Tag: گینگ وار کے 5کارندے ہلاک.

  • لیاری: مبینہ پولیس مقابلے، گینگ وار کے 5کارندے ہلاک، 2ڈاکو گرفتار

    کراچی: لیاری میں دومبینہ پولیس مقابلوں میں گینگ وار کے پانچ ملزمان ہلاک کر دیئے گئے ہیں، کورنگی ملیر ندی کے قریب سے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی اور موچکو میں پولیس گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے پانچ ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان میں سے دو کا تعلق عزیر بلوچ اور تین ملزمان شیراز کامریڈ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان قتل اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اطلاع ملنے پر ملیر ندی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے مسروقہ سامان اور اسلحہ بر آمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • کراچی: رینجرز کی کاروائی، گینگ وار کے 5کارندے ہلاک

    کراچی: رینجرز کی کاروائی، گینگ وار کے 5کارندے ہلاک

    کراچی: رینجرز کی دو مختلف کاروائیوں میں گینگ وار کے پانچ کارندے ہلاک ہوگئے جبکہ تین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں ڈاکو، ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور سمیت متعدد افراد گرفتار ہوگئے۔

    کراچی میں رینجرز نے لیاری کے علاقے ریکسر لائن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں بابا لاڈلا گروپ کے تین کارندے ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان بیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھے۔

    دوسری کارروائی میں رینجرز نے لیاری دبئی چوک میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں دو کارندے ہلاک تین گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    رات گئے گلستان جوہر پولیس نے کارراوئی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا، رضویہ کے علاقے سے چار بھتہ خوروں اور ایک ٹارگٹ کلر کو پکڑلیا، بھتہ خوروں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

    کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے بھی پولیس نے دو ڈاکو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔