Tag: گیند

  • امام الحق کو آؤٹ کرنے سے پہلے گیند پر کیا پڑھا؟ پانڈیا نے بتادیا

    امام الحق کو آؤٹ کرنے سے پہلے گیند پر کیا پڑھا؟ پانڈیا نے بتادیا

    ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی بولر ہاردک پانڈیا نے پاکستانی اوپننگ بلے باز  امام الحق کو  آؤٹ کرنے سے پہلے گیند پر کیا پڑگا تھا کھلاڑی نے بتادیا۔

    ہفتے کے روز  ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران امام الحق 73 کے مجموعی اسکور پر 36 رن بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

     امام الحق کی وکٹ والی گیند پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے ہاتھوں میں تھامی گیند  پر جیسےکچھ پڑھ کر پھونکا، پھر  دوڑتے ہوئے آئے  اور  امام الحق وکٹوں کے پیچھے کيچ آؤٹ ہوگئے۔

    ہاردک پانڈیا کی گیند پر ’منتر‘ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    تاہم اب بھارتی بولر ہاردک پانڈیا سے اس سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ ’’ میں خود کو (گالی) بُرا بھلا کہہ رہا تھا کہ مجھے زیادہ بہتر لینتھ کے ساتھ باؤلنگ کرنی چاہیے۔

    امام الحق کو آؤٹ کرنے کے بعد پانڈیا نے انھیں باہر جانے کا اشارہ کیا، جس پر پاکستانی شائقین کی جانب سے انھیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا تھا۔

    اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی تھی، کچھ صارف نے کہا تھا کہ پانڈیا نےگیند پر تھوکا ہے تو کسی نےکہا کہ کوئی منتر پڑھ کر پھونکا ہے۔

  • سرخ گیند کون سی ہے؟ چکرا دینے والی ویڈیو

    سرخ گیند کون سی ہے؟ چکرا دینے والی ویڈیو

    بصری دھوکے پر مشتمل تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوجاتی ہیں، آج ایسی ہی ایک ویڈیو آپ کو دکھائی جارہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں ایک ماہر خاتون دو نیلی اور ایک سرخ گیند کو نہایت مہارت سے جگل کر رہی ہیں۔

    2 سیکنڈ کے بعد اچانک سرخ رنگ کی گیند بھی نیلی ہوجاتی ہے جس کے بعد وہ خاتون ان گیندوں کی پوزیشنز بدلنا شروع کردیتی ہیں۔

    دیکھنے والے اس عمل کو دیکھ کر چکرا جاتے ہیں کہ سرخ والی گیند کون سی تھی۔

    20 سیکنڈ بعد خاتون جگلنگ روک دیتی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ سرخ والی گیند اب کہاں ہے۔

    اس کا سراغ لگانے کے لیے دراصل آپ کو پورے دھیان سے سرخ گیند کو دیکھتے رہنا ہوگا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف خیالات کا اظہار کیا، کچھ کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر انہیں چکر آگئے۔

    زیادہ تر صارفین نے کہا کہ نمبر 1 گیند ہی سرخ والی گیند ہے۔

    ٹویٹر پر اس ویڈیو کو 12 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

  • اب گیند میں چپ نصب ہوگی، کرکٹ میں جدت لانے کے لیے اہم اقدام

    اب گیند میں چپ نصب ہوگی، کرکٹ میں جدت لانے کے لیے اہم اقدام

    سڈنی: کرکٹ میں‌ جدت لانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے، جلد میچز میں اسمارٹ بال دکھائی دے گی.

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ سے ٹی ٹوینٹی تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والے اس کھیل میں جدت لانے کا سلسلہ جاری ہے.

    اس ضمن میں ایک گیند تیار کی گئی ہے، جسے اسمارٹ بال کا نام دیا ہے. اس انوکھی گیند میں ایک چپ نصب ہوگی.

    یہ چپ گیند کو براہ راست کمپیوٹر سسٹم سے جوڑ دے گی، یوں حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزے اور اسے پرکھنے کا عمل زیادہ سہل اور موثر ہوجائے گا.

    اس چپ کی مدد سے باآسانی تعین کیا جاسکے گا کہ گیند کی رفتار کی تھی، وہ کتنی اسپن ہوئی، ساتھ ہی اس نے ہٹ لگنے کے بعد کتنے میٹر کا فاصلہ طے کیا.

    مزید پڑھیں: ویمن کرکٹ کامن ویلتھ گیمز میں شامل، آئی سی سی کی تصدیق

    آسٹریلیا میں ہونے والے کرکٹ کے مشہور مقابلے بگ بیش لیگ میں اس گیند کے استعمال ہونے کی امید کی جارہی تھی، البتہ اب اس کا امکان خاصا کم ہوگیا ہے.

    ماہرین اس پر مزید ٹیسٹ کرنا چاہ رہے ہیں، جس کے بعد شاید اسے بگ بیش کے اگلے سیزن میں متعارف کروایا جائے.

    توقع کی جارہی ہے کہ اس سے کرکٹ کا کھیل مزید دل چسپ اور سنسنی خیز ہوجائے گا.

  • گیند سے کیچ کیچ کھیلنے کا یہ طریقہ آپ کو حیران کردے گا

    گیند سے کیچ کیچ کھیلنے کا یہ طریقہ آپ کو حیران کردے گا

    گیند سے کیچ کیچ کھیلنا یعنی گیند کو ایک سے دوسری جگہ اچھال کر پکڑنا بچوں کے لیے نہایت دلچسپ کھیل ہوتا ہے جسے وہ ہر وقت کھیلنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

    تاہم آپ نے فضا میں یہ کھیل کھیلنے کا مظاہرہ نہیں دیکھا ہوگا جو اور بھی زیادہ دلچسپ ہوجاتا ہے۔

    اسکائی ڈائیونگ یوں تو بذات خود ایک دلچسپ کھیل ہے تاہم دو اسکائی ڈائیورز نے اس دوران گیند سے کھیلتے ہوئے اپنے اس تجربے کو مزید شاندار بنا لیا۔

    ڈائیورز کی جاری کی جانے والی ویڈیو میں اس مزیدار کھیل کو دیکھ کر یقیناً آپ کا بھی اسے کھیلنے کو دل چاہے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہد کی مکھیاں فٹبال کھیلنے کی صلاحیت کی حامل

    شہد کی مکھیاں فٹبال کھیلنے کی صلاحیت کی حامل

    کیا آپ جانتے ہیں شہد کی مکھیاں فٹ بال کھیل سکتی ہیں اور گول بھی کر سکتی ہیں؟

    سننے میں یہ بات بہت حیران کن لگتی ہے مگر یہ حقیقت ہے۔ دراصل شہد کی مکھیاں اپنے جیسے دیگر اڑنے والے کیڑوں سے کہیں زیادہ ذہین اور چالاک ہوتی ہیں اور ان میں بہت تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔

    ان کی آواز اور حرکت جسے ہم ان کا اڑنا اور بھنبھناہٹ سمجھتے ہیں، دراصل دوسری مکھیوں کے لیے اشارہ ہے کہ انہیں کہاں سے زیادہ غذا ملے گی۔

    حال ہی میں ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ ایک ننھے بیج سے بھی کم جسامت کا دماغ رکھنے والی شہد کی مکھی فٹبال بھی کھیل سکتی ہے۔

    bee-2

    تحقیق کے لیے مکھی کی جسامت سے مطابقت رکھتی ایک چھوٹی سی گیند اور اتنا ہی گراؤنڈ بنایا گیا۔ بعد ازاں ایک مکھی کو فٹبال کھیلنے کی تربیت دی گئی۔ اس کے لیے اسے گیند کی سمت بتائی گئی اور صحیح حرکت پر اسے انعام میں چینی کا ایک ٹکڑا دیا گیا۔

    مکھی نے بہت جلد بتائی گئی مووز کو سیکھ لیا۔

    اس کے بعد اس مکھی کو دیکھ کر ہر مکھی نے فٹبال کھیلنا سیکھی، کھیلی اور گول کیا۔

    bee-3

    ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں میں سیکھنے کی حد درجہ صلاحیت موجود ہوتی ہے اور یہی خوبی اسے دوسرے کیڑوں سے ممتاز بناتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔