Tag: ہائیکورٹ

  • عدالت میں تصویر بنانے پر بھارتی ہائی کمیشن اہلکار کا موبائل ضبط

    عدالت میں تصویر بنانے پر بھارتی ہائی کمیشن اہلکار کا موبائل ضبط

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ انتظامیہ نے جسٹس محسن اختر کیانی کی تصویر اتارنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری کا موبائل فون ضبط کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون عظمیٰ کی جانب سے بھارت واپس بھیجنے کی درخواست کی سماعت جاری تھی جس کی سماعت جسٹس اختر محسن کیانی کر رہے تھے۔

    دوران سماعت بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری بھی عدالت میں موجود تھے جنہوں نے خلاف ضابطہ دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی تصویر لینے کی کوشش کی جس پر عدالتی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کا موبائل ضبط کرلیا۔

    اس موقع پر جسٹس محسن کیانی نے بھارتی فرسٹ سیکریٹری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ آپ کو معاملے کی حساسیت کا اندازہ ہونا چاہیئے، یہ عدالتی کارروائی ہے کوئی ڈرامہ نہیں۔ آپ فوری طور پر تحریری معافی عدالت میں جمع کروائیں۔

    بعد ازاں تحریری طور پر معافی مانگنے کے بعد فرسٹ سیکریٹری کو ان کا موبائل واپس دے دیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکلنے میں ایک بار پھر مشکلات

    ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکلنے میں ایک بار پھر مشکلات

    کراچی: ایان علی کے باہر جانے میں رکاوٹیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ڈالر گرل کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں، اب معاملہ ہائیکورٹ کے بینچ میں اختلاف کی وجہ سے لٹک گیا۔

    ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر اب ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ میں اختلاف سامنے آگیا جس پر کیس ریفری جج کو بھجوا دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایان علی کو گزشتہ سال 14 مارچ کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب دوران تلاشی ان کے سامان سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔ کچھ عرصہ جیل میں رہنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    ہائیکورٹ اور وفاقی حکومت کے احکامات کے باعث ان کا نام متعدد بار ای سی ایل میں ڈالا اور وہاں سے خارج کیا جا چکا ہے۔

  • حج کرپشن اسکینڈل کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فریقین کونوٹسز

    حج کرپشن اسکینڈل کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فریقین کونوٹسز

    اسلام آباد: ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کیس کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سےدرخواست کی ہے کہ پہلے انہیں سناجائے پھرفیصلہ کیا جائے۔

    وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالت نے انہیں صحیح طور سے سنا ہی نہیں اورفیصلہ دےدیا، انہوں نے ہائیکورٹ سے استدعا کی  کہ عدالت پہلے ان کے موکل کے موقف کو سنے اور پھرکیس کا فیصلہ دے، کیس کی سماعت جسٹس انورخان کاسی کررہے تھے۔

    وکیل نے کہا حاجیوں کےلئے کوارٹرز کا بندوبست حامد سعیدکاظمی کے زیر دست نہیں تھا، ڈی جی حج کی تعیناتی کانوٹیفکیشن بھی وفاقی وزیر نے نہیں بلکہ اس وقت کے وزیراعظم نے جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا تھا،جس میں کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا، سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو 40 سال قید کی سزا جبکہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور آفتاب احمد کو 16 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

  • سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےمتوقع انتخاب کیخلاف درخواست دائر

    سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےمتوقع انتخاب کیخلاف درخواست دائر

    اسلام آباد : تحریک انصاف نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےمتوقع انتخاب کیخلاف درخواست دائر کردی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل ساٹھ کے حوالے سے جب تک وفاق فیصلہ نہ کرے.

    اس وقت تک چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں نہیں لایا جائے۔ درخواست سماعت کے لئے تاریخ کل مقرر کی جائےگی۔تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن ،وفاق اور کیبنٹ ڈویژن اوروزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ڈپٹی چیئرمین کاعہدہ اپنے اپنے اتحادیوں کو دینے کی پیشکش کرسکتی ہیں۔

    لیگی رہنما مُشاہداللہ کہتےہیں کہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم کااتحادسینیٹ الیکشن تک تھا۔اب نئےسرےسےبات ہوگی۔ آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کوپرکشش عہدے کی آفرکرکےجے یو آئی کی پانچ نشستیں اپنےنام کرنےکی کوشش کرینگے۔

  • دہشتگرد فیض کے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف ہائیکورٹ کی حکومت سے وضاحت طلب

    دہشتگرد فیض کے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف ہائیکورٹ کی حکومت سے وضاحت طلب

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد جیل میں قید دہشتگرد فیض احمد کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست پر سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد جیل میں قید دہشتگرد فیض کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت میں مجرم نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی پھانسی کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں زیرِالتواء ہے ، اس کے باوجود انسدادِ دہشتگردی کی عدات نے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے اور 14جنوری کو پھانسی دینے کا حکم دے دیا ہے۔

    اپیل میں کہا گیا کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے ڈیتھ وارنٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلے تک کالعدم قرار دیا جائے۔

    لاہور ہائی کورٹ کے دوکنی بینچ نے ریمارکس دیئے کہ جب سپریم کورٹ میں اپیل زیرِ سماعت ہے تو ڈیتھ وارنٹ کیسے جاری کئے گئے، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ سپرنٹنڈنٹ جیل سے تفصیلات لےکر ایک گھنٹے میں پیش ہوں۔

    واضح رہے کہ فیض احمد کو ننکانہ میں لانس نائیک طارق محمود کو شہید کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

  • سندھ اسمبلی:اپوزیشن جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    سندھ اسمبلی:اپوزیشن جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات میں حد بندیوں اور لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس صادق بھٹی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ آبادیوں کے فرق سے بنائی گئی یونین کمیٹیوں سے جمہوری حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور یہ آئین و قانون کے ماورا ہیں۔

    عدلت میں ایم کیو ایم کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف بھی متفرق درخواست بھی دائر کردی گئی، بیرسٹر فروغ نسیم اور خواجہ اظہار الحسن مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت نے بھی سندھ ہائی کورٹ میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف آئینی درخواست داخل کردی ہے، جس میں آرڈیننس کو آئین و قانون کی خلاف ورزی اور اسمبلیوں کی توہین قراردیا گیا ہے۔