Tag: گینگ کا کارندہ گرفتار

  • پوش علاقوں میں کروڑوں کی چوریاں کرنے والے گینگ کا کارندہ پکڑا گیا

    پوش علاقوں میں کروڑوں کی چوریاں کرنے والے گینگ کا کارندہ پکڑا گیا

    لاہور: پوش علاقوں میں کروڑوں روپے کی چوریاں کرنے والے گینگ کا کارندہ گرفتار ہوگیا، ملزمان کئی سالوں سے بڑی وارداتیں کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 3 رکنی گینگ سالہا سال سے چوری کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظرعام پر آچکی ہیں، ملزم نے 2019 میں ڈیفنس میں 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی تھی۔

    ملزم بلال نے چند ماہ میں ماڈل ٹاؤن اور ڈیفنس کے 3 گھروں میں کروڑوں کی چوری کی، فوٹیج میں ملزم کو منہ پر نقاب چڑھائے دیوار پھلانگ کر گھر میں گھستے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ملزم کو رات میں ماڈل ٹاؤن کی سڑکوں پرگھروں کی ریکی کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، ملزم ماڈل ٹاون، ڈیفنس سمیت دیگرپوش علاقوں میں کئی سال سے چوریاں کررہا تھا، ملزم کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا، مختلف تھانوں میں 100 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ہے، دیگر ساتھوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں، چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ میں خاتون سمیت 3 افراد شامل ہیں۔

  • لیبیا سے ڈنکی کے ذریعے اٹلی انسانی اسمگلنگ کرنیوالے گینگ کا کارندہ گرفتار

    بہاولنگر : ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ایف آئی اے ٹیم نے محلہ نظام پورہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیبیا سے ڈنکی کے ذریعےاٹلی انسانی اسمگلنگ کرنیوالے گینگ کےکارندے کو گرفتار کرلیا۔

    خالد عمر فاروق گینگ کے ملزم عثمان کوایف آئی اے نے گرفتار کرلیا، گینگ نے 3 نوجوانوں کو 24 لاکھ لیکر لیبیا سے اٹلی بھجوایا تھا اور لیبیا پہنچنے کے 5 ماہ بعد نوجوانوں کا گھر والوں سےرابطہ منقطع ہوگیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گھر والوں کو بتایا نوجوانوں کولیبیا پولیس نے گرفتارکرلیاہے ، ملزمان نے نوجوانوں کی واپسی کیلئے اہلخانہ سے 30لاکھ مزید طلب کئے، جس پر ایک نوجوان کی والدہ نےملزمان کو مزید 27 لاکھ روپے دیئے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان نے پھر بھی رابطہ نہیں کروایااورمزیدرقم کاتقاضاکیا، ملزمان نےنوجوانوں کےاہلخانہ کودھمکی دی رقم نہ دی توانہیں قتل کرادیں گے۔

    متاثرین نےکارروائی کےلئےایف آئی اےکودرخواست دی اور ایف آئی اےنےکارروائی کرکےملزمان کیخلاف کیس درج کرکے کارروائی کی۔است