Tag: ہاتھی کا بچہ

  • ہاتھی کا بچہ ماں کے ہمراہ سڑک عبور کرتے ہوئے ہلاک، المناک ویڈیو وائرل

    ہاتھی کا بچہ ماں کے ہمراہ سڑک عبور کرتے ہوئے ہلاک، المناک ویڈیو وائرل

    ملائیشیا میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ رونما ہوا، ماں کیساتھ سڑک عبور کرنے کے دوران ہاتھی کا بچہ حادثے میں زندگی کی بازی ہار گیا، حادثے کی ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی افسردہ ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، مذکورہ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے کوشش کررہی ہے۔

    مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے افسوسناک حادثہ حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال میں لایا جارہا تھا،
    استعمال کیا جا رہا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ایک نر ہاتھی جس کی عمر 5 سال بتائی جاتی ہے اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ہاتھی کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔

    ریسکیو حکام نے عملے کو اس مقام پر تعینات کردیا ہے تاکہ مادہ ہاتھی کی نگرانی کی جاسکے اور اسے پکڑ کر محفوظ علاقے میں پہنچایا جاسکے۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک ہاتھی کی ماں حادثے کے بعد مشتعل ہو گئی اور غصے میں ٹرک کے اگلے حصے کو نقصان پہنچایا تاہم بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ غمزدہ ہتھنی جائے حادثہ پر تقریبا 5 گھنٹے تک کھڑی رہی جسے گاڑی کی مدد سے جنگل میں دھکیلا گیا۔

    زلزلے کے دوران ہاتھیوں نے کیا کیا؟حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    لوگوں نے واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہتھنی کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ یہ ایک ماں کے لیے کتنے دکھ کی بات ہے، وہ اپنے بچے کا انتظار کر رہی ہے لیکن وہ گاڑی کے نیچے سے نہیں نکل رہا، اس کے پاس ماں کا دل ہے حالانکہ وہ ایک جانور ہے۔

  • لگڑبگھے ہاتھی کو زندہ کھاگئے

    لگڑبگھے ہاتھی کو زندہ کھاگئے

    ہرارے: کتے جیسے نظر آنے والے جانور ’’لگڑ بگھے‘‘ ہاتھی کا بچہ زندہ کھا گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک زمبابوے میں یہ حیرت انگیز مناظر دیکھے گئے جہاں بے بس مادہ ہاتھی اپنے بچے کو لگڑ بگھوں سے نہ بچا سکی اور دیکھتے ہی دیکھتے جانوروں نے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔

    جینس نامی وائیلڈ لائف فوٹوگرافر نے اس واقعے سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں، کیمرے کی آنکھ سے قید کیے گئے عکس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لگڑ بگھوں کا جھنڈ ہاتھیوں کو دلدل میں دبا دیکھ کر ان کی بے بسی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ مادہ ہاتھی اور اس کا بچہ کیچڑ میں دبے رہنے کے باعث کچھ نہ کرسکے۔

    جینس کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے وہ مذکورہ جانوروں کو نہ بچا سکا، ہم کچھ کر بھی نہیں سکتے تھے کیوں کہ یہ فطرت ہے، اسی طرح ان کی غذا کا بندوبست ہوا، میرے پاس ایسی تصاویر بھی موجود ہیں جس میں اسی طرح کے واقعے میں کچھ لوگ ہاتھیوں کی مدد کررہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ مادہ ہاتھی کا جسم مضبوط ہونے کے باعث لگڑ بگھے اسے نہ چبا سکے دیں اثنا ہاتھی نے بھی خوب مزاحمت کی، لیکن بدقسمتی سے ہاتھی کا بچہ کچھ نہ کرسکا، لگڑ بگھوں کے جانے کے بعد گدھ نے بھی ہاتھوں پر حملہ کردیا۔