Tag: ہائبرڈ ماڈل

  • ہائبرڈ ماڈل پر سارے بورڈز راضی تھے، اب شور مچانے کا کیا فائدہ؟ باسط علی

    ہائبرڈ ماڈل پر سارے بورڈز راضی تھے، اب شور مچانے کا کیا فائدہ؟ باسط علی

    باسط علی نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ سے پہلے ہائبرڈ ماڈل ہوا سب بورڈز نے ایگری کیا، ہارنے کے بعد بات کررہے ہیں پہلے شور مچانا چاہیے تھا۔

    اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اگر پاکستان آتی تو یہاں کی پچز پر 400 رنز اسکور کرتی، ہم نے اپنے ملک میں اسپین پچز کیوں نہیں بنائیں؟

    انھوں نے کہا کہ ہمارے کوچنگ اسٹاف کو نہیں پتہ یہاں پر اسپن پچز بنانی چاہیے، ٹورنامنٹ سے پہلے بھارت کی جو سوچ تھی وہ آج ثابت ہوئی کہ 5 اسپنر رکھے۔

    باسط علی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی جیت میں بہت سی چیزیں شامل ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کی سوچ بہت اہم ہے۔

    نیوزی لینڈ کی طرف سے فاسٹ بولرز نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بھارت کی طر ف سے اسپینئرز نے 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم میں بہت کانفیڈنس ہے، بھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کو اپنے کردار کا اندازہ ہے، کھلاڑیوں کو پتہ ہے کہ ہمیں کیسے پرفارم کرنا ہے، کامیابی یہی ہے کہ کسی ایک یا دو پر انحصار نہیں کرتے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ بطور ٹیم کھیلیں تو کامیابی ضرور ملتی ہے، میرٹ اور کنڈیشن کے مطابق وہ ٹیم بناتے ہیں، اس لیے وہ کامیاب ہیں، وہ دباؤ کے باوجود میچ نکال لیتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-ind-vs-nz-match/

  • چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، تحریری معاہدہ ہوگیا

    چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، تحریری معاہدہ ہوگیا

    کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سمیت آئندہ آنیوالے تمام ایونٹس 2024-27 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، اس حوالے سے آئی سی سی اور بورڈ ممبرز میں تحریری معاہدہ ہوگیا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی، پاکستان ٹیم بھی 2026 میں بھارت نہیں جائیگی، نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلے جائیں گے۔

    غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے اس ماڈل پر ووٹنگ کرانے کا امکان ہے، معاہدہ چیمپئنز ٹرافی ویمنز ورلڈکپ اور 2026 ٹی 20 ورلڈکپ پر لاگو ہوگا۔

    آئی سی سی کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی ہے کہ چیمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، بیان میں کہا گیا ہے کہ 2024 سے2027 تک کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے۔

    آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر ہوگی، آئی سی سی ویمنزٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان کرےگا۔

    غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ 2028 کا خواتین کا ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان میں  ہوگا، بھارت کیلئے نیوٹرل وینیو پر انتخاب پاکستان کر ے گا۔

    غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی ساتھ نیوٹرل وینیو پر سہ فریقی ٹورنامنٹ کی تجویز بھی دی ہے، آئی سی سی کو سہ فریقی ٹورنا منٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔

    چیئرمین پی سی بی کا بیان:

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ وطن عزیز پاکستان کی عزت ہے اس پر کسی قسم کا حرف نہیں آنے دیں گے۔

    گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    اجلاس کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔گورننگ بورڈ کو قذافی، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    چیئرمین پی سی بی نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر اراکین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی کے اصولی موقف کو سراہا۔

    چیئرمین پی سی بی اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی پاکستان اورکرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کے اصولی موقف کو ہر کسی نے سراہا ہے، تمام ٹیموں کودل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔

    چیئرمین پی بی سی کا کہنا تھا کہ پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کیخلاف ہوں، یہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں، کھیل کو کھیل رہنا چاہیے۔

  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کا ’فیوژن فارمولا‘ مان لیا، بھارتی خبر ایجنسی کا دعویٰ

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کا ’فیوژن فارمولا‘ مان لیا، بھارتی خبر ایجنسی کا دعویٰ

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کا ’فیوژن فارمولا‘ مان لیا ہے۔

    بھارتی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، فیصلہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منظور شدہ ماڈل کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی دبئی میں کھیلے گا۔

    پاکستان بھی 2027 تک بھارت میں شیڈول ایونٹ کھیلنے نہیں جائے گا، پاکستان بھی بھارت کی میزبانی والے ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

    پی سی بی نے گزشتہ ہفتے پارٹںر شپ یا فیوژن کے نام سے نیا فارمولا پیش کیا تھا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

    تاہم ایونٹ کے آغاز سے تین ماہ قبل بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے جب کہ دیگر تمام ٹیمیں پاکستان آنے پر راضی اور آئی سی سی وفد بھی کئی بار پاکستان آنے کے بعد یہاں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات سے مطمئن ہو کر جا چکا ہے۔

    پاکستان نے گزشتہ دنوں ایونٹ کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے برابری کی سطح پر قابل عمل تجویز پارٹنر شپ یا فیوژن ماڈل کی دی گئی تھی جس میں آئی سی سی کے تمام بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر رکھے جانے کی تجویز تھی۔

    یہ تجویز مانے جانے کی صورت میں اس کا اطلاق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے 2027 تک شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہونا تھا اور اس دوران بھارت میں ہونے والے کرکٹ ایونٹ میں بھی پاکستان نے اپنے میچز بھارتی سر زمین کے باہر کھیلنا تھے۔

  • ہمیں بھی ورلڈ کپ میں بھارت سے ہائبرڈ ماڈل جیسا مطالبہ کرنا چاہیے: احسان الرحمان

    ہمیں بھی ورلڈ کپ میں بھارت سے ہائبرڈ ماڈل جیسا مطالبہ کرنا چاہیے: احسان الرحمان

    اسلام آباد: وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں بھی ورلڈ کپ میں بھارت سے ہائبرڈ ماڈل جیسا مطالبہ کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے بھارت جا کر ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

    احسان مزاری کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ اگر بھارت یہاں نہیں آتا تو ہمیں بھی وہاں نہیں جانا چاہیے، بھارت کی جانب سے ہمیشہ کرکٹ میں سیاست کی جاتی رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت نے ہائبرڈ ماڈل مانگا تھا، ایسے ہی پاکستان کو بھی مطالبہ کرنا چاہیے، اگر بھارت ہائبرڈ ماڈل چاہتا ہے تو ہمیں بھی ورلڈ کپ میں ایسا کرنا چاہیے۔

  • ایشیا کپ پر پاکستان کی جیت، ایشین کرکٹ کونسل نے ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا

    ایشیا کپ پر پاکستان کی جیت، ایشین کرکٹ کونسل نے ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا

    اسلام آباد: ایشیا کپ پر پاکستان کو جیت حاصل ہو گئی، ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ پر پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا ہے، پاکستان ایشیا کپ کے 4 یا 6 میچز کی میزبانی کرے گا۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ باقی میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، جس کا تعین اگلے ہفتے میٹنگ میں کیا جائے گا، پاکستان باقی میچز یو اے ای میں کرانا چاہتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ایشیا کپ پر آخر کار اپنا مؤقف منوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کی تجویز مان لی

    دوسری طرف بی سی سی آئی سیکریٹری، اے سی سی صدر جے شاہ نے بھی ایشیا کپ کے معاملے پر پی سی بی کی تجویز مان لی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر ایشیا کپ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

    ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کے چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، باقی تمام میچز نیوٹرل ویونیو پر ہوں گے۔ ایونٹ کے لیے یو اے ای یا سری لنکا نیوٹرل وینیو ہو سکتا ہے جب کہ نیوٹرل وینیو سے متعلق اعلان 27 مئی کو اے سی سی اجلاس کے بعد ہوگا۔

  • ایشیا کپ: بھارت پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کو تیار

    ایشیا کپ: بھارت پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کو تیار

    ایشیا کپ 2023 کے لیے بھارتی بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) مشروط طور پر پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل قبول کرےگا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے یقین دہانی کرانی ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ بورڈ اس حوالے سے باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرےگا۔

    واضح رہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔