Tag: ہارر کامیڈی فلم

  • ہارر کامیڈی فلم استری 2 نے KGF 2 کا ریکارڈ توڑ دیا

    ہارر کامیڈی فلم استری 2 نے KGF 2 کا ریکارڈ توڑ دیا

     ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری2‘ بھارت کی تاریخ کی 10 سب سے بڑی فلموں میں شامل ہوتے ہوئے کے جی ایف 2 کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ’استری 2‘ نے اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک بھارت میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے، فلم نے اپنے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 291.65 کروڑ روپے کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

    تاہم اب بھی ریکارڈ بزنس کرنے کا سلسلہ جاری ہے بتدائی اندازوں کے مطابق فلم کی مجموعی کمائی 445 کروڑ روپے ہو گئی ہے اس کے ساتھ ہی ’استری 2‘ نے کے جی ایف کے 435 کروڑ روپے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اس کے ساتھ، استری 2 اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلموں کی فہرست میں 6 ویں نمبر پر ہے، ’استری 2‘ نے 2.0، سالار: پارٹ 1-سیزفائر، اواتار: اے وے آف واٹر، دنگل اور اوینجرز جیسی فلموں کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

    اس فہرست میں ’باہوبلی‘ 9 ویں نمبر پر 421 کروڑ روپے کے ساتھ اور ’غدر2‘ 8 ویں نمبر پر 525.7 کروڑ روپے کے ساتھ ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آنے والے ہفتوں میں کوئی بڑی فلم نہ ہونے کی وجہ سے ’استری 2‘ کا 500 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔

    واضح رہے کہ استری 2 میں شردھا کپور راجکمار راؤ، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ، اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں جبکہ ورون دھون، اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ نے مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی ہے۔

  • راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے ریکارڈ توڑ دیے

    راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے ریکارڈ توڑ دیے

    ممبئی: بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ شردھا کپور کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم استری 2 کی ہدایت کاری امر کوشک نے کی، اس فلم نے باکس آفس پر اپنے ابتدائی دن ہی کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم استری 2 نے اپنے پہلے دن 46 کروڑ روپے کی اوپننگ کے ساتھ اس سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا، فلم 15 اگست کو عالمی سطح پر ریلیز کی گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے علاوہ یوم آزادی کے موقع پر یہ کسی بھی ہندی فلم کا سب سے بڑا اوپننگ ڈے بزنس ہے جبکہ اس فلم نے اب تک 54.35 کروڑ روپے تک کا بزنس کیا ہے۔

    اس فلم کے سیکوئیل میں اداکارہ شردھا کپور، اداکار راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی نے اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں۔

    ’ اسٹری1‘ کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے، فلم کو دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔