Tag: گیس

  • گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا: سوئی گیس حکام

    گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا: سوئی گیس حکام

    لاہور: سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا، ابھی گیس کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی بجلی یا گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔

    حکام کے مطابق گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور آئی اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز تھی۔

    دوسری جانب آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اپٹما کے ترجمان کا بھی کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، وزراتوں نے وضاحت کی کہ وزیر اعظم انڈسٹری کے بنیادی ایشوز کا حل چاہتے ہیں۔

    اپٹما کے مطابق نیپرا نے ابھی 4ڈ سکوز سے ٹیرف پر اجلاس کرنے ہیں، صنعتوں کے ساتھ وزارتوں کی مشاورت جاری ہے جلد ریلیف مل جائے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ خوشی کی بات ہے حکومت ٹیرف بڑھانے کے حق میں نہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل توانائی کے شعبے میں جاری مالی مسائل، گیس چوری اور عدم ادائیگیوں کے باعث گیس کمپنیوں کے شدید مالی بحران کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اوگرا کی تجویز کے مطابق گیس کی قیمتوں میں چھیالیس فیصد اضافہ کردیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بھی گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

    اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 3 گنا کرنے جبکہ کمرشل صارفین کے لیے قیمت میں 30 فیصد اضافہ تجویز کیا تھا۔

  • ملکی گیس کا 44 فیصد پاور سیکٹر کے زیر استعمال رہا: اوگرا

    ملکی گیس کا 44 فیصد پاور سیکٹر کے زیر استعمال رہا: اوگرا

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مالی سال 16-2015 کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملکی گیس کا 44 فیصد پاور سیکٹر کے زیر استعمال رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گزشتہ مالی سال کے لیے تیل و گیس انڈسٹری کی رپورٹ جاری کردی۔

    رپوٹ کے مطابق ملکی گیس کا سب سے زیادہ استعمال پاور سیکٹر کرتا ہے جو 44 فیصد ہے۔ گھریلو اور کھاد سیکٹر صرف 21 فیصد گیس استعمال کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نیپرا اور اوگرا سمیت 5 ریگولیٹری اتھارٹیز وزارتوں کے ماتحت

    اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پیدا ہونے والی گیس 46 فیصد سندھ، جبکہ 42 فیصد پنجاب میں استعمال ہوئی۔

    اوگرا رپورٹ کے مطابق سوئی کمپنیوں نے گزشتہ 5 سالوں میں اوسط 3 لاکھ کنکشن سالانہ فراہم کیے جبکہ ایل پی جی کی یومیہ سپلائی میں اضافہ ہوا۔

  • گیس کی فراہمی پر یک طرفہ پابندی کوفوری ختم کیا جائے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    گیس کی فراہمی پر یک طرفہ پابندی کوفوری ختم کیا جائے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاکہناہےکہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کوخط لکھا ہےجس میں انہوں نےکہاکہ میڈیارپورٹس کےمطابق وفاق نے97گیس منصوبےپنجاب میں شروع کیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نےخط لکھاکہ وفاق نے یہ منصوبے 37ارب کی لاگت سے شروع کیے ہیں۔انہوں نےکہاکہ قدرتی گیس کےاس طرح کےاستعمال پروفاق نےخودوقتی پابندی عائدکی۔

    وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں بتایاگیاہےکہ گیس نیٹ ورک کی پنجاب میں توسیع آرٹیکل158کی خلاف ورزی ہےجبکہ پنجاب ملک کی کل3فیصدگیس پیدا کرتا ہے،42فیصداستعمال کرتا ہے۔


    مزید پڑھیں: سندھ کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے پرچے آؤٹ


    وزیراعلیٰ سندھ کے لکھے گئے خط میں کہاگیاہےکہ ایس ایس جی سی دیہی ،شہری علاقوں میں گیس دینےسے انکاری ہے۔ایس ایس جی سی کاموقف ہےپابندی وفاق نےلگائی ہے۔

    مرادعلی شاہ نےکہاکہ پابندی ہے تو پنجاب میں کس طرح گیس دی جارہی ہے۔انہوں نےکہاکہ ہزاروں گھروں کےکنکشنز کی درخواستیں ہیں مگرگیس نہیں دی جارہی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نےوزیراعظم کولکھے گئے خط میں لکھاکہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ سیاسی بنیادپر گیس کی فراہمی سے مسائل بڑھ رہےہیں۔

    واضح رہےکہ سید مرادعلی شاہ نےکہاکہ گیس کی فراہمی پر یک طرفہ پابندی کوفوری ختم کیا جائےاور ڈومیسٹک،انڈسٹریل،کمرشل سیکٹر کوفوری گیس فراہم کی جائے۔

  • کوئٹہ: گھر میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ، 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: گھر میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ، 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گھر میں گیس بھرنے کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکے نے ہنستا بستا گھر تباہ کر دیا۔ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق گھر میں علی الصبح آگ جلانے کے لیے ماچس کی تیلی کو جلایا گیا تو گیس بھری ہونے کے باعث دھماکہ ہوگیا۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں اور علاقہ مکینوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ایف سی اسپتال منتقل کیا۔

  • پنجاب کی ٹیکسٹائل صنعت کو سستی گیس دینے کا فیصلہ

    پنجاب کی ٹیکسٹائل صنعت کو سستی گیس دینے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیدوارای لاگت کم کرنے کے لیے پنجاب کی ٹیکسٹائل صنعت کو 28 فیصد سستی گیس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اور سوئی گیس حکام کے مابین مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہی شروع کردیا جائے گا۔

    فیصلے کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 28 فیصد گیس، 400 روپے فی یونٹ دی جائے گی۔ پنجاب کی صنعتوں کو 72 فیصد آر ایل این جی 900روپے فی یونٹ ملے گی۔

    اس سے پہلے پنجاب کی صنعتوں کو 100 فیصد آر ایل این جی دی جا رہی تھی۔

  • چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد ہلاک

    چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد ہلاک

    بیجنگ : چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجےمیں33افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کان میں کام کرنے والے2افراد کوریسکیو آپریشن میں زندہ بچالیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق پیر کی صبح چین کے جنوب مغربی علاقےمیں نجی کمپنی کی کوئلے کی کان میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا تھاجس میں 13 کان کن جان کی بازی ہار گئےتھے۔

    چین کے جنوب مغربی علاقے میں گزشتہ روز سے جاری ریسکو آپریشن میں آج مزید کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33ہوگئی۔

    کوئلے کی کان میں گزشتہ روز صبح کے وقت گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے کےدرمیان زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد کان کن لاپتہ ہوگئے تھے،کوئلے کی اس کان میں ریسیکو آپریشن کے دوران 200سے زائد امدادی رضاکاروں نے حصہ لیاتھا۔

    یاد رہے کہ مقامی حکام نے کوئلے کی کان میں دھماکے کےواقعے کی تحقیقات کا حکم دیاتھااور علاقے میں دیگر کانوں کو عارضی طور پر بند کردیاگیاتھا۔

    خیال رہے کہ چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔اورجس کان میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں سے سالانہ 60,000 ٹن کوئلہ نکالا جا سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں:چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ،18افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین کے شہر شیزوشان میں لینی کول مائینگ کمپنی کی کان میں گیس بھرنے کے باعث 18 کان کن ہلاک ہوگئےتھے۔

  • اسپین کے کیفے میں سلنڈر دھماکہ،77افرادزخمی

    اسپین کے کیفے میں سلنڈر دھماکہ،77افرادزخمی

    میڈرڈ: اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے ولیز مالاگا کے کیفے میں ہونے والے گیس سلینڈر دھماکے میں 77 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے میں واقع کیفے میں عوام کھانے پینے میں مصروف تھے کہ اچانک گیس سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 77 افراد زخمی ہو گئے۔

    ولیز مالاگا کے مقامی عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد کیفے میں موجود تھی جو مقامی تہوار میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے۔

    spain-1

    مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کیفے کے باورچی نے آگ لگنے کے بارے میں عوام کو متنبہ کردیا تھا جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد کیفےسے نکل گئی۔

    spain-2

    سلینڈر دھماکے میں زیادہ تر افراد دھماکے کے باعث ٹوٹنے والے عمارت کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

  • دنیا کو بچانے کے لیے کتنے ممالک سنجیدہ؟

    دنیا کو بچانے کے لیے کتنے ممالک سنجیدہ؟

    نیویارک: دنیا بھر کے درجہ حرارت میں اضافہ یعنی گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے گذشتہ برس پیرس میں ہونے والی کلائمٹ چینج کی عالمی کانفرنس میں ایک تاریخی معاہدہ پیش کیا گیا جس میں پاکستان سمیت 195 ممالک نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ اپنی صنعتی ترقی کو محدود کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی صنعتی ترقی عالمی درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد اضافہ نہ کرے۔

    اس معاہدے پر 191 ممالک نے دستخط کیے جبکہ 60 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے اس معاہدے کی توثیق کردی ہے لیکن اقوام متحدہ کے مطابق ان ممالک کا کاربن گیسوں کے اخراج میں صرف 47 فیصد حصہ ہے۔

    paris_accord1

    واضح رہے کہ فیکٹریوں سے خارج ہونے والا زہریلا دھواں فضا میں کاربن گیس کی مقدار بڑھا دیتا ہے جس سے نہ صرف ماحول، انسان اور جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ یہ گیس آسمان میں جا کر عالمی درجہ حرات میں اضافہ کا سبب بھی بن رہی ہے یعنی دنیا کے اکثر ممالک میں موسم گرم ہوگیا ہے۔

    ان زہریلی گیسوں جسے گرین ہاؤس گیس بھی کہا جاتا ہے کے اخراج میں سب سے آگے چین اور امریکا ہیں جو معاہدے کے دستخط کنندہ ہیں۔

    رواں برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 31 مزید ممالک نے اس معاہدے کی توثیق کی ہے جس کے بعد دنیا کو کلائمٹ چینج کے خطرات سے بچانے کی کوششوں کا اعادہ کرنے والے ممالک کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

    global-warming-2

    اقوام متحدہ کو امید ہے کہ رواں برس مراکش میں جب کلائمٹ چینج کی سالانہ عالمی کانفرنس منعقد ہوگی اس وقت تک تمام دستخط کنندہ ممالک اس معاہدے کی توثیق کر چکے ہوں گے اور دنیا کو بچانے کے لیے عملی کوششوں کا آغاز ہوجائے گا۔

    ان کوششوں کے تحت کئی ممالک اپنی توانائی کی ضروریات قدرتی ذرائعوں (سورج، ہوا، پانی) سے پورا کرنے، ماحول دوست بجلی کے آلات متعارف کروانے، ماحول کے لیے نقصان دہ پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے، جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کرنے، قدرتی ذرائع جیسے گلیشیئر اور جھیلوں، دریاؤں کا تحفظ کرنے اور مختلف آفات سے متاثر ہونے کے خدشے کا شکار آبادیوں کی تربیت جیسے اقدامات کر رہے ہیں۔

    رواں برس مراکش میں کلائمٹ چینج کی عالمی کانفرنس میں ان امیر ممالک سے جو کاربن کے اخراج کا سبب بن رہے ہیں، اس بات کا بھی مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ غریب اور گلوبل وارمنگ کے نقصانات کا شکار ممالک کو معاشی طور پر بھی سہارا دیں تاکہ وہ اپنے نقصانات کا ازالہ کرسکیں۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

    ْاسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق صدر آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا۔

    عرفان کھوکھر نے الزام عائد کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر لوکل ایل پی جی کمپنیوں نے کروڑوں روپے کی منافع خوری شروع کردی ہے۔

    انہوں نے وزیر پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کے نام لکھے گئے خط میں درخواست کی کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ واپس کروائیں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایکشن نہ لیا گیا تو سردیوں میں ایل پی جی 250 روپے فی کلو سے تجاوز کرجائے گی۔

    یاد رہےکہ حالیہ اضافے سے گھریلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے،اس سے قبل 31 اگست کو بھی ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا تھا۔

  • اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں در وبدل کردیا

    اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں در وبدل کردیا

    اسلام آباد: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں درو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی گھروں کیلئے گیس مہنگی جبکہ کھاد بنانے والی کمپنیوں کیلئے گیس سستی کردی گئی۔

    اوگرا نے وفاقی حکومت کی سفارش پر گیس کی قیمتوں میں دروبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اوگرا نے سرکاری ونجی پاورپلانٹس کیلئے گیس تیرہ روپے ایم ایم بی ٹی یو مہنگی جبکہ کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس چھیتر روپے انسٹھ پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو سستی کر دی گئی ہے ۔

    پاورپلانٹس کیلئے گیس کے نئے نرخ چھ سو تیرہ روپے اورکھادکارخانوں کیلئے ایک سو تئیس روپے اکتالیس پیسے مقرر ہوگیا ہے۔
    اس وقت کھاد کارخانوں کودیگرشعبوں سے پانچ گنا سستی گیس فراہم کی جارہی ہے، جبکہ پاورپلانٹس کیلئے گیس مہنگی ہونے بوجھ بجلی صارفین پر پڑے گا۔