Tag: ہائی اسپیڈ ڈیزل

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

    لاہور: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی، لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک  اضافہ کردیا۔

     ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، لاہور سے دوسرے شہروں کا کرایہ 200 سے 800 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرکے عوام پر بم گرایا تھا۔

    پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

    حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا  جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی۔

  • ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ، عوام ریلیف سے بالکل محروم

    ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ، عوام ریلیف سے بالکل محروم

    اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا کر عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 5 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس سے لیوی بڑھ کر 45 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

    ڈیزل پر تیل کمپنیوں کا مارجن بھی 1 روپے 3 پیسے بڑھا دیا گیا۔

    ڈیزل کی بنیادی قیمت 230 روپے 82 پیسے ہے، جب کہ عوام کو ڈیزل 280 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے، فریٹ مارجن منفی 9 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرول کی بنیادی قیمت 202 روپے 95 پیسے ہے لیکن عوام کو پٹرول 267 روپے فی لیٹر دیا جا رہا ہے، پٹرول پر پٹرولیم لیوی 50 روپے، او ایم سی مارجن 6 روپے فی لیٹر ہے۔

    پٹرول پر ڈیلرز مارجن 7 روپے، اور فریٹ مارجن 1 روپے 5 پیسے فی لٹر ہے، پٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

  • رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اسلام آباد :رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، اوگرا نے تجویز ارسال کردی، جس میں 50 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے ، حتمی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کی تیاری کرلی ہے، رواں ماہ کی طرح فروری میں بھی پیرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں کمی کی تجویز ارسال کردی ہے ، اوگرا کیجانب سےارسال کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹرکمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    اس کےعلاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکمی جبکہ مٹی کاتیل دو روپے فی لیٹرسستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان ہوگا، نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

    خیال رہے پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

    یاد رہے سال نو کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌ کم کر دی گئی تھیں، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 26 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ مٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں 52 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی تھی۔