہور میں این ٹی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہروں کی سالانہ بندش اور ملکی صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کم کی جائے گی۔

    جس کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہوگی اور آئندہ چند ہفتے مجبورا لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔ انہوں نے لوڈشیڈنگ کے باعث ہونے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں تاکہ مشکل صورتحال سے نمٹا جا سکے۔