Tag: گیمبلنگ ایکٹ

  • کراچی: اسنوکر کلب میں جوا کھیلنے والے 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: اسنوکر کلب میں جوا کھیلنے والے 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے مدینہ کالونی سیکٹر جی 5 کے اسنوکر کلب میں جوا سٹہ کھیلنے میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی پولیس نے مدینہ کالونی سیکٹر جی 5 کے اسنوکر کلب میں جوا سٹہ کھیلنے میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کر لیا۔

      ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق ملزمان کی شناخت جنید، وہاب، فیضان، اعجاز، ماجد، ظہور اور فراز کے ناموں سے ہوئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے جوا سٹہ کے ٹوکن اور رقم برآمد کر کے مقدمہ گیمبلنگ ایکٹ درج کیا گیا، ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کردی ،ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔