Tag: ہاتھ کاٹ دیا

  • متاثرہ خاندان کو ہرقیمت پرانصاف دلاؤں گا‘شہبازشریف

    متاثرہ خاندان کو ہرقیمت پرانصاف دلاؤں گا‘شہبازشریف

    شیخوپورہ:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ عرفان کا ہاتھ کاٹنے والے ظالم کو قانون کےشکنجے سے کوئی نہیں بچاسکےگا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ہاتھ سےمحروم13سال کےبچےکےگھرپہنچے اور 13سالہ عرفان کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    شہبازشریف نے 13سالہ عرفان کے خاندان کو 10لاکھ کا امدادی چیک دیا اور اس کی دونوں بہنوں کی مفت تعلیم کےساتھ عرفان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئےکہاکہ آپ لوگوں کو یہ احساس کیوں نہ ہواکہ عرفان کی والدہ 10کلو میٹرکاسفرکرکے تھانے پہنچیں۔

    شہبازشریف کا کہناتھاکہ وہ ذاتی طورپر تحقیقات کی نگرانی کریں گےاورمتاثرہ خاندان کوہر قیمت پر انصاف دلائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نےافسوس ناک واقعے کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی اوربتایاکہ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اورآر پی او سرگودھا کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔


    شیخوپورہ : کھانا مانگنے پر سفاک مالکن نے بچے کا ہاتھ کاٹ دیا


    یاد رہےکہ دوروزقبل سفاک مالکن نے کھانا مانگنے پر13سالہ ملازم عرفان کا ہاتھ کاٹ ڈیا تھا۔


    سپریم کورٹ نے گھریلو ملازم کے ہاتھ کاٹنے کا نوٹس لےلیا


    واضح رہےکہ گزشتہ روزچیف جسٹس آف پاکستان نےشیخوپورہ میں گھریلو ملازم کے ہاتھ کاٹنے کےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی پنجاب پولیس سے 48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔

  • سپریم کورٹ نے گھریلو ملازم کے ہاتھ کاٹنے کا نوٹس لےلیا

    سپریم کورٹ نے گھریلو ملازم کے ہاتھ کاٹنے کا نوٹس لےلیا

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نےپنجاب کےعلاقے شیخوپورہ میں گھریلو ملازم کے ہاتھ کاٹنے کےواقعے کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے شیخوپورہ میں گھریلو ملازم کے ہاتھ کاٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے 48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

    خیال رہے کہ مقامی عدالت کی ہدایت پر متعلقہ پولیس نے مذکورہ واقعے میں 4 ملزمان شفقت بی بی، ان کے بھائی ظفر تاڑڑ، اور دیگر دو افراد کےخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ظفر کو حراست میں لے لیا ہے۔

    خیال رہےکہ کہ اس سے قبل متاثرہ لڑکے کی والدہ جنت بی بی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت پہنچی جہاں جج نے پولیس کو واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔


    شیخوپورہ : کھانا مانگنے پر سفاک مالکن نے بچے کا ہاتھ کاٹ دیا


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گھریلو ملازم کے ہاٹھ کاٹنے کے حوالے سےشیخوپورہ کے آر پی اوسے رپورٹ طلب کرلی۔

    شہبازشریف کا کہناتھاکہ بچے کے ہاتھ کاٹنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

    واضح رہےکہ دو روز سفاک مالکن نے کھانا مانگنے پر13سالہ ملازم عرفان کا ہاتھ کاٹ ڈیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں