Tag: ہاتھوں کی لکیروں

  • کیا ہر خواب کی کوئی تعبیر ہوتی ہے؟

    کیا ہر خواب کی کوئی تعبیر ہوتی ہے؟

    گہری نیند میں خواب دیکھنا معمول کی بات ہے، خواب نیند کی حالت میں آنے والی مبہم تصاویر، آوازوں اور احساسات کے تجربات کا نام ہے۔

    خواب کے متعلق مختلف نظریات ہیں، بعض لوگ خواب پر اعتقاد رکھتے ہیں اور بعض اسے نہیں مانتے۔ ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ خواب انسان کی تحت الشعوری خواہشات کا مظہر ہوتے ہیں۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہر خواب کی کوئی تعبیر بھی ہوتی ہے؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر علم نجوم سامعہ خان نے تفصیلی روشنی ڈالی۔

    انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق ستارہ شناسی کے شعبے سے ہے اور میرا مشاہدہ ہے کہ بہت سارے اسٹارز ایسے ہوتے ہیں جن سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو خواب میں کچھ اشارے مل جاتے ہیں

    A digital artwork exploring the concepts of dreams AI generated | Premium AI-generated image

    ان کا کہنا تھا کہ ہاتھوں کی لکیروں میں ایک لکیر ہوتی ہے جسے حلقہ سلیمانی کہتے ہیں، جن لوگوں کے ہاتھوں میں یہ لکیر ہوتی ہے ان کے بارے میں بھی یہ گمان ہے ان کے خواب بھی سچے ہوتے ہیں؟

    سامعہ خان نے کہا کہ آدھی رات کو دیکھا جانے والے خواب کا جو حصہ یاد رہ جاتا ہے دراصل قدرت کی جانب سے وہی اشارہ کہلاتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ والدین یا کسی صاحب علم کے سوا ہر کسی کو اپنا خواب نہیں سنانا چاہیے اور کسی بھی برے خواب کو اپنی سوچ کے مطابق تعبیر بالکل نہ دیں۔