Tag: ہاردک پانڈیا

  • بھارت کا آئندہ کپتان کس نوجوان کو ہونا چاہیے، کپل دیو نے بتادیا

    بھارت کا آئندہ کپتان کس نوجوان کو ہونا چاہیے، کپل دیو نے بتادیا

    لیجنڈ کرکٹر اور 1983 میں بھارت کو پہلی بار عالمی کپ جتوانے والے کپل دیو نے اس نوجوان بھارتی کرکٹر کا نام بتادیا جسے آئندہ کپتان ہونا چاہیے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈ آل رائونڈر نے کہا کہ وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کےلیے کئی کھلاڑیوں کے نام لیے جارہے ہیں مگر میرے لیے ہاردک پانڈیا وائٹ بال ٹیم کا کپتان ہے، اس پوسٹ کےلیے میں ہادک پانڈیا کو منتخب کروں گا۔

    کپل دیو کا ماننا ہے کہ ہارک پانڈیا نسبتاً نوجوان ہیں اور اگلے آئی سی سی ایونٹس کے لیے اپنے ارد گرد بھارتی ٹیم کی تشکیل کرنے کے اہل ہیں۔

    آئی پی ایل میں ہاردک کی قیادت کی صلاحیت کچھ ملی جلی رہی ہے، آل راؤنڈر نے 2022 میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان کے طور پر اپنے پہلے سیزن میں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    ورلڈ کپ وننگ کپتان کپل دیو کا بھارتی بورڈ سے شکوہ

    وہ اپنی ٹیم کو اگلے سال ایک اور فائنل میں لے گئے، تاہم ممبئی انڈینز نے ہاردک کو 2024 کی نیلامی سے پہلے فرنچائز میں واپس لے آئے اور انھیں ٹیم کا نیا کپتان نامزد کیا لیکن پچھلے سال آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر ممبئی کی ٹیم نے نچلے نمبروں پر اختتام کیا تھا۔

    خیال ہے کہ بھارت نے حال ہی میں لگاتار دو آئی سی سی ایونٹس میں کامیابی حاصل کی ہے پہلے اس نے 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد 2025 میں چمپئنزٹرافی کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-kapil-dev-moves/

  • ہاردک پانڈیا نے پاکستان نہ جانے کی وجہ بتادی

    ہاردک پانڈیا نے پاکستان نہ جانے کی وجہ بتادی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے آئی سی سی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں فتح سمیٹنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کیوں نہیں گئے، کہاں جانا تھا، کہاں نہیں جانا تھا، یہ اُن جیسے بی پلیئر سے اُوپر کا معاملہ ہے۔

    بھارتی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اُمید ہے پاکستان کے فینز نے بھی یہاں خوب انجوائے کیا ہوگا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

    بھارتی ٹیم نے 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں بیٹنگ کی، کپتان روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے، اس کے علاوہ شریاس آئیر نے 62 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

    بھارتی بیٹر شمبن گل نے 31، آکشر پٹیل 29، ہارڈک پانڈیا 18، کے ایل راہول 34 اور رویندرا جڈیجا نے 9 رنز اسکور کیے۔

    ’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو

    بھارتی ٹیم نے آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے پورے ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہر کیا اور ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کی۔

  • پاک بھارت میچ میں پانڈیا کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    پاک بھارت میچ میں پانڈیا کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    پاک بھارت میچ میں جہاں ہاردک پانڈیا نے شاندار کارکردگی دکھائی وہیں ان کے ہاتھ میں موجود گھڑی نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت 242 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔

    آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے میچ میں دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا مہنگی گھڑی پہننے کا شوق رکھتے ہیں اور میچ میں بھی انہوں نے سوئس کمپنی رچرڈ ملے کی مہنگی گھڑی پہنی تھی۔

    ہاردک پانڈیا کی پہنی گئی گھڑی نایاب ہے جس کے صرف 50 سیٹ ہی بنائے گئے ہیں۔  یہ گھڑی خوبصورتی، پائیداری اور انجینئرنگ کا کمال ہے جسےکرسٹینا رونالڈو، رافیل نڈال اور ویرات کوہلی جیسے اسٹار کھلاڑی بھی پہنتے ہیں۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس گھڑی کی قیمت تقریباً 3 لاکھ ڈالر سے زائد ہے جس کی رقم پاکستانی روپے میں 8 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

    خیال رہے کہ رچرڈ ملے ایک سوئس واچ برانڈ ہے جوکہ مہنگی ترین اور خاص ڈیزائنز  والی گھڑیوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

    گھڑی میں نیلے رنگ کے لچکدار بینڈ کے ساتھ سفید کوارٹج کیس، ایک فکسڈ سفید کوارٹز بیزل، اور سلور ٹون ہینڈز اور انڈیکس آور مارکر کے ساتھ ایک سیاہ ڈائل شامل ہے۔

  • ہاردک پانڈیا، انکے بھائی نے پیسے نہ ہونیکی وجہ سے 3 سال تک صرف نوڈلز کھائے

    ہاردک پانڈیا، انکے بھائی نے پیسے نہ ہونیکی وجہ سے 3 سال تک صرف نوڈلز کھائے

    بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور انکے بھائی کرنال پر ایک وقت ایسا بھی تھا جب انھوں نے 3 سال تک صرف میگی کھاکر گزارا کیا۔

    ممبئی انڈینز کی مالک نیتا امبانی کی پہلی بار ہاردک اور ان کے بھائی کرنال پانڈیا سے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ پہلے ٹرینگ کیمپ کے دوران ملاقات ہوئی تھی، اس وقت دونوں بھائی بہت کمزور ہوتے تھے اور انھوں نے انیتا کو اپنے کھانے کی روٹین بھی بتائی تھی۔

    مکیش امبانی کی اہلیہ انیتا امبانی نے بتایا کہ آئی پی ایل میں، ہم سب کے پاس ایک مقررہ بجٹ ہوتا ہے، لہٰذا ہمیں ٹیلنٹ حاصل کرنے کےلیے نئے طریقوں کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے، ہم اس وقت نئے ٹیلنٹ کے لیے اسکاؤٹنگ کررہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ میں رانجی ٹرافی کا ہر میچ دیکھنے جایا کرتی تھی، ایک دن، ہمارے اسکاؤٹس دو کمزور سے نوجوانوں کو ہمارے کیمپ میں لے کرآئے۔

    نیتا امبانی نے بتایا کہ میں نے اس وقت ہارک اور کرنال سے بات کی انھوں نے کہا کہ 3 سالوں سے انھوں نے میگی نوڈلز کے سوا کچھ نہیں کھایا کیونکہ ان کے پاس پیسے نہیں تھے لیکن میں نے ان میں وہ جذبہ اور بھوک دیکھی کہ وہ بڑا بنانا چاہتے تھے۔

    وہ دو بھائی ہاردک پانڈیا اور کرنال پانڈیا تھے ، 2015 میں میں نے ہاردک پانڈیا کو 10 ہزار امریکی ڈالرز میں خریدا، اور آج وہ ممبئی انڈینز کے قابل فخر کپتان ہیں۔

    خیال رہے کہ ہاردک نے 2015 میں پہلے ممبئی انڈینز اور اس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم سے اپنے کیریئرکی شروعات کی تھی اس کے بعد وہ بھارت کے بہترین کرکٹرز کی صف میں آگئے اور آج بھارتی ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔

  • مہنگا ترین بیٹ استعمال کرنے والے معروف کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

    مہنگا ترین بیٹ استعمال کرنے والے معروف کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

    کرکٹ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے، اس کھیل کا جنون ہاکستان سمیت دنیا بھر میں سر چڑھ کر بولتا ہے، اس کھیل کو کھیلنے کے لیے سب اہم چیز بیٹ اور بال ہوتی ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کھیل میں سب سے زیادہ مہنگا بیٹ استعمال کرنے والے کھلاڑی کون ہیں اور اس بیٹ کی قیمت کتنی ہے؟

    سر ویوین رچرڈز

    کرکٹ کے عظیم ترین لیجنڈ، ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی سر ویوین رچرڈز نے کرکٹ کی دنیا میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، انھوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران ’گرے نکولس لیجنڈ گولڈ‘ نام کا ایک مہنگا ترین بیٹ استعمال کیا جس کی قیمت 14 ہزرا ڈالر تھی۔

    ہاردک پانڈیا

    بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

     امیر ترین کرکٹرز میں سے ایک ہونے کے ناطے ہاردک کے پاس نہ صرف ایک مہنگی گاڑی، بنگلہ بلکہ ایک مہنگا بیٹ بھی ہے، رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا کرکٹ میں SG (Sanspareil Greenlands)  نامی بلے کا استعمال کرتے ہیں، جس کی قیمت 1 لاکھ 79 ہزار 999 روپے ہے۔

    اسٹیو اسمتھ

    آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی مہنگا بلا استعمال کرتے ہیں، اسمتھ این بی (نیو بیلنس) نامی بلے کا استعمال کر رہے ہیں، جس کی قیمت 11 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

    کرس گیل

    ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار کرکٹر کرس گیل نے بھی کرکٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، اس لیجنڈ بلے باز نے کرکٹ میں اسپارٹن نامی بیٹ استعمال کیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔

    جوس بٹلر

    انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جوس بٹلر بھی میدان میں اپنے بلے سے لمبے چھکے اور چوکے مارنے کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ کوکابورا نامی بلے کا استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت 97 ہزار روپے ہے۔

    سوریہ کمار یادو

    بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریہ کمار یادو 92 ہزار روپے مالیت کا ایس ایس (سرین اسپورٹس) نامی بیٹ استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس بھی جی ایم (گن اینڈ مور) نامی بیٹ استعمال کرتے ہیں۔

    ویرات کوہلی

    بھارت کے مایہ ناز بلے بار ویرات کوہلی نے بھی اپنے کیرئیر میں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے، وہ ایم آر ایف نامی بیٹ سے کھیلتے ہیں جس کی قیمت 77 ہزار روپے ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کپتا بھی مہنگے بلے کا استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت 83 ہزار روپے ہے۔

  • نتاسا اسٹینکووچ اور ہاردک پانڈیا کی طلاق کی چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی

    نتاسا اسٹینکووچ اور ہاردک پانڈیا کی طلاق کی چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور اداکارہ نتاشا اسٹینکویچ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس سابق جوڑے کے درمیان طلاق کی وجہ نتاشا نہیں بلکہ ہاردک پانڈیا ہیں۔

    دونوں کے قریبی ذرائع کے مطابق ہاردک پانڈیا غصے والے اور خود پسند انسان ہیں، اُن کے رویے اور شخصیت نے نتاشا کو بہت پریشان کیا تھا، نتاشا نے ہاردک کی خود پسند کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن اداکارہ کامیاب نہیں ہوسکیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد نتاشا نے سمجھوتہ کرتے ہوئے ہاردک کی اسی شخصیت کے ساتھ رہنے کی کوشش کی لیکن اُن کا رشتہ ٹھیک ہونے کے بجائے اختلافات کی نذر ہوتا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نتاشا نے یہ بات تسلیم کرلی تھی کہ وہ اور ہاردک مختلف شخصیت کے مالک ہیں اور دونوں کا ایک ساتھ گزارا کرنا بہت مشکل ہے لہٰذا اداکارہ نے ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے ہاردیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ نتاشا نے پانڈیا کو بدلنے کی بہت کوشش کی لیکن جب وہ نہیں بدلے تو اُنہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ نتاشا کے لیے تکلیف دہ تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @natasastankovic__

    خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

    آئی پی ایل 2024 کے میچز میں نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی، ٹی20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔

    اس دوران ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی علیحدگی کی افواہوں پر ان کے ایک قریبی دوست کا بیان بھی سامنے آیا تھا۔

    تاہم اب دونوں نے 18 جولائی کو ایک مشترکہ پوسٹ میں اپنی علیحدگی کی تصدیق کردی تھی۔

  • بیٹے کی سالگرہ میں باپ کو کیوں نہیں بلایا! نتاشا سخت تنقید کی زد میں آگئیں

    بیٹے کی سالگرہ میں باپ کو کیوں نہیں بلایا! نتاشا سخت تنقید کی زد میں آگئیں

    سربین ماڈل نتاشا اسٹینکووچ نے بیٹے اگستیا کی سالگرہ پر ان کے والد ہاردک پانڈیا کو کیوں نہیں بلایا، انٹرنیٹ صارفین انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    ہاردک پانڈیا سے طلاق کی تصدیق کے بعد نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے کے ساتھ آبائی وطن سربیا جاچکی ہیں، انھوں نے حال ہی میں اپنے بیٹے اگستیا کی چوتی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، تاہم اس تقریب میں ان کے سابق شوہر کہیں نظر نہیں آئے۔

    نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے آگستیا کی چوتھی سالگرہ منانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور بیٹے کی سالگرہ ہاٹ وہیلز پر مبنی برتھ ڈے تھیم کے ساتھ منائی جس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔

    اس موقع پر اگستیا کے سربین دوست بھی تصویر میں نظر آرہے ہیں جو کیک کاٹتے ہوئے اسے سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں، ہاردک کے بھائی اور کرکٹر کرنل پانڈیا نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سفید دل کا ایموجی بنایا۔

    ایسے میں انٹرنیٹ نے نتاشا کو نہیں بخشا اور ان سے پوچھ لیا کہ بیٹے کی سالگرہ میں باپ کہاں ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ، "آپ ہاردک کے ساتھ سالگرہ کا یہ جشن منا سکتی تھیں اور پھر اپنے ملک آجاتیں۔

    ایک اور صارف نے ہاردک پانڈیا کی کمی محسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تقریب زیادہ خوبصورت ہوتی اگر بچے کے والد بھی وہاں ہوتے!‘

    تاہم، کئی دوسرے لوگ نتاسا کے دفاع میں سامنے آئے ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’ایسی ماں سے نفرت کرنا بند کرو جو اپنے بچے کے لیے بہترین طور پر کوشش کر رہی ہو۔‘

    خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا اس وقت بھارتی ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں موجود ہیں جبکہ انھوں نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے کی سالگرہ پر ایک دل کو چھو لینے والی پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

  • ہاردک نے سوریاکمار کو ایسا کیا کہا کہ نئے کپتان حیران رہ گئے؟

    ہاردک نے سوریاکمار کو ایسا کیا کہا کہ نئے کپتان حیران رہ گئے؟

    سری لنکا کو وائٹ واش کے بعد ڈریسنگ روم میں تقریر کے دوران ہاردک پانڈیا نے سوریا کمار کو براہ راست مخاطب کیا تو وہ تھوڑے حیران رہ گئے۔

    بھارت کے نئے کپتان سوریاکمار یادیو اور کپتانی سے محروم رہنے والے ہاردک پانڈیا کے حوالے سے بہت سے خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے پہلے ہاردک ہی بھارتی کپتان بننے کے لیے پہلی چوائس تھے مگر قرعہ فال سوریاکمار کے نام نکلا۔

    اب سری لنکا کے خلاف شاندار فتح کے بعد ہاردک پانڈیا نے اپنے نئے کپتان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے جس پر سوریا تھوڑے خجل اور حیران نظر آئے۔

    ہاردک نے سوریہ کمار کی بولنگ میں متاثرکن تبدیلیوں کی تعریف کی، جس میں بھارتی کپتان نے آخری لمحات میں اہم اوور کے لیے رنکو سنگھ کو منتخب کیا جبہ خود آخری اوور کروا کر میچ کا رخ موڑ دیا۔

    بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ ’جیسا کہ گوتی بھائی نے ذکر کیا، سوریا نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بولرز کو بہتر انداز میں استعمال کیا جائے، آپ نے بولرز پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے آخری دو اوورز میں جس طرح بحیثیت بولر اور کپتان ذمہ داری نبھائی وہ لاجواب تھا ،

    بی سی سی آئی کی جابنب سے پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں ہادک اپنے نئے کپتان کے لیے تعریفی کلمات ادا کرتے نظر آئے۔

    تاہم جب ہاردک نے یہ سب کہا تو کیمرے نے سوریا پر فوکس کیا جن کے چہرے پر عجیب سی مسکراہٹ تھی، ٹیم کے کسی پلیئر کی طرف سے اس سطح کی تعریف سوریا کے لیے حیران کن تھی۔

  • ہاردک پانڈیا کی بیٹے کی سالگرہ پر دل کو چھو لینے والی پوسٹ

    ہاردک پانڈیا کی بیٹے کی سالگرہ پر دل کو چھو لینے والی پوسٹ

    بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کے بعد اپنے بیٹے کی سالگرہ پر ایک دل کو چھو لینے والی پوسٹ شیئر کی ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ مجھے ہر ایک نئی طاقت دیتے ہیں! دلچسپ جرائم میں میرے پارٹنر بننے والے کو سالگرہ مبارک ہو، میرا پورے دل، میرا اگستیا میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور اسے الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔‘

    اس پوسٹ میں ہاردک نے محبت ظاہر کرنے کے لیے دل کی ایموجی بھی بنائی، صارفین پانڈیا کی اس جذباتی پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں اور باپ اور بیٹے کی محبت کو سراہ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ نتاشا اسٹینکووچ جو اس وقت اپنے بیٹے کے ساتھ سربیہ میں موجود ہیں انھوں نے کشھ دنوں قبل اگستیا کے لیے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی تھی۔

    سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا نے پیرنٹنگ کے حوالے سے پوسٹ شیئر انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی تھی جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی، انھوں نے لکھا کہ ’اپنے بچوں پر سختی نہ کریں کیونکہ دنیا ایک مشکل جگہ ہے۔ یہ مشکل محبت نہیں بلکہ یہ مشکل قسمت ہے۔‘

    انھوں نے مزید لکھا تھا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ جب بچے آپ کے ہاں پیدا ہوتے ہیں تو آپ ان کی دنیا ہوتے ہیں اور وہ آپ کی دنیا ہوتے ہیں جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔‘

    بعدازاں نتاشا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹے اگستیا کی ایک تصویر پوسٹ کی، تصویر میں اگستیا کو ایک اور بچے کے ساتھ ڈرائنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے کچھ عرصہ قبل اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی جبکہ اہلیہ نتاشا نے اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

    ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے 18 جولائی کو اپنے بیانات کے ذریعے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے دوستانہ طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ہاردک سے طلاق کے بعد نتاشا نے اپنی پوسٹ میں بیٹے اگستیا کے لیے کیا کہا؟

    ہاردک سے طلاق کے بعد نتاشا نے اپنی پوسٹ میں بیٹے اگستیا کے لیے کیا کہا؟

    بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا اسٹینکووچ نے اپنے بیٹے اگستیا کے لیے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

    سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا نے پیرنٹنگ کے حوالے سے پوسٹ شیئر انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی، انھوں نے لکھا کہ ’اپنے بچوں پر سختی نہ کریں کیونکہ دنیا ایک مشکل جگہ ہے۔ یہ مشکل محبت نہیں بلکہ یہ مشکل قسمت ہے۔‘

    انھوں نے مزید لکھا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ جب وہ آپ کے ہاں پیدا ہوتے ہیں تو آپ ان کی دنیا ہوتے ہیں اور وہ آپ کی دنیا ہوتے ہیں جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔‘

    بعدازاں نتاشا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹے اگستیا کی ایک تصویر پوسٹ کی، تصویر میں اگستیا کو ایک اور بچے کے ساتھ ڈرائنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور اور نتاشا اسٹینکوویچ نے گزشتہ دنوں اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی جبکہ اہلیہ نتاشا نے اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

    ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے 18 جولائی کو اپنے بیانات کے ذریعے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے دوستانہ طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

    ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔