Tag: ہائی اسکول

  • اسرائیلی جارحیت سے غزہ کے 40 ہزار طلبہ ہائی اسکول کے امتحانات سے محروم

    اسرائیلی جارحیت سے غزہ کے 40 ہزار طلبہ ہائی اسکول کے امتحانات سے محروم

    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ کے 40 ہزار طلبہ ہائی اسکول کے امتحانات سے محروم ہو گئے ہیں۔

    الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمومی ثانوی امتحانات آج سے شروع ہونے والے تھے، تاہم غزہ پر اسرائیل کی جنگ سے اسکول کے بچوں پر شدید اثرات جاری ہیں، اور تقریباً چالیس ہزار طلبہ ان امتحانات میں بیٹھنے سے قاصر ہیں۔

    اسرائیلی ٹینکوں نے پہاڑی پر چڑھ کر المواصی کیمپ پر بمباری کی

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے 6 لاکھ 25 ہزار طلبہ اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسکولوں سے باہر ہیں، اسرائیلی حملوں میں بڑی تعداد میں اسکول اور یونیورسٹیاں تباہ کر دی گئی ہیں، اور ان حملوں میں 7 ہزار سے زیادہ فلسطینی طلبہ اور 378 تعلیمی کارکن مارے گئے، ان سب کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق ہائی اسکول کے 39 ہزار طلبہ اب امتحان دینے کے ’موقع سے محروم‘ ہو گئے ہیں۔

    فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق غزہ سے تعلق رکھنے والے 1,320 طلبہ جو جنگ زدہ علاقے سے باہر ہیں، 29 عرب ممالک میں عمومی ثانوی امتحانات کے لیے ان کی معاونت کی جا رہی ہے۔ ان میں زیادہ تر (تقریباً 1,090 طلبہ) کی میزبانی مصر کر رہا ہے، فلسطینی وزارت تعلیم نے مصر میں سب سے بڑا امتحانی ہال قائم کیا ہے۔ روس، ترکی اور قطر میں بھی خصوصی امتحانی سہولیات قائم کی گئی ہیں۔

  • ہائی اسکول میں فائرنگ سے کمسن طالب علم مارا گیا، 5 زخمی

    ہائی اسکول میں فائرنگ سے کمسن طالب علم مارا گیا، 5 زخمی

    امریکی ریاست آئیووا کے ہائی اسکول میں طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جان سے گیا جبکہ اسکول ایڈمنسٹریٹر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے کے روز پیش آیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث نوجوان کی عمر 17 سال ہے، ملزم نے فائرنگ کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کی وجہ کے حوالے سے جاننے کی کوشش کررہے ہیں، مذکورہ اسکول میں 8 میں ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں۔

    امریکی ڈرون حملہ: عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق

    سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والا طالبعلم چھٹی کلاس کا اسٹوڈنٹ تھا، فائرنگ کے واقعے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

    فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کا ہائی اسکول ایک بار پھر فائرنگ گونج اٹھا۔ فائرنگ کے واقعے نے ملک بھر کی فضا کو پھر سوگوار کردیا۔

    فائرنگ کا یہ واقعہ پارک لینڈ کے اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں چھٹی کے وقت پیش آیا جب حملہ آور نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    کاؤنٹی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ 19 سالہ حملہ آور نکولس کروز کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے رائفل اور درجنوں میگزین برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے حملے سے پہلے کمپیوٹر پر بم بنانے پر ریسرچ بھی کی تھی۔ ملزم اسکول کا سابق طالب علم تھا، جس کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اسکول سے نکالا گیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے وقت اسکول میں 3 ہزار سے زائد طلبہ اور 130 کے قریب اساتذہ موجود تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکہ: ہائی اسکول میں فائرنگ‘1 طالب علم ہلاک‘ 3 زخمی

    امریکہ: ہائی اسکول میں فائرنگ‘1 طالب علم ہلاک‘ 3 زخمی

    لاس اینجلس: امریکی ریاست واشنگٹن میں ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے اسپوکین میں واقع فری مین ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    امریکی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسپوکین کے شیرف کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کے دیگر اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔


    امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ‘ 8 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ تین روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے شمالی علاقے پلانوں میں واقع مکان میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 2 جولائی کو امریکی ریاست آرکنساس کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک


    واضح رہے کہ یاد رہےکہ گزشتہ سال 12 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک اور 53 سے زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • امریکا: فائرنگ کے مختلف واقعات، 4افراد ہلاک، 6زخمی

    امریکا: فائرنگ کے مختلف واقعات، 4افراد ہلاک، 6زخمی

    واشنگٹن: امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

    امریکی ریاست واشنگٹن کے قصبے میرلز ویل کے ہائی اسکول میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ ہلاک جبکہ چار طلبہ زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے خودکشی کرلی۔

    واقعے کے بعد پولیس نے اسکول خالی کروالیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص نویں جماعت کا طالبعلم تھا، جس نے جذبات میں آکر اپنی ساتھی طالبعلم کو قتل کرنے کے لیے فائرنگ کی۔

    دوسری جانب ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا، گزشتہ روز لاس اینجلس میں ایک مسلح شخص پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔