Tag: گینڈا

  • بپھرے ہوئے گینڈے کا بچے پر خوفناک حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    بپھرے ہوئے گینڈے کا بچے پر خوفناک حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    جنگل کی دنیا میں طاقت کا استعمال ہی زندگی کی ضمانت ہوتا ہے، جو جانور اپنی طاقت کو استعمال نہیں کرپاتا وہ یا تو بھوکا رہ جاتا ہے یا پھر کسی کا تر نوالہ بن جاتا ہے۔

    جنگلوں میں جانوروں کی بادشاہت بھی طاقت کی مرہون منت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ طاقتور کمزور کو دباتا ہے اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہتا ہے۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک گینڈا گھاس کھانے کے دوران ایک چھوٹے گینڈے کو اپنے سینگ سے اچھال کر زمین پر پٹخ دیتا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل میں ایک دیو قامت گینڈا گھاس چر رہا ہے اس کے ساتھ دو گینڈے کے بچے بھی موجود ہیں، حالانکہ وہ دونوں بچے گھاس کے ڈھیر سے ابھی کچھ کھانے کی کوشش کر ہی رہے تھے کہ اسی اثناء میں گینڈے کو غصہ آیا اور اس نے اچانک ایک بچے کو اپنے سینگ سے اٹھا کر اتنا اوپر اچھالا کہ بچہ زمین پر کمر کے بل جاگرا۔

    اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’خوفناک فطرت کیوں‘ کہ عنوان سے شیئر کیا گیا ہے، جس پر صارفین کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

  • ویڈیو: گینڈا سیاحوں کی جیپ کے پیچھے پڑ گیا۔۔۔پھر کیا ہوا؟

    ویڈیو: گینڈا سیاحوں کی جیپ کے پیچھے پڑ گیا۔۔۔پھر کیا ہوا؟

    جنوبی افریقہ کی ایک جنگل میں گینڈے کو ٹورسٹ کا چیپ میں آنا پسند نہیں آیا جس کے بعد انہیں بھگانے کے لیے گینڈے نے تقریباً 1 کلو میٹر تک ان کا پیچھا کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    ویڈیو انسٹاگرام پر ایک سیاح نے شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گینڈے نے جیسے ہی جیپ کو دیکھا تو اس کی اپنی پوری کوشش کی کہ وہ ان کا شکار کر سکے۔

    سیاح نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اس جان لیوا گینڈے سے مقابلہ کیا اور بتایا کہ تقریباً 3 سے 4 منٹ تک اس جانور نے ہمارا پیچھا کیا جو کہ جانوروں کی طرف سے ایک غیر معمولی سلوک تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anastasia Chapman (@iamstais)

    سیاح نے لکھا کہ کل ایک گینڈے کے ساتھ پاگل ترین تجربہ ہوا جس نے ایک کلو میٹر سے زیادہ دور  تک ہمارا پیچھا کیا لیکن ہمارا گائیڈ ہمیں بحفاظت باہر  نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔

    سیاح نے کہا کہ ہمارے گائیڈ نے بتایا یہ رویہ یقینی طور پر نارمل نہیں ہے اور یہ ہمارے لیے  اب تک کے سب سے زیادہ خطرناک جانوروں کے مقابلوں میں سے ایک ہے تھا۔

  • گینڈے نے سیاحوں کی گاڑی کا پیچھا شروع کردیا، پھر کیا ہوا؟

    نئی دہلی: بھارت کے ایک نیشنل پارک میں سیر و تفریح کے لیے جانے والے سیاح اس وقت خوفناک صورتحال کا شکار ہوگئے جب ایک گینڈے نے ان کی گاڑی کا پیچھا شروع کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو بھارتی فارسٹ افسر پراوین کسون نے اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔

    ویڈیو بھارتی ریاست آسام کے کازی رانگا نیشنل پارک کی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گینڈا سیاحوں کی کھلی گاڑی کے پیچھے دیوانہ وار بھاگا چلا آرہا ہے۔ سیاحوں کی خوفزدہ آوازیں بھی ویڈیو میں شامل ہیں۔

    گینڈا تقریباً 1 کلو میٹر تک گاڑی کا پیچھا کرتا رہا، واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی بھی سیاح زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔

    خیال رہے کہ 1 ہزار 90 کلومیٹر اسکوائر پر محیط کاضی رانگا نیشنل پارک دریائے برہم پترا کے ایک حصے، جنگلات اور آب گاہوں پر مشتمل ہے جس میں سینکڑوں دھاری دار شیر، ہاتھی اور دیگر جنگلی حیات موجود ہے۔

    اس نیشنل پارک میں دنیا میں گینڈے کی سب سے بڑی آبادی بھی موجود ہے، یہاں موجود گینڈوں کی تعداد 2 ہزار 613 ہے۔

  • بچے کو بچانے کے لیے مادہ گینڈا شیرنی کے مدمقابل آگئی

    بچے کو بچانے کے لیے مادہ گینڈا شیرنی کے مدمقابل آگئی

    ماں کی محبت وہ لازوال قوت ہے جو اپنے بچے کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے، اپنے بچے کو خطرے میں دیکھتے ہوئے ماں بڑے سے بڑے خطرے سے لڑ جاتی ہے۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کیے ہوئے ہے جس میں ایک مادہ گینڈا اپنے بچے کو بچانے کے لیے شیرنی کے مدمقابل آجاتی ہے۔

    جنوبی افریقہ کے نیشنل پارک میں ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مادہ گینڈا اپنے بچے کے ساتھ جنگل میں چہل قدمی کر رہی ہے جبکہ سامنے سے ایک شیرنی آتی دکھائی دے رہی ہے۔

    بظاہر دونوں پرسکون ہو کر اپنی راہ چلتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن ایک موقع پر شیرنی گینڈے کے بچے کے کچھ قریب آجاتی ہے جس پر مادہ گینڈا بھڑک کر حملے کی نیت سے شیرنی کی طرف بڑھتی ہے۔

    لیکن اس سے پہلے ہی شیرنی وہاں سے دور ہو جاتی ہے اور راستہ بدل کر فرار ہوجاتی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر حیرانی کا انتظار کیا، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ مادہ گینڈے کے ڈیل ڈول سے ظاہر ہے کہ وہ شیرنی پر حاوی ہوسکتی ہے چنانچہ شیرنی نے راستہ بدلنے میں ہی عافیت جانی، ورنہ اسے اپنی جان کے لالے پڑ جاتے۔

  • لاک ڈاؤن: گھر سے نکلنے والے شہری گینڈے کے خوف سے بھاگنے پر مجبور

    لاک ڈاؤن: گھر سے نکلنے والے شہری گینڈے کے خوف سے بھاگنے پر مجبور

    کھٹمنڈو: کروناوائرس کے باعث نافذ العمل لاک ڈاؤن کے دوران نپال میں بے قابو گینڈے نے افرا تفری مچادی، سڑکوں پر سناٹا دیکھ کر گینڈا چہل قدمی کرنے لگا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر پروین کسوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نپال کی سڑک پر گینڈا بڑے رعب سے چہل قدمی کررہا ہے۔ اس دوران مذکورہ گینڈے نے اپنے راستے میں آنے والے شہری پر حملے کی بھی کوشش کی۔

    دنیا بھر کی طرح نپال میں بھی کروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے۔ حکومت نے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تاہم حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسے 15 اپریل تک کافذ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وبا کی وجہ سے خالی سڑکوں پر شیر نکل آیا

    اسی ضمن میں سڑکیں خالے ہونے کے باعث جنگل جھاڑیوں سے جانور سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی ملکوں میں جانور بڑے شاہراہوں پر نظر آئے۔ خیال رہے کہ گینڈے کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ گینڈا لاک ڈاؤن کی صورت حال کا جائزہ لینے آیا ہے‘‘۔

  • ہوا میں اڑتا ہوا گینڈا

    ہوا میں اڑتا ہوا گینڈا

    کیا آپ نے کبھی کسی جانور کو ہوا میں اڑتے دیکھا ہے؟ اور جانور بھی کوئی اور نہیں بلکہ کئی من وزنی بھاری بھرکم گینڈا جسے حرکت کرنے میں ہی دقت کا سامنا ہوتا ہے، کجا کہ وہ پرندوں کی طرح ہوا میں پرواز کرے۔

    مگر کچھ دن قبل ایسی ہی کچھ تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران پریشان کر کے رکھ دیا جس میں ایک گینڈا ہوا میں اڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔

    r4-1-1

    یہ گینڈا رسیوں سے بندھا ہوا ہے اور انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ہوا میں تیرتا ہوا ندیوں، پہاڑوں، دریاؤں، میدانوں اور حتیٰ کہ بادلوں کے اوپر سے گزر رہا ہے۔

    r3-1

    r5-1

    r1-1

    اس گینڈے کی یہ تصاویر کھینچنے والے وائلڈ لائف فوٹوگرافر پیٹے آکسفورڈ تھے جنہوں نے یہ انوکھی تصاویر کھینچیں۔

    r7-1

    دراصل اس گینڈے کو جنوبی افریقہ کے نیشنل پارک سے شکاریوں سے بچانے کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کے شمال میں گینڈوں کے تحفظ کے لیے ایک خصوصی پناہ گاہ قائم کی گئی ہے جہاں ملک بھر سے گینڈے لا کر رکھے جارہے ہیں، تاکہ ایک طرف تو انہیں شکاریوں سے بچایا جاسکے، دوسری جانب ایک ہی مقام پر ان کی بہتر طور پر حفاظت کی جاسکے۔

    r6

    r2-2

    مذکورہ گینڈے کی ہوا کے ذریعہ منتقلی بھی اسی عمل کا ایک حصہ تھی۔

    واضح رہے کہ افریقی گینڈے کے جسمانی اعضا خصوصاً اس کے ناک پر موجود سینگ کی دنیا بھر میں بے حد مانگ ہے اور اس کی غیر قانونی تجارت نہ صرف ان کی نسل کو ختم کر سکتی ہے بلکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم غیر قانونی کاموں میں بھی استعمال کی جارہی ہے۔

    گذشتہ سال ہاتھیوں اور گینڈوں کی معدوم ہوتی نسل کے تحفظ کے لیے افریقہ میں ایک ’جائنٹ کلب فورم‘ بھی بنایا گیا ہے جس کا پہلا اجلاس گزشتہ برس مئی میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں متعدد افریقی رہنماؤں، تاجروں اور سائنسدانوں نے شرکت کی جنہوں نے متفقہ طور پر ان جانوروں کی تجارت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔