Tag: گیم آف تھرونز

  • ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط نے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

    ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط نے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

    ایچ بی او کے کامیاب ترین ٹی وی شو گیم آف تھرونز کے پریکوئل یعنی پس منظر پر بننے والے شو ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط ریلیز ہوگئی ہے جس نے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

    اتوار کو ریلیز ہونے والی ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی ہی قسط نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور فلموں اور سیریز کی ریٹنگ کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر اسے 9.1 ریٹ کیا گیا ہے۔

    ایچ بی او کا ٹی وی شو ہاؤس آف دی ڈریگن مشہور زمانہ ٹی وی ڈرامہ گیم آف تھرونز کا پس منظر بتاتا ہے جس کی کہانی ٹارگیرین کے خاندان یعنی ہاؤس آف ٹارگیرین کے گرد گھومتی ہے۔

    ہاؤس آف ٹارگیرین وہی خاندان ہے جس سے گیم آف تھرونز میں ڈینیرس ٹارگیرین عرف ملکہ کھلیسی تعلق رکھتی ہیں اور اس سیریز میں ملکہ کھلیسی کے آباؤ اجداد کی بادشاہت کی کہانی بتائی گئی ہے۔

    اس خاندان کی خاص بات یہ ہے کہ ملکہ کے بطن سے ڈریگن پیدا ہوتے ہیں جنہیں پال کر ان سے کام لیا جاتا ہے۔ ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط میں بھی ٹارگیرین ہاؤس کے ڈریگن دکھائے گئے ہیں۔

    گیم آف تھرونز کی طرح ہاؤس آف دی ڈریگن کی اقساط بھی ہفتہ وار ریلیز کی جائیں گی۔

    ہاؤس آف دی ٹارگیرین کی مرکزی کاسٹ میں ملی اے کلاک، میٹ سمتھ، ایما ڈارسی، اولویا کک اور پیڈی کونسیڈائن شامل ہیں جبکہ اس کہانی کو بھی جورج آر آر مارٹن کی کتاب فائر اینڈ بلڈ سے ہی لیا گیا ہے۔

    ہاؤس آف دی ڈریگن شو کے ریلیز ہوتے ہی اس کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

    لوگوں نے پہلی قسط کو شاندار قرار دیا، اینڈ کریڈٹس میں سنائے گئے گیم آف تھرونز کے تھیم سانگ نے بھی مداحوں کی یادیں تازہ کردیں۔

  • گیم آف تھرونز کی اداکارہ کی ایوارڈ شو کے دوران اچانک شادی

    گیم آف تھرونز کی اداکارہ کی ایوارڈ شو کے دوران اچانک شادی

    لاس ویگاس: امریکا میں ہونے والے میوزیکل ایوارڈ شو کی رنگا رنگ تقریب کے دوران امریکی گلوکار جوئی جانس نے اداکارہ اور گیم آف تھرونز کی کردار (سنسا اسٹارک) صوفی ٹرنر کو اپنا شریکِ حیات بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاس ویگاس میں بل بورڈمیوزک ایوارڈ 2019 کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور گلوکاروں نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

    امریکی گلوکار کارڈی بی نے 16 ایوارڈز جیت کر میلہ اپنے نام کیا جبکہ ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ گلوکاروں اور ادارکاں کی آمد نے چار چاند لگائے۔ تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاء گلوکاروں کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے۔

    جوئی اور صوفی سرپرائز شادی کے بعد ایک ساتھ موجود ہیں

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوئی جانس اور صوفی ٹرنر نے ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔ گیم آف تھرونز کی 23 سالہ اداکارہ نے اسٹیج پر آنے کے بعد اچانک اعلان کیا، شرکاء اداکارہ کا سرپرائز اعلان سُن کر دنگ رہ گئے۔

    مزید پڑھیں: گیم آف تھرونز: ڈرامائی محبت کرنے والے اداکاروں کی حقیقی شادی

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ جونس اور صوفی گزشتہ کئی برس سے دوست ہیں اور اُن کے بارے میں گزشتہ سال سے یہ قیاس آرئیاں سامنے آرہی تھیں کہ وہ جلد آپس میں ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کے اعلان کے بعد دونوں نے رسمی طور پر ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی اور مذہبی رسم بھی ادا کی گئی۔

  • گیمزآف تھرونزکے اداکار کتنا معاوضہ لیتے ہیں

    گیمزآف تھرونزکے اداکار کتنا معاوضہ لیتے ہیں

    نیویارک :پاکستان میں ٹیلیویژن ڈرامے بہت زیادہ مقبول ہیں اور متعدد اداکار اس کے نتیجے میں شہرت کی سیڑھیاں چڑھ چکے ہیں مگر جب بات ہو دنیا بھر میں مقبول ڈرامے ” گیمز آف تھرونز“ کی، تو اس میں کام کرنے والے ہر قسط کا اتنا معاوضہ لیتے ہیں جتنا پاکستان میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

    جی ہاں گیمز آف تھرونزکے 8 ویں سیزن کے لیے پانچ اداکار ایمیلیا کلارک، کٹ ہیرنگٹن ، لینا ہیڈے، نکولاج کوسٹر والدو اور پیٹر دنکلیج ایک قسط کا اتنا معاوضہ لے رہے ہیں جتنا اکثر ہولی وڈ اسٹارز کا بھی نہیں ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ اداکار ہر قسط کے 12 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 17 کروڑ پاکستانی روپے) کما رہے ہیں اور اس سیزن کی 6 اقساط سے مجموعی طور پر 72 لاکھ ڈالرز (ایک ارب روپے سے زائد) معاوضہ لیں گے۔

    اس ڈرامے کے سیزن 7 کے لیے ان اسٹارز کو فی قسط 5 سے 6 لاکھ ڈالرز معاوضہ دیا گیا تھا مگر اس سال ان سب نے مل کر اپنے معاوضے کو بڑھانے میں کامیابی حاصل کی۔ان پانچوں اداکاروں کے مقابلے میں دیگر جیسے میسی ولیمز اور صوفی ٹرنر کو فی قسط ایک لاکھ 75 ہزار ڈالرز معاوضہ دیا جائے گا۔یہ ڈرامہ 170 سے زائد ممالک میں دیکھا جاتا ہے اور مغرب میں بہت زیادہ مقبول ہے۔

    اس ڈرامے کے پروڈکشن اخراجات بھی بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ اس میں خوبصورت ترین لوکیشنز اور دیگر سامان کا استعمال ہے۔اس ڈرامے کا نیا سیزن 14 اپریل سے نشر ہونا شروع ہوگا۔

  • گیم آف تھرونز: ڈرامائی محبت کرنے والے اداکاروں کی حقیقی شادی

    گیم آف تھرونز: ڈرامائی محبت کرنے والے اداکاروں کی حقیقی شادی

    نیویارک: شہرہ آفاق امریکی ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ کے کردار افسانوی محبت کو حقیقی زندگی میں اپناتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نامور امریکی ڈرامے میں جون سون کا کردار ادا کرنے والے 31 سالہ برطانوی اداکار کٹ ہیرنگٹن نے اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ گیم آف تھرونز میں محبت کا کردار ادا کیا۔

    دونوں اداکاروں نے اپنی بڑھتی ہوئی قربت اور محبت کا اظہار ایک دوسرے سے کیا اور گزشتہ روز انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے شہر برڈین میں مذہبی رسم ادا کر کے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

    گیم آف تھرونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دونوں اداکاروں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرامے میں کردار ادا کرنے والی پوری کاسٹ نے مذہبی رسم میں شرکت کی علاوہ ازیں اہل خانہ اور ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں۔

    عالمی دنیا میں ایک نیا رجحان متعارف کرانے والے ڈرامے کے کرداروں نے اپنی شادی کی تیاریاں ڈرامے کی تھیم پر کیں، حیران کن طور پر دونوں گیم آف تھرونز میں ایک دوسرے کے پریمی تھے مگر اختلافات کی وجہ سے ایک نہیں ہوسکے تھے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان محبت کا رشتہ گزشتہ کئی برس سے جاری تھا تاہم انہوں نے 2016 میں شادی کا فیصلہ کرنے کے بعد سرعام ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

    گیم آف تھرونز میں دونوں اداکاروں کو جنگجو کے طور پر بھی دکھایا گیا البتہ چوتھے سیزن میں روز لیزلی کو قتل کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہیرنگٹن کی داستانِ محبت نامکمل رہی تھی البتہ انہوں نے اس کہانی کو حقیقی زندگی میں مکمل کر کے دکھایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔