Tag: ہائر ایجوکیشن

  • پنجاب حکومت کا ہائر ایجوکیشن کےسرکاری اداروں میں2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا ہائر ایجوکیشن کےسرکاری اداروں میں2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کےسرکاری اداروں میں 2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہائرایجوکیشن کے سرکاری اداروں میں2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز رولز 2014 میں ترمیم اور ایل ڈی اے لینڈیوز رولز 2019 کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔کابینہ نے صوبے میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائدکر دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں سخت مالیاتی ڈسپلن نافذ کرنے اور نئی ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی معمول کےم طابق جاری رہے گی۔کابینہ کی قائمہ کمیٹی نے قانون سازی کے ٹرمز آف ریفرنس میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا سفر جاری و ساری رہے گا،کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، کرپشن کےخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کو ساتھ لےکر چلوں گا،صوبے میں گڈ گورننس کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔

    سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کوسہولت دینے کے لیے سروس ڈلیوری مزید بہتر بنائیں گے،سیاسی و انتظامی ٹیم فیلڈ میں نکل کر عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دے،اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

  • وزیر اعظم سے وزیر ہائر ایجوکیشن کی ملاقات

    وزیر اعظم سے وزیر ہائر ایجوکیشن کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ہوئی جس میں تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قابل عمل ضابطہ اخلاق اور مجوزہ قانون سازی پر بھی گفتگو کی گئی۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں تعلیم کے پھیلاؤ کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اسلام نے ذہنوں میں ڈال دیا تھا کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، 700 سال تک تمام سرفہرست سائنس دان مسلمان تھے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ انگریزوں نے مدارس کو دیے جانے والے فنڈ قابو کر لیے، انگریزوں نے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کا نظام تعلیم ختم کیا۔ نظام تعلیم ختم ہوا تو مسلمان نیچے گئے، ناانصافی ہے ایک طرف انگریزی، اردو میڈیم اور تیسری طرف مدارس ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اسلام اور تعلیم ساتھ ہوتے تو قوم کو انسانیت کی طرف لے کر جاتے ہیں، ناانصافی ہے کہ ایک ملک میں 3 نظام تعلیم چل رہے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ مدارس کے طلبا کو بھی مواقع دیے جائیں۔