Tag: ہائیڈرنٹس

  • نیپا، صفورہ ہائیڈرنٹس کے تمام افسران، عملہ معطل

    نیپا، صفورہ ہائیڈرنٹس کے تمام افسران، عملہ معطل

    کراچی: شہر قائد میں غیر قانونی اوقات میں پانی بھرنے پر نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس کے تمام افسران اور عملے کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ شام نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر چھاپے مارے، دونوں ہائیڈرنٹس پر غیر قانونی طور پر بندش کے اوقات میں پانی بھرا جا رہا تھا۔

    واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس کے تمام افسران اور عملے کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، میئر کراچی کے چھاپوں کے بعد دونوں ہائیڈرنٹس کے 14 ملازمین کو معطل کیا گیا۔

    واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق نیپا ہائیڈرنٹ سے 4 ملازمین وزیر، دانیال، عبداللہ، اور سیموئیل کو معطل کیا گیا ہے، جب کہ صفورہ ہائیڈرنٹ کے 10 ملازمین کو معطل کیا گیا، جن میں سعد، فرحان، اظفر، نصیر، فیصل، شہاب، فصاحت، جبران، فیصل احمد، شاہباز خان شامل ہیں۔


    ’’کے الیکٹرک کا مؤقف ہے جھگڑا کرنے والے معافی مانگیں‘‘ پنجاب چورنگی مکینوں کا بجلی بندش پر احتجاج


    معطل ملازمین کے خلاف چارج شیٹ اور الزامات پر مکمل انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، نیز معطل ملازمین کو فوری طور پر واٹر کارپوریشن ایچ آر ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کے پانی پر ناجائز قبضہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پانی چوری پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

  • کراچی کے شہری پانی کا سرکاری ٹینکر کیسے بُک کروا سکتے ہیں

    کراچی کے شہری پانی کا سرکاری ٹینکر کیسے بُک کروا سکتے ہیں

    کراچی : سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔

    انچارج ہائیڈرنٹس سیل کا کہنا ہے کہ رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جانے والے واٹر ٹینکرز کوٹے میں اضافہ کردیا گیا واٹر کارپوریشن نے عوام کی سہولت کے لیے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس پر ونڈو سروس کا بھی آغاز کردیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ونڈو سروس سے 24 گھٹنے باآسانی واٹر ٹینکر بک کرایا جاسکتا ہے، پانی کی فراہمی بحال رکھنے کیلئے واٹر کارپوریشن نے کمرشل ٹینکرز سروس معطل کردی۔

    انچارج ہائیڈرنٹس سیل کا کہنا ہے کہ 3روزکے لیے کمرشل ٹینکرز سروس معطل کی گئی ہے، یونیورسٹی روڈ پر جاری مرمتی کام مکمل ہونے تک کمرشل ٹینکرز سروس معطل رہے گی۔

    3روز تک شہریوں کو جنرل پبلک سروس کے تحت واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے، رہائشی فلیٹس کو بھی جنرل پبلک سروس کے تحت واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔

    عوام سے درخواست ہے واٹر ٹینکر لیتے وقت کمپیوٹرائزڈ ای سلپ ضرور حاصل کریں، کمپیوٹرائزڈ ای سلپ نہ دینے والے کے خلاف فوراً شکایات درج کرائیں۔ عوام کی سہولت کے لیے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس کے نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔

  • کراچی میں ٹینکرمافیانےشہریوں کو یرغمال بنارکھا ہے،سپریم کورٹ

    کراچی میں ٹینکرمافیانےشہریوں کو یرغمال بنارکھا ہے،سپریم کورٹ

    کراچی : سپریم کورٹ نےکراچی میں ہائیڈرنٹس سے متعلق ایم ڈی واٹربورڈ کی رپورٹ مستردکرتے ہوئےچیف سیکریٹری کو کل عدالت طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیرقانونی ہائیڈرئنٹس سے متعلق مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔

    اعلیٰ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹینکرمافیا نےشہریوں کو یر غمال بنا رکھا ہے، لوگ مہنگے داموں پانی خرید رہےہیں۔

    لائنیں موجود ہیں لیکن پانی نہیں آرہا۔ عدالت نے ہائیڈرنٹس سےمتعلق ایم ڈی واٹر بورڈکی رپورٹ مسترد کرتےہوئے چیف سیکریٹری کو طلب کرلیاہے۔ اورساتھ ہی سیوریج کی لائنوں کی تفصیل بھی پیش کرنےکاحکم دیا۔