Tag: گیلپ پاکستان سروے

  • کتنے فیصد پاکستانی ٹیکس ادا کرنے کے حامی ہیں؟

    کتنے فیصد پاکستانی ٹیکس ادا کرنے کے حامی ہیں؟

    اسلام آباد : پاکستانیوں کی بڑی تعداد ٹیکس چوری کی مخالف ہے ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کو ملکی معیشت کےلیے نقصان دہ ہے۔

    اس حوالے سے گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی آبادی کے 84 فیصد شہریوں نے ٹیکس چوری کی شدید مخالفت کی جبکہ 11فیصد نے اس کے خلاف بیان دیا۔

    گیلپ پاکستان سروے میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد شہریوں نے حصہ لیا، یہ سروے 29فروری سے 15مارچ 2024 کےدرمیان کیا گیا تھا۔

    مذکورہ سروے میں شامل 84 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس دینے کی حمایت کی اور ٹیکس چوری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری سے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے البتہ 11فیصد افراد ٹیکس دینے کے مخالف نظر آئے۔

    سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا، انہوں نے نہ تو ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی اور نہ ہی مخالفت میں رائے دی۔

  • کتنے فیصد پاکستانی رمضان المبارک میں وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئے؟

    کتنے فیصد پاکستانی رمضان المبارک میں وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئے؟

    ماہ صیام آدھے سے زیادہ پاکستانیوں کو بہترین تحفہ دے کر رخصت ہوگیا، بہت سارے شہری رمضان المبارک میں وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    معروف ادارے گیلپ پاکستان نے اس حوالے سے نیا سروے جاری کیا ہے، جس کے مطابق 56 فیصد پاکستانیوں نے سروے کے دوران بتایا کہ روزے رکھنے کے بعد ان کے وزن میں کمی آئی ہے

    تاہم 7 فیصد افراد نے وزن میں اضافے کی شکایت بھی کی اور کہا کہ روزوں کے باوجود ان کے وزن میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    گیلپ پاکستان کی جانب سے ہونے والے سروے میں 35 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا ک ان کے وزن میں اس دوران کسی قسم کا فرق نہیں آیا۔

    ایسی عمر کے افراد جن کی عمریں 30 سے 50 سال کے درمیان تھیں، سروے کے مطابق ان کے وزن میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی اور یہ شرح 58 فیصد رہی۔

    سروے کے دوران وزن میں زیادتی کی سب سے زیادہ میں شکایت 30 سال کی عمر کے 10 فیصد نوجوانوں نے کی، ان کا کہنا تھا کہ اس دوران انھوں نے اپنے وزن میں اضافہ دیکھا ہے۔