Tag: گیم چینجر

  • مہنگی ترین بھارتی فلم بری طرح فلاپ، اربوں روپے کا جھٹکا

    مہنگی ترین بھارتی فلم بری طرح فلاپ، اربوں روپے کا جھٹکا

    ممبئی : ساؤتھ انڈین فلموں کے نامور اداکار کی مہنگی ترین فلم ’گیم چینجر‘بری طرح فلاپ ہوگئی اربوں روپے مالیت سے تیار کی کی گئی بھارتی فلم باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی۔

    تفصیلات کے مطابق رام چرن کی تقریبا 13 ارب روپے میں بننے والی بھارتی فلم ’گیم چینجر‘ صرف ایک تہائی بزنس ہی کر پائی، باکس آفس پر آمدنی صرف 4 ارب روپے کے قریب رہی

    ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کو دو برس قبل ہی بین الاقوامی سطح پر ’آر آر آر‘ جیسی کامیاب ترین فلم دینے والے ایکشن ہیرو رام چرن کے لیے یہ سال کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔

    رام چرن کی اس فلم میں صرف گانوں پر ہی 2 ارب روپے خرچ کر دیئے گئے تھے جب کہ فلم میں کامیابی کے تمام ہی اجزاء موجود تھے مگر نتیجہ مایوس کن رہا۔

    بھارتی فلم ’گیم چینجر‘ اپنی ریلیز کے پہلے دن 10 جنوری کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کا بزنس کر پائی تھی مگر دوسرے روز سے آمدنی گرنے لگی۔

    دہلی اور ممبئی میں بڑے پیمانے پر پروموشن کے باوجود فلم کا ہندی ورژن بھارت بھر میں خاطر خواہ کمائی حاصل نہ کر پایا۔

    فلم کے بارے میں عوامی رائے یہ تھی کہ "گیم چینجر” میں تخلیقی مواد کی بجائے محض تصوراتی ویژول سے کام لیا گیا۔

    شینکر ایک اچھے کہانی ساز ہیں لیکن اس بار ان کی کہانی میں کمی محسوس ہوئی جس کی وجہ سے ناظرین فلم سے جڑنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

    مزید پڑھیں : شاہ رخ خان کی ساؤتھ انڈین اداکاروں سے انوکھی فرمائش

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے الو ارجن، پربھاس، مہیش بابو سمیت دیگر ساؤتھ انڈین اداکاروں سے انوکھی فرمائش کردی۔

    دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ نے انڈسٹری سمیت ساؤتھ انڈین اداکاروں کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

    اداکار نے تقریب میں ساؤتھ انڈین لوگوں کو دوست کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ اداکار الو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو، وجے تھلاپاتھی سمیت دیگر بہت سے اداکار میرے دوست ہیں۔

    انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اتنی تیزی سے ناچنا بند کردینا چاہیے، میرے لیے ان کے ساتھ رہنا مشکل ہے۔

  • 2025 کی سب سے بڑی ڈیزاسٹر گیم چینجر!

    2025 کی سب سے بڑی ڈیزاسٹر گیم چینجر!

    بھارتی ساؤتھ فلموں کے سپراسٹار رام چرن اور کیارا ایڈوانی کی فلم گیم چینجر سال 2025 کی سب سے بڑی ’ڈیزاسٹر‘ فلم ثابت ہوئی ہے۔

    فلم کی بڑی اسٹار کاسٹ، بڑی پوڈکشن اور انٹرنیشنل لوکیشن کے باوجود یہ رام چرن کی یہ فلم اب تک 2025 کی سب سے بڑی فلاپ ثابت ہوئی ہے جو باکس آف پر منہ کے بل گرپڑی ہے، 500 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم نے پروڈیسرز کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

    ایس ایس شنکر جیسے ہدایت کار کی یہ فلم گیم چینجر پروڈیسرز کے لیے واقعی گیم چینجر ثابت ہوئی اور ان کا پیسہ تقریباً ڈوب چکا ہے،

    دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے بجٹ میں سے 75 کروڑ کی خطیر رقم صرف بے تکے گانوں پر خرچ کی گئی، فلم میکرز اسے ایک بہترین دیکھنے کے قابل فلم بنانا چاہتے تھے جس میں وہ نری طرح ناکام رہے۔

    اس سال 10 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم کو ورلڈ وائیڈ 8 ہزار اسکرینز پر ریلیز کیا گیا تھا، اس سب کے باوجود فلم نے پہلے دن صرف 76 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

    فلم نے عالمی کلکیکشن کی مد میں اب تک صرف 125 کروڑ روپے کمائے ہیں جو اس کے بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ بنتا ہے،

    خیال رہے کہ اس سے قبل گیم چینجر کے حوالے سے بھارتی باکس آفس کلیکشن میں فراڈ کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔ رام چرن کی فلم گیم چینجر کے پہلے دن 100 کروڑ سے زائد کمائی کے دعویٰ کو فراڈ کہا گیا تھا جو کہ اب ثابت بھی ہورہا ہے۔

  • ’یہ تو پورا گیم ہی چینج ہوگیا‘ اروشی روٹیلا کا ایک اور متنازع بیان

    ’یہ تو پورا گیم ہی چینج ہوگیا‘ اروشی روٹیلا کا ایک اور متنازع بیان

    بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کا کہنا ہے کہ کیارا ایڈوانی کی ’گیم چینجر‘ فلاپ ہوگئی تو اس میں میری کیا غلطی ہے۔

    اداکارہ اروشی روٹیلا اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر لائم لائٹ میں رہتی ہیں، سیف علی خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنی گھڑی کا چرچے کی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اداکارہ نے معافی مانگی اور پھر معافی کی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔

    اب اروشی کے کیارا ایڈوانی کی حالیہ ریلیز ’گیم چینجر‘ کے بارے میں تبصرہ کرکے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران اروشی روٹیلا سے سوال کیا گیا کہ وی گیم چینجر اور فلم ڈاکو مہاراج کے باکس آفس کلیش کو کیسے دیکھتی ہیں۔

    اروشی روٹیلا نے کہا کہ شنکر سر بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں میں نے ان کے ساتھ پہلے بھی ’انڈین 2‘ میں کام کیا ہے، میرے خیال ہے یہ پورا ہی گیم چینج ہوگیا ہے بالکل اس فلم کا بھی بہت زیادہ ہائپ تھا لیکن اگر کیارا ایڈوانی کی گیم چینجر فلاپ ہوئی ہے اور میری ڈاکو مہاراج بلاک بسٹر ہے تو یہ میری غلطی نہیں، تو مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے یہ سارے ٹوئٹس کیوں ہورہی ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین اروشی کو اس بیان پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ اروشی کو بولنے سے پہلے دو بار سوچنا چاہیے۔

    دوسرے صارف نے لکھا کہ کیارا ایڈوانی نے بہت سی ہٹ فلمیں کی ہیں اور یہ آپ کی صرف ایک ہی ہٹ فلم ہے اور وہ بھی لارڈ بوبی کی وجہ سے ہٹ ہوئی ہے۔

  • کتاب میں عمر سے متعلق بھارتی پبلشر نے سازش کی، شاہد آفریدی

    کتاب میں عمر سے متعلق بھارتی پبلشر نے سازش کی، شاہد آفریدی

    کراچی: بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ وقار یونس سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے، کتاب میں بھارتی پبلشر نے غلط عمر درج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شاپنگ مال میں شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کی تقریب رونمائی ہوئی جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں بھارتی پبلشر نے غلط عمر درج کردی جسے آئندہ ایڈیشن میں درست کردیا جائے گا۔

    عمر کے تنازع پر آفریدی کا کہنا تھا کہ میری پیدائش 1977 کی ہے، کتاب میں میری عمر 1975 تحریر ہے لیکن 1977 میں پیدا ہوا، کتاب کی ای کاپی میں درست عمر تحریر ہے۔

    واضح رہے کہ بوم بوم آفریدی کی پیدائش آفیشل سال 1980 ہے۔

    مزید پڑھیں: آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کی کراچی میں رونمائی، مداح کو کتاب کا تحفہ

    سن 2010 میں ہونے والے فکسنگ تنازع کے حوالے سے آفریدی کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کو بتادیا تھا لیکن کسی نے اس پر کان نہ دھرے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پوری قوم کی امید ہیں، تمام سینئرز کی عزت کرتا ہوں اگر کسی کے بارے میں منفی بات کی ہے تو اس کے بارے میں مثبت حقائق بھی بیان کیے ہیں، سابق کپتان وقار یونس سے میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں رہا، اختلافات تو بھائیوں میں بھی ہوجاتے ہیں۔

    سابق اسٹار آل راؤنڈر نے گوتم گھمبیر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گوتم کا علاج ہمارے اسپتال میں زیادہ اچھا ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے لوگوں کو ویزے جاری نہیں کرتا مگر میرے گوتم کو یہاں کا ویزہ لگوا کر دوں گا۔

  • آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کی کراچی میں رونمائی، مداح کو کتاب کا تحفہ

    آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کی کراچی میں رونمائی، مداح کو کتاب کا تحفہ

    کراچی: سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ 2015 میں کرکٹ ختم ہوئی تو صرف فینز کے لیے کتاب لکھنے کا سوچا، اپنے مداحوں کو اصل عمر بتانا مقصد تھا چاہے میرا ریکارڈ کیوں نہ چلا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کی رونمائی کراچی کے شاپنگ مال میں ہوئی، اس موقع پر کتاب لکھنے والے وجاہت ایس خان ودیگر کھلاڑی اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    بوم بوم آفریدی نے اپنے نمبر ون فین محمد عمر کو کتاب کا تحفہ پیش کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد عمر معذور ہونے کے باوجود میرے سب سے بڑے مداح ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی پر میری عمر 45 بنادی گئی ہے، اپنے مداحوں کو اصل عمر بتانا مقصد تھا چاہے میرا ریکارڈ کیوں نہ چلا جائے، آن لائن بک بھی دستیاب ہے اس میں سب کچھ ملے گا۔

    مزید پڑھیں: یونس خان کے خلاف بغاوت کس نے کی؟ شاہد آفریدی نے کہانی بے نقاب کردی

    شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجر میں انضمام الحق کے احتجاجاً اوول ٹیسٹ کے بائیکاٹ کے فیصلے کو غلط اور سابق آسٹریلین امپائر ڈیرل ہیئر کو نسل پرست قرار دیا۔

    بوم بوم نے لکھا کہ 2006 میں انضمام کا اوول ٹیسٹ کے واک آؤٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا، واک آؤٹ سے بہتر تھا امپائر کے فیصلے پر میڈیا یا آئی سی سی سے رجوع کیا جاتا۔

    انہوں نے کتاب گیم چینجر میں اوول ٹیسٹ کے امپائر ڈیرل ہیئر کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نفرت سے بھرے ہوئے نسل پرست انسان قرار دیا۔

  • یونس خان کے خلاف بغاوت کس نے کی؟ شاھد آفریدی نے کہانی بے نقاب کردی

    یونس خان کے خلاف بغاوت کس نے کی؟ شاھد آفریدی نے کہانی بے نقاب کردی

    کراچی :  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یونس خان کے خلاف سال دو ہزار نو چیمپئنز ٹرافی میں بغاوت ہوئی، کھلاڑی ان کی قیادت میں کھیلنے کیلئے تیارنہیں تھے، بحیثیت نائب کپتان خود کو اکیلا محسوس کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی کتاب گیم چینجر کے مزید اقتباسات منظر عام پر آگئے جس میں سابق کپتان اور کھلاڑیوں پر تنقید کی گئی ہے۔

    انہوں نے یونس کےخلاف بغاوت کی اندرونی کہانی بیان کردی، شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ سال دو ہزار نو کی چیمپئنزٹرافی میں یونس خان کے خلاف بغاوت ہوئی تھی، ایک کھلاڑی نے معاملے کو بڑھاوا دیا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے دوران اس بیٹسمین نے سب کو یونس خان کے خلاف اکسایا تھا، کھلاڑی یونس خان کی قیادت میں کھیلنے کیلئے تیارنہیں تھے ٹیم میں گروپ بندی ہوگئی تھی، نائب کپتان ہونے کے باوجود میں خود کو اکیلا محسوس کررہا تھا۔

    اختلافات سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگیا تھا۔ تنازعات کے بعد یونس خان کو کپتانی سے ہٹادیا گیا، بعد ازاں یونس خان کے خلاف بغاوت کرنے والے کھلاڑی خود بھی ناکام کپتان ثابت ہوئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستان وائٹ واش ہوا، محمد یوسف سے بھی کپتانی چھین لی گئی، دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والے خود بھی نہیں بچتے۔

    مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کے اقتباسات منظرعام پر آگئے، سابق کھلاڑیوں پر تنقید

    بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ رانا نوید الحسن، شعیب ملک اور سعید اجمل نے بھی باغی کرکٹرز کا ساتھ دیا، باغی کرکٹر بعد میں کپتان بنا اور ایک میچ بھی نہیں جیت سکا۔

  • شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کے اقتباسات منظرعام پر آگئے، سابق کھلاڑیوں پر تنقید

    شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کے اقتباسات منظرعام پر آگئے، سابق کھلاڑیوں پر تنقید

    کراچی: سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی کتاب گیم چینجر کے اقتباسات منظر عام پر آگئے جس میں سابق کپتان و کھلاڑیوں پر تنقید کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان بوم بوم آفریدی کی کتاب گیم چینجر کے اقتباسات منظرعام پر آگئے، کتاب میں آفریدی نے سابق کوچز جاوید میاں داد اور وقار یونس کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، جاوید میاں داد کو چھوٹا آدمی قرار دے دیا۔

    آفریدی نے اپنی کتاب میں سیاست، ون مین شو، پسند ناپسند اور قیادت کے لیے مارا ماری، پاکستانی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا،  اور سابق کھلاڑیوں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

    [bs-quote quote=”سن 2003 میں وسیم اکرم اور وقار یونس میں قیادت کے لیے جنگ تھی، ٹیم میں دو گروپس بنے ہوئے تھے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    شاہد آفریدی نے سابق کوچ اور لیجنڈری بلے باز جاوید میاں داد کو چھوٹا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں میرا بیٹنگ کا اسٹائل پسند نہیں تھا، بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں وسیم اکرم نے زبردستی شامل کرایا لیکن جب سنچری بنائی تو بولے میری تعریف کردینا۔

    بورے والا ایکسپریس وقار یونس کو عام درجہ کا کپتان اور ہولناک کوچ قرار دیا، آفریدی کا کہنا تھا کہ وقار یونس نے کبھی ٹیم کو یکجا نہیں کیا، وقار یونس ڈریسنگ روم میں سیاست کو ختم کرنے کے لیے کبھی نہیں لڑے۔

    آفریدی نے انکشاف کیا کہ 2003 میں وسیم اکرم اور وقار یونس میں قیادت کے لیے جنگ تھی، ٹیم میں دو گروپس بنے ہوئے تھے واضح رہے کہ 2003 کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئی تھی اور وسیم اکرم، وقار یونس اور معین خان کے کیریئر کا اختتام ہوگیا تھا۔

    عمران خان کے بارے میں آفریدی نے کہا کہ وہ کسی کو اپنی کپتانی میں پسند نہیں کرتے تھے، لیڈر شپ کا اسٹائل محاذ آرائی والا تھا لیکن پرسنل نہیں ہوتے تھے اسی انداز میں کابینہ چلا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کتاب کی تقریب رونمائی ہفتہ 4 مئی کو کراچی میں ہوگی۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے، نوازشریف

    پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے، نوازشریف

    ڈیوس : وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر ہے، سڑکیں بننے سے لوگ قریب آتے ہیں، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، افراط زرمیں کمی ہوئی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں ’’ٹیررازم ان ڈیجیٹل ایج ‘‘کےعنوان سے اجلاس کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے، ملک کے ہرعلاقے میں یکساں ترقی ہورہی ہے، عالمی میڈیا، مالیاتی ادارے ہماری کارکردگی کا اعتراف کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب ناشتہ گوادر میں، دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھایا جاسکتا ہے،سڑکوں کا جال بچھنے سے فاصلے کم ہورہے ہیں، معاشی ترقی کے سبب پاکستان میں بے روزگاری کم ہوئی ہے ،ہم ادارے بنارہے ہیں ، دنیا پاکستان کا رخ کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی اور محصولات پہلے سے بہترہیں، بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے،افراط زر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، معاشی اورمعاشرتی ناہمواریوں کاخاتمہ کیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سڑکیں بننے سے لوگ قریب آتے ہیں یہ سڑکیں پہلے بن جاناچاہیئے تھیں لیکن کسی نےتوجہ نہیں دی، پاکستان کے معاشی اعشاریئے دن بدن بہتر ہورہے ہیں۔

    علاوہ ازیں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف بھی شریک تھے، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کامیابی کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ ضروری ہے، سانحہ اے پی ایس کے بعد پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہوئی۔