Tag: ہائی کورٹ میں چیلنج

  • علیمہ خان نے ایف آئی اے نوٹسز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

    علیمہ خان نے ایف آئی اے نوٹسز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے ایف آئی اے نوٹسز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    علیمہ خان نے ایڈووکیٹ شیراز رانجھا کے ذریعےسے درخواستیں دائر کیں، علیمہ خان کی جانب سے 2 الگ درخواستوں میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے اور آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم ،انسداددہشتگردی ونگ کےنوٹسزمعطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 فروری کو جاری کئے گئے نوٹسز معطل کرکےمتعلقہ ریکارڈطلب کیاجائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عدالت فریقین کو انکوائری سے متعلق شواہد بھی پیش کرنے کا حکم دے،بتایا جائے کیا الزامات اور شواہد ہیں تاکہ قانونی دفاع کا حق مل سکے۔

    یاد رہے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو نوٹس جاری کیا تھا ، نوٹس میں علیمہ خان کو 6 فروری کو دن 11 بجے سی ٹی ڈبلیو میں طلب کیا گیا تھا۔

    علیمہ خانم پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے اور اداروں کو متنازع کرنے کا بھی الزام ہے۔

  • حمزہ شہباز نے نیب کےگھر پر چھاپہ مارنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

    حمزہ شہباز نے نیب کےگھر پر چھاپہ مارنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

    لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نیب کےگھر پر چھاپہ مارنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا، جس میں کہا گیا نیب نے گھر پر موجود خواتین کو ہراساں کیا، ڈی جی نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نیب کےگھر پر چھاپہ مارنے کا اقدام کے خلاف درخواست دائر کردی ، جس میں کہا گیا عدالت نے نیب کو چھاپوں اور ہراساں کرنے سے روکا، نیب نے گھر پر موجود خواتین کو ہراساں کیا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا نیب کا یہ عمل توہین عدالت ہے لہذا کارروائی کی جائے۔

    درخواست میں حمزہ شہباز کی ڈی جی نیب اورڈپٹی ڈائریکٹر نیب کے خلاف توہین عدالت کی استدعا کرتے ہوئے کہا ڈی جی نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    مزید پڑھیں : حمزہ شہباز کی گرفتاری روکنے کا عدالتی حکم، نیب ٹیم واپس روانہ

    نیب نے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز کےمحافظوں نےنیب اہلکاروں کو دھمکیاں دی۔

    بعد ازاں لاہور ہائی کوٹ نے حمزہ شہباز کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور اور نیب سےتفصیلی جواب طلب کرلیا تھا۔