Tag: گینگ

  • منشیات فروش گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

    منشیات فروش گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

    کراچی(19 جولائی 2025): بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے منشیات فروش گروہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان دھر لیے، گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

    ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ملک عمار، عبدالرؤف، ظہیر اور  علی شامل ہے، ملزمان سے آئس، 3 موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل بھی بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن بلاک 5 انڈر بائی پاس کے قریب مشتبہ کار سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ دیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی اور دورانِ فرار چلتی گاڑی سے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، جس کے دوران ملزمان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔

    گرفتار زخمی کی شناخت 24 سالہ عبد الرحمن کے نام سے ہوئی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور استعمال شدہ کار برآمد کر لی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sajawal-drug-dealers-hostage-cia-in-charge/

  • موٹر سائیکل چور گینگ میں شامل بچے کو شہریوں نے پکڑ لیا

    موٹر سائیکل چور گینگ میں شامل بچے کو شہریوں نے پکڑ لیا

    پیرمحل : ہاؤسنگ کالونی میں گزشتہ روز موٹر سائیکل چوری کرنے والے بچے کو شہریوں نے پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں بچوں پر مشتمل موٹر سائیکل چور گینگ کا رکن سی سی ٹی وی کیمروں سے پکڑا گیا۔

    پیرمحل میں کم عمر بچوں نے موٹر سائیکل چور گینگ بنا لیا، موٹر سائیکل چور بچہ گینگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے بچے کے پکڑے جانے کے بعد یہ گینگ سامنے آیا۔

    گینگ میں شامل چھوٹی عمر کے بچے موٹر سائیکل چوری کرتے مگر لوگ بچہ سمجھ کر چھوڑ دیتے موٹر سائیکل چور بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

  • کسٹمز کا حاضر سروس افسراغوا برائے تاوان گینگ کا مرکزی کردار نکلا

    کسٹمز کا حاضر سروس افسراغوا برائے تاوان گینگ کا مرکزی کردار نکلا

    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کسٹمز کے حاضر سروس افسر  کو اغوا برائے تاوان کیس میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی سے نوجوان کے اغوا میں ملوث کسٹم افسر سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے مطابق ملزمان نے مغوی کےاہل خانہ سے کرپٹو کرنسی کی شکل میں پچاس ہزار ڈالر تاوان مانگا تھا۔

    ایس ایس پی ظفر صدیق چھانگا نے کہا کہ گرفتار اغواکاروں میں راشد، زبیر اور عبدالفتح شامل ہیں، ملزم عبدالفتح کلکٹریٹ آف کسٹم خضدار میں انسپکٹر ہے۔

    ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق ملزمان نے بریگیڈ تھانےکی حدود سے وجاہت ندیم کو اغوا کیا تھا، ملزمان سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار میں اغواکے لیے آئے تھے۔

  • سولر پلیٹس اور بیٹریاں چرانے والا گینگ گرفتار

    سولر پلیٹس اور بیٹریاں چرانے والا گینگ گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے سولر پلیٹس اور ان کی بیٹریاں چرانے والا گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان کے پاس سے 80 لاکھ روپے کا چوری شدہ سامان برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کر کے سولر پلیٹس اور ان کی بیٹریاں چرانے والا 5 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان میں فیضان شفیع، صمد، نعیم، جنید اور فیضان عزیز شامل ہیں۔ ملزمان ہائی روف میں جا رہے تھے جنہیں گشت پر مامور پولیس نے روکا۔

    ایس ایس پی کے مطابق تلاشی کے دوران گاڑی سے 80 لاکھ کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، برآمد سامان میں سولر سسٹم، ڈیوائس اور 4 ڈرائی بیٹریز شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 2018 سے اب تک کورنگی میں 8 بڑی وارداتیں کر چکے ہیں اور اب تک 104 ڈرائی بیٹریز چوری کر کے فروخت کر چکے ہیں۔ چوری شدہ بیٹریز کی مالیت 8 کروڑ سے زائد ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے تمام بیٹریز الیکٹرونک مارکیٹس میں فروخت کیں۔ ملزمان نے دیگر علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • پولیس کی بڑی کامیابی، نومولود بچوں کو اغوا کرنے والا گینگ پکڑا گیا

    پولیس کی بڑی کامیابی، نومولود بچوں کو اغوا کرنے والا گینگ پکڑا گیا

    کراچی: شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسپتال کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کر نومولود بچوں کو اغوا کرنے والا گینگ پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ فداحسین کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں کو اغوا کرنے والا گینگ پکڑا گیا، کارروائی کے دوران خاتون سمیت2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ملزمان نومولود بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان قطر اسپتال کے قریب وارداتیں کرتے تھے، گینگ کے مزید کارندوں سے تفتیش کی جارہی ہے، ممکن ہے گروہ کے مزید ارکان ہوں جن کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جائیں گے۔

    کراچی سے بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے لگے

    دوسری جانب شہرقائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے لگے ہیں، ڈھائی سال کے ایان کے بعد رمضان گوٹھ سے 9سال کی بچی لاپتہ ہوگئی۔

    سرجانی ٹاؤن میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تاہم سرجانی ٹاؤن پولیس لاپتہ بچوں کا اب تک سراغ نہیں لگا سکی۔ لاپتہ بچوں کے والدین نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔