Tag: ہائیکورٹ میں درخواست

  • زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، شہریارخان

    زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، شہریارخان

    لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی امید جاگ گئی،چئیرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے،خوشخبری جلد ملے گی۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے خوشخبری سنادی انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے، آئی سی سی میٹنگ میں معاملات طے کرلئے جائیں گے۔

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ بڑی ٹیموں کو ابھی نہیں بلارہے لیکن دروازے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں، چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ جو کھلاڑی فٹ ہوں گے وہ ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • شہریارخان، نجم سیٹھی، معین خان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    شہریارخان، نجم سیٹھی، معین خان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں چئیرمین پی سی بی شہریارخان، سربراہ گورننگ بورڈ نجم سیٹھی اور چیف سلیکٹر معین خان کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا ہدف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان ہیں، چیئرمین پی سی بی کیخلاف درخواست میں قومی کرکٹ ٹیم کی ہار کو بنیاد بنایا گیا ہے اور ساتھ  پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کو لپیٹا گیا ہے۔

    پہلی دلیل میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی اور چئیرمین پی سی بی کوسیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

    دوسری دلیل ہے کہ ورلڈ کپ میں ناکامی سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر نہیں کی گئی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کرکٹ بورڈ کے کسی معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

    موجودہ ٹیم میرٹ پر نہیں، نجم سیٹھی اور شہریار خان کی ذاتی خواہشات پر بنائی گئی، لہذا عدالت عالیہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو عہدے سے ہٹانے اور چیف سلیکٹر کو کام سے روکنے کا حکم دے۔