Tag: گیلپ سروے

  • آدھی سے زیادہ آبادی وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن، گیلپ سروے

    آدھی سے زیادہ آبادی وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن، گیلپ سروے

    اسلام آباد : پی ٹی آئی حکومت کی حالیہ کارکردگی سے متعلق سروے میں پچاس فیصد سے زائد پاکستانیوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، لوگوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر قرار دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی پذیرائی حاصل کرلی،51 فیصد پاکستانی عوام کا خیال ہے کہ حکومت کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔

    پی ٹی آئی حکومت کارکردگی کےحوالے سے گیلپ سروے میں کہا گیا ہے کہ38فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کی کارکردگی کو اچھا قرار دیا، جبکہ 13فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی کارکردگی کو بہت ہی اچھا قرار دیا۔

    گیلپ سروے کے مطابق26فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، اس کے علاوہ20فیصد عوام پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن نظر آئے۔

    مذکورہ سروے عوامی رائے کا جائزہ لینے والے ادارے گیلپ اینڈ گیلانی کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں1141افراد نے حصہ لیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ سروے میں ملک بھر کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرکے ان کی رائے کا جائزہ لیا گیا۔

    گیلپ اینڈ گیلانی کے زیر اہتمام ملک کے چاروں صوبوں میں کیے جانے والے سروے میں عوام سے سوال پوچھا گیا تھا کہ اُن کی رائے میں وزیر اعظم عمران خان کی 2018 کے انتخابات جیتنے کے بعد اب تک کارکردگی کیسی رہی۔

  • اجنبیوں کی مدد کرنے والے ملکوں میں مسلم ممالک سر فہرست

    اجنبیوں کی مدد کرنے والے ملکوں میں مسلم ممالک سر فہرست

    واشنگٹن: سیاسی، طبی اور سائنسی قسم کے سرویز آئے دن آپ کی نظروں سے گزرتے رہتے ہیں، اس بار ایک دل چسپ سماجی سروے سامنے آیا ہے، جو اس نکتے پر مبنی ہے کہ لوگ اجنبیوں کی کتنی مدد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سروے کرنے والی مشہور کمپنی گیلپ نے ایک تازہ سروے کیا ہے، جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ دنیا بھر میں کتنے افراد اور کن ممالک کے لوگ اجنبیوں کی مدد زیادہ کرتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”لیبیا میں اجنبیوں کی مدد کرنے والی آبادی کا تناسب 83 فی صد، عراق میں 81 فی صد، اور کویت میں 80 فی صد ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”گیلپ سروے”][/bs-quote]

    حیرت انگیز طور پر اجنبیوں کی زیادہ مدد کرنے والے تین سرِ فہرست ممالک میں لیبیا، عراق اور کویت شامل ہیں، تینوں مسلم ہیں۔ سروے کے مطابق لیبیا میں اجنبیوں کی مدد کرنے والی آبادی کا تناسب 83 فی صد، عراق میں 81 فی صد، اور کویت میں 80 فی صد ہے۔

    سروے نتائج کے مطابق دنیا کے 7.6 ارب باشندوں میں سے 2.2 ارب افراد نے اجنبیوں کی مدد کی، جب کہ 1.4 ارب نے کچھ رقم خیرات کی اور ایک ارب لوگوں نے رضا کارانہ کام کے لیے خدمات پیش کیں۔

    خیرات کرنے والے ممالک میں سرِ فہرست میانمار رہا جہاں 88 فی صد آبادی نے کچھ رقم خیرات کی، انڈونیشیا 78 فی صد آبادی کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 71 فی صد آبادی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ

    گیلپ کے مطابق انڈونیشیا ان ممالک میں سرِ فہرست رہا جہاں کے باشندوں نے سب سے زیادہ اپنا وقت رضا کارانہ کام کرنے والے ادارں کے لیے وقف کیا۔ انڈونیشیا میں رضا کارانہ خدمات پیش کرنے والی آبادی کا تناسب 53 رہا، لائبیریا 47 فی صد، جب کہ کینیا 45 فی صد رہا۔