Tag: ہائی الرٹ

  • بارشوں کی پیش گوئی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری

    بارشوں کی پیش گوئی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری

    کراچی : شہر قائد میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تیز بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا اور محکمہ فائر کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق بارشوں کی پیش گوئی اور ممکنہ طور پرتیز ہواوں کے چلنے کے امکان کے حوالے سے جناح ٹرمینل اور ٹرمینل ون پر اقدامات کیے گئے ہیں، بارشوں کے باعث رن وے پر طیاروں کے سلپ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

    ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے محکمہ فائر میں ہائی الرٹ کی واررننگ دی گئی ہے اور چھوٹے سائز کے فکس ونگ (طیاروں )اور روٹری ونگ (ہیلی کاپٹرز) کے ساتھ اضافی وزن لگانے کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی والے تیار ہوجائیں! اتوار کی رات موسلادھار بارش، اربن فلڈ کا خطرہ

    ایئرپورٹ منیجر کے مطابق کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے ، طیاروں کی حفاظت کے پیش نظر ہر قسم کے پروسیجر لیے گئے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ اور اطراف میں نالوں کی صفائی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا
    پیر ،منگل کو موسلادھار بارش سےکراچی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں اربن فلڈکاخطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

  • پاک افغان سرحد پر تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار

    پاک افغان سرحد پر تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار

    چمن :پاک افغان سرحد پرتیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہےجبکہ چمن کے سرحدی دیہات سے شہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق چمن میں پاک افغان سرحد پرتیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔پاک افغان بارڈرکی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سرحد کے قریب سیکڑوں دیہات خالی کرالیےگئےہیں اورہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے۔

    پاک فوج بھاری توپ خانےکےساتھ اگلےمورچوں پرموجودہے۔افغان شیلنگ سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج اورایف سی اہلکارتعینات ہیں۔


    پاک افغان سرحد پر کشیدگی برقرار،گن شپ ہیلی کاپٹرزسے نگرانی، باب دوستی دوسرے روز بھی بند


    پاکستانی حدود میں پاک فوج اور ایف سی کے تازہ دم دستے ہر قسم کی صورت حال کنٹرول کرنے کےلیے موجود ہیں، چمن کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

    خیال رہےکہ باب دوستی پرہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں اورپیدل آمد ورفت بھی معطل ہے،مال بردارگاڑیوں،کنٹینرزکو شہرکی جانب موڑدیا گیا،دو روزکے دوران دو فلیگ میٹنگ بھی بےنتیجہ رہیں۔


    چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


    واضح رہے کہ دوروز چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 45زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں‌عبادت گاہوں پر حملوں کا خطرہ، الرٹ جاری

    کراچی میں‌عبادت گاہوں پر حملوں کا خطرہ، الرٹ جاری

    کراچی : شہر قائد میں مختلف فرقوں اور اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کا خطرہ ہے جس کے سبب حساس اداروں نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سانحہ کے بعد کراچی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، حساس اداروں کی جانب سے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان بیسڈ کالعدم تنظیم نے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی یوپی موڑ کے قریب ایک عبادت گاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

    علاوہ ازیں مختلف فرقوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے جس پر کراچی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور تمام مذہبی عبادت گاہوں اور اہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

    گزشتہ ماہ حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ القاعدہ برصغیر کے دہشت گردوں نے شہر قائد میں پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔


    Intelligence agencies issue red alert over… by arynews

     

  • کراچی میں‌ 14 دہشت گرد داخل، بڑے  حملے کا خدشہ

    کراچی میں‌ 14 دہشت گرد داخل، بڑے حملے کا خدشہ

    کراچی: شہر میں دہشت گردی کے بڑے واقعے کا خدشہ ہے، 10 سے 14 افراد حملوں کا ہدف لے کر شہر میں داخل ہوگئے، سیکیورٹی اداروں نے ہائی الرٹ کی سفارش کردی۔

    اطلاعات کے مطابق کراچی میں چند دنوں کے دوران دہشت گردی کے بڑے واقعے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اس حوالے سے حساس اداروں نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارشات پیش کی ہیں۔

    اس حوالے سے حساس اداروں نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے کہ 10 سے 14 افراد کا گروہ دہشت گردی کا مقصد لے کر شہر میں داخل ہوچکا ہے انہیں کسی بڑے واقعے کا ٹاسک دیا گیا ہے اس لیے ضروری ہے کہ شہر میں ہائی الرٹ نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کردی جائے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں امن خراب ہونے سے پورا شہر متاثر ہوتا ہے اس لیے عالمی دشمن قوتیں بھی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کراچی کے امن کو خراب کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، اطلاعات ہیں کہ اس وقت موساد، را ،سی آئی اے، ایف بی آئی ، ایم آئی فائیو اور دیگر ممالک کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی سب سے بڑی تعداد کراچی میں موجود ہے جنہیں کراچی کو غیر مستحکم  کرنے کے لیے مختلف اہداف دیے جاتے ہیں۔

  • عید الفطر پر دہشت گردی کا خطرہ، اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ

    عید الفطر پر دہشت گردی کا خطرہ، اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ

    اسلام آباد : عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں اور کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ملازمین کو متحرک کردیا گیا ہے۔

    اسلا م آباد انتظامیہ کی جانب سےعید کی تعطیلات کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں  0519108084 نمبر پر اطلاع دیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے حالات پر نظر رکھیں  اور کسی بھی قسم کی مشکوک نقل و حرکت یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو دیں ۔

    سول انتظامیہ کے مطابق پمز اسپتال اور پولی کلینک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو حاضر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سوئی گیس ، سی ڈی اے، ضلعی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سول ڈیفنس کے نمائندوں کی تعطیلات ختم کرکے نمائندوں کو حاضر رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

    انتظامیہ کی جانب سے امن عامہ کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو متحرک رہنے اور عید کی تعطیلات کے دوران مجسٹریٹ کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے  کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکورٹی پلان کو  حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

  • امریکی شہری یورپ کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں،امریکی محکمہ خارجہ

    امریکی شہری یورپ کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں،امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن : یورو فٹ بال ٹورنامنٹ کےدوران دہشتگردی کا خدشہ ہے،امریکی شہری یورپ کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکا نےاپنے شہریوں کو خبردارکیا ہےکہ موسم گرماکےدوران یورپ کےسفرسےگریز کریں،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ فرانس میں ہونے والےیوروفٹبال ٹورنامنٹ میں دہشت گردی ہوسکتی ہے.

    امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کوآگاہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے اہداف سیروتفریح کے مقامات، ریستوران تجارتی مراکز سمیت کھیلوں کے میدان ہوسکتے ہیں.

    امریکہ نےبیس سالوں میں پہلی بار اپنےشہریوں کویورپ کےسفر سے متعلق تنبیہ جاری کی ہے.

    یاد رہے رواں سال فرانس میں یوروکپ فٹ بال ٹورنامنٹ دس جون سے دس جولائی تک کھیلا جائےگا.

  • ہیٹی: ہیضہ سے 2 ماہ میں 27 افراد ہلاک

    ہیٹی: ہیضہ سے 2 ماہ میں 27 افراد ہلاک

    پورٹ او پرنس: کیریبین ملک ہیٹی میں ہیضے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، دو ماہ میں ستائیس افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت نے ملک میں ہائی الرٹ جاری کردیا.

    تفصیلات کے مطابق کیریبین ملک ہیٹی میں ہیضےکی وبادن بادن خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے،وزارت صحت کےمطابق رواں سال اب تک ایک سو پچھتر افراد ہیضے کے باعث موت کےمنہ میں چلےگئےہیں.

    ہیٹی میں صرف اپریل اور مئی میں ہی ستائیس افرادہلاک ہوئے،صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے.

    صحت عامہ پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ہیٹی میں ہیضےکی وبا جدید دنیا میں موجودہیضےکی خطرناک ترین وباہے.

    ہیضےسےبچاؤکےسربراہ ڈاکٹر ڈونلڈفرینکوئس کہتےہیں ہیضےکی وباسےلڑائی میں مشکلات کی بنیادی وجہ ملک میں بیت الخلاء کاموثرنظام نہ ہونا ہے،ان کا کہنا تھا کہ صورتحال پرقابو پانے کے لیے دوارب ڈالرزدرکارہیں.

  • کراچی سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ریڈ الرٹ جاری

    کراچی سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ریڈ الرٹ جاری

    کراچی: پیرس واقعے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ریڈ الرٹ جاری کردئیے گئے ۔

    پیرس میں دہشتگردی کا واقعے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے ائیر پورٹس پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا، کراچی ائیر پورٹ پر سیکیورٹی فورسز نے عارضی انٹری پاسز بھی منسوخ کردئیے، اے ایس ایف کی جانب سے ائیرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ کی پارکنگ ایریا اور مسافروں کے سامان کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔

    لاہور پولیس نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

  • فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ڈنمارک میں ہائی الرٹ

    فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ڈنمارک میں ہائی الرٹ

    کوپن ہیگن : ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کری گئی۔

    ڈنمارک پولیس کے مطابق دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک کیفے کے کانفرنس ہال میں اسلام اور آزادئ رائے کے بارے میں منعقدہ سیمینار کے دوران نامعلوم شخص نے سینٹر کے باہر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورتین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔سیکیورٹی اہلکاروں نےعمارت کو گھیرے میں لے کرعلاقے کی ناکہ بندی کردی ہےاور مفرورحملہ آور کو تلاش کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

    واقعے کے بعد پورے ملک میں ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔