Tag: گینگ وار کا ملزم ہلاک

  • کراچی: سرچ آپریشن، گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک،ایک گرفتار

    کراچی: سرچ آپریشن، گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک،ایک گرفتار

    کراچی: لیاری کے علاقے گلستان کالونی میں پولیس اور رینجزر کی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار کا ملزم ہلاک جبکہ کلری میں گینگ وار کے ملزم منا بنگالی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، لیاری کی گلستان کالونی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ وار کا ملزم شفیق ہلاک ہوگیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق عزیر بلوچ کے گروپ سے تھا اور وہ سولہ افراد کےقتل، اغوا برائے تاوان اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، لیاری کے علاقے کلری میں پولیس مقابلے میں گینگ وارکے ملزم منا بنگالی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، ٹیپوسلطان روڈ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیے۔

  • کراچی:لیاری میں رینجرز مقابلہ، لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک

    کراچی:لیاری میں رینجرز مقابلہ، لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک

    کراچی : لیاری میں رینجرز سے مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا، نیپا کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

    شہر قائد میں پائیدار امن کے قیام کے لیے رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز ترجمان کے مطابق لیاری کے علاقے نوالین میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    جس کی شناخت محمد ہارون کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے، ملزم بائیس افراد کے قتل سمیت اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ادھر گلشن اقبال نیپا کے قریب ہزارہ گوٹھ میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔