Tag: ہائی ٹینشن وائر

  • ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آکر جھلسنے سے 9 افراد ہلاک

    ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آکر جھلسنے سے 9 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارت کی ریاست بہار کے ضلع حاجی پور میں کنوڑ یاتریوں کی گاڑی ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آگئی جس کے باعث 9 یاتری لقمہ اجل بن گئے، یہ حادثہ حاجی پور ضلع میں پیش آیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلطان پور سے تعلق رکھنے والے افراد پوجا کے لیے ٹریکٹر میں سفر کررہے تھے، گاڑی راستے میں ہائی ٹینشن وائر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں جھلسنے سے 9 افراد موت کی وادی میں چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    لبنان سے اسرائیل پر میزائل حملے، خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے

    ریسکیو حکام اور پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہیں جائے حادثہ پر پہنچ گئے، مقامی افراد نے اس حادثہ کے لیے محکمہ برقی کی لاپرواہی کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور شدید احتجاج کیا۔

  • بھارت: رتھ پر سوار 11 افراد پر اچانک قیامت ٹوٹ پڑی

    بھارت: رتھ پر سوار 11 افراد پر اچانک قیامت ٹوٹ پڑی

    نئی دہلی: بھارت ایک رتھ پر سوار 11 افراد پر اچانک قیامت ٹوٹ پڑی جب رتھ بجلی کی ہائی ٹینشن وائر سے ٹکرا گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تمل ناڈو میں مذہبی تہوار رتھ اتسو کے موقع پر پیش آئے حادثے میں 11 افراد درد ناک طریقے ہلاک ہو گئے، اور کئی دیگر جھلس کر زخمی ہو گئے۔

    رپورٹس کے مطابق تمل ناڈو کے تھانجاور کے قریب کالی میڈو میں بدھ کی صبح، ایک جلوس کے دوران ایک مندر کے رتھ سے اوور ہیڈ ہائی وولٹیج کیبل کے ٹکرانے سے اموات ہوئیں، جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔

    آرائشی رتھ لکڑی کا تھا، پولیس نے بتایا کہ کالی میڈو کے گاؤں والوں کی جانب سےایک مذہبی جماعت نے ساتویں دہائی کے تمل شاعر سنت شری اپر کی یاد میں رتھ یاترا کا انعقاد کیا تھا۔

    رتھ کو آدھی رات کو بڑی تعداد میں عقیدت مند کھینچ رہے تھے کہ اسی دوران رتھ کا اوپری حصہ ہائی وولٹیج الیکٹرک لائن کی زد میں آ گیا، جس کے ساتھ ہی گیارہ افراد جھلس کر مر گئے۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نےحادثے پرگہرے رنج کا اظہارکرتے ہوئے مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔