Tag: ہاؤسنگ سوسائٹی

  • آبی گزرگاہیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی متحمل نہیں ہوسکتیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

    آبی گزرگاہیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی متحمل نہیں ہوسکتیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آبی گزرگاہیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی متحمل نہیں ہوسکتیں، ہرملک کو قدرتی نظام میں مداخلت کاخمیازہ بھگتنا ہوگا۔

    پاکستان کے طول و عرض میں حالیہ سیلابی صورتحال نے بتاہی مچادی ہے، میدانی علاقوں اور دیہاتوں سمیت کئی شہر بھی سیلابی پانی کے شدید نشانے پر ہیں جبکہ بھارت نے بھی سیلابی ریلہ پاکستان کی طرف چھوڑ کر صورتحال کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔

    Latest Pakistan Floods News

    موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آبی گزرگاہوں کے راستوں میں آبادیاں قائم نہیں ہونی چاہئیں، وسائل کا شفاف استعمال کرکے بہتر انفرااسٹرکچر کی تعمیر کرنا ہوگی۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں شدید بارشوں سے 5، 5 فٹ پانی کھڑا ہے، جموں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال زیادہ سنگین ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل، شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    خواجہ آصف نے کہا کہ پانی چھوڑنے میں بھارت کی بدنیتی کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، ناگہانی آفت کے دوران سیاست نہیں ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی ذاتی ایجنڈے کےعلاوہ کسی چیز میں دلچسپی نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف اپنی رہائی ہے، پی ٹی آئی کی ساری سیاست ذاتی خواہشات کے گرد گھومتی ہے، بانی پی ٹی آئی صرف اقتدار میں دوبارہ آنے کی گیم کھیل رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/india-another-flood-will-reach-pakistan-tomorrow-new-report/

  • ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کیلئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم

    ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کیلئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کیلئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غور کیا گیا۔

    مریم نواز نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کیلئےغیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

    اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی ریگولرائزیشن کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا۔

    اس کے علاوہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ہاؤسنگ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے ہوشیار ہوجائیں‌!‌

    ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہوسکے گی جبکہ ڈاکیومنٹس اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیسیں بھی آن لائن ادا ہوں گی اور ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ بھی ممکن ہوگی۔

    عوام کے لئے پلاٹ کی خرید وفروخت کو ہر طرح سے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مریم نواز نے کہا کہ غریب لوگوں سے پیسے لے لئے جاتے ہیں اورپلاٹ نہیں ملتے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام میں سرکاری محکمے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملی بھگت سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں قائم ہوئی، سز اخریدنے والے عام آدمی کو ملی، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی بن رہی تھیں تو متعلقہ اداروں نے آنکھیں کیوں بند کررکھی تھیں؟ جو ہاؤسنگ اسکیمیں بن چکی ہیں قانون کے مطابق ان کا مسئلہ حل ہونا چاہیے ، قواعد و ضوابط کے مطابق ہاؤسنگ اسکیموں کوایک مرتبہ ایمنسٹی پر غور کرنا ہوگا۔

  • غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی، 42 لاکھ روپے شکایت کنندہ کو دلا دیے گئے

    غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی، 42 لاکھ روپے شکایت کنندہ کو دلا دیے گئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مختلف کارروائیوں میں تقریباً ڈھائی کروڑ روپے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائے، ایک کارروائی میں غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 42 لاکھ روپے وصول کر کے شکایت کنندہ کو دلا دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری محصولات نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی، محکمے نے غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 42 لاکھ روپے وصول کر کے شکایت کنندہ کو دلا دیے۔

    اینٹی کرپشن سرگودھا نے بھی محکمہ اوقاف کی دکانوں کے کرائے کی مد میں 1 کروڑ 51 لاکھ روپے کی وصولی کی۔ سرگودھا جنرل بس اسٹینڈ کے کرائے کی مد میں نادہندگان سے بھی 14 لاکھ 60 ہزار روپے وصول کیے گئے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ تقریباً ڈھائی کروڑ روپے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں۔

    چند روز قبل اینٹی کرپشن حکام نے لاہور میں نمبردار اور سابق سیکریٹری یو سی سمیت چھ افراد کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، سابق سیکریٹری یوسی دھلہ محمد سجاول نے غلط ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کیا تھا۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق نمبردار ارشد جاوید سمیت 5 مفاد کنندگان کی ملی بھگت سے دستاویز تیار کی گئیں، ملزمان کی قبل از گرفتار ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کی گئی۔

  • علیم خان کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے سے جواب طلب کرلیا

    علیم خان کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے سے جواب طلب کرلیا

    اسلام آباد: عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف مبینہ قبضہ کیس میں آئندہ جمعے تک سی ڈی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے متنازع اراضی کے استعمال کو تاحکم ثانی روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف مبینہ قبضے کے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ زمین ایکوائر کرنے اور این او سی کا معاملہ دیکھنے کے لیے کچھ وقت دیں جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا حاصل اراضی نجی شخص کو کیوں اور کس نے دی؟

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، بابراعوان نے کہا کہ کام موجودہ وزیراعظم کے دورمیں ہوا تو وکالت نامہ واپس لیتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کام جس کے دورمیں بھی ہوا لیکن ٹھیک نہیں ہوا۔

    بابر اعوان نے کہا کہ مجھے سن لیں میں متاثرہ فریق ہوں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس ملک کے لوگ اس معاملے میں سب سے زیادہ متاثرہ ہیں، شفاف ٹرائل ہر کسی کے لیے ضروری ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیس وزیراعظم کو بھیج کرسیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لیتے ہیں جس پر بابر اعوان نے کہا کہ آپ کیس وزیراعظم کو نہ بھیجیں خود فیصلہ کریں۔

    بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ جمعے تک سی ڈی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے متنازع اراضی کے استعمال کو تاحکم ثانی روک دیا۔