Tag: ہارون اختر

  • آیندہ بجٹ میں پٹرول، بجلی، شرح سود مزید کم ہوں گے، معاون خصوصی ہارون اختر کی اے آر وائی سے بات چیت

    آیندہ بجٹ میں پٹرول، بجلی، شرح سود مزید کم ہوں گے، معاون خصوصی ہارون اختر کی اے آر وائی سے بات چیت

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ آیندہ بجٹ میں عوام اور صنعت کار اچھی خبریں سنیں گے، بجٹ میں پٹرول، بجلی اور شرح سود مزید کم ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ہارون اختر نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی سرگرمیاں نواز شریف کے وژن کی عکاس ہیں، وہ معاشی ترقی کی شرح کو 7 فی صد تک پہنچانا چاہتے ہیں، اور اس شرح کو 10 سال کے لیے مستحکم رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا وزیر اعظم برآمدات میں اضافے کو معاشی ترقی کی لائف لائن قرار دیتے ہیں، اور معاشی معاملات پر بھرپور توجہ دیے ہوئے ہیں۔ ہارون اختر نے وزیر اعظم کی حکمت عملی کے حوالے سے کہا معاشی مشکلات کے لیے شہباز شریف الگ الگ کمیٹیاں بنا کر مسائل حل کیے جا رہے ہیں، وزیر اعظم معاشی مسائل کے حل کا ٹاسک دینے کے بعد اس پر پوچھ گچھ کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف سرمایہ کاروں کو تحفظ اور اعتماد دینا چاہتے ہیں، اور پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کی جنت بنانا چاہتے ہیں، ملک میں کاروبار چلیں گے تو ہی ترقی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صنعتوں کو ریلیف دینے کے لیے بجٹ کا انتظار نہیں کیا، بجٹ سے پہلے ہی صنعتوں کی بجلی کے ریٹ کم کیے گئے، اور بنیادی شرح سود میں کمی کی گئی۔


    اربوں روپے مالیت کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری


    ہارون اختر کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرول کا ریلیف عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے جنگی حالات میں بھی معاشی امور پر کمیٹیوں کے اجلاس کی سربراہی کی، اور آیندہ مالی سال کا بجٹ وزیر اعظم کے معاشی وژن کی عملی شکل ہوگا۔

  • سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی سینیٹ رکنیت کالعدم قرار دے دی

    سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی سینیٹ رکنیت کالعدم قرار دے دی

    اسلام آباد: ن لیگی رہنما سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی سینیٹ رکنیت کالعدم قرار دے دی گئی.

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی رکنیت کالعدم قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سعدیہ عباسی اور ہارون اختر  کاغذات جمع کراتے وقت دہری شہریت کے حامل تھے.

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو دہری شہریت پرسینیٹ کی رکنیت سے نااہل قراردیا جاتا ہے.

    سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دونوں رہنماؤں کی رکنیت منسوخ کرنے کا حکم جاری کر دیا.

    اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے7 رکنی بینچ نے کی، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کر رہے تھے.


    مزید پڑھیں:ؒ حکومت نے ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے مداخلت نہیں کی، وزیر اعظم عمران خان


    دونوں رہنماؤں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے. عدالتی حکم کے مطابق دونوں نشستوں پر دوبارہ الیکشن کروایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ہارون اختر پی ٹی آئی رہنما اور معروف کاروباری شخصیت ہمایوں‌ اختر کے بھائی ہے.

    ہمایوں‌اختر نے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی چھوڑی ہوئی نشست پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا. الیکشن میں‌ انھیں خواجہ سعد رفیق کے ہاتھوں شکست ہوئی.

  • پراپرٹی کی اضافہ شدہ قیمت میں ہر سال 10فیصد اضافہ کرنے پر اتفاق

    پراپرٹی کی اضافہ شدہ قیمت میں ہر سال 10فیصد اضافہ کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد: پاکستان بھر میں پراپرٹی کے یکساں اور مارکیٹ قیمت کے مطابق قیمتیں مقرر کرنے کےلیے وفاقی حکومت کی جانب سے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پراپرٹی کی قیمتوں کے تعین کے لیے اسٹیٹ بینک کے افسران کی تعناتی کے فیصلے سے بھی حکومت دستبردار ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر کی صدارت میں غیر منقولہ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق قیمتیں مقرر کرنے کے لیے قائم شدہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جائیداد کی مارکیٹ ویلیو پر ویلیوایشن کے طریقہ کار اور یکم جولائی 2016 سے پچھلے سالوں کی پراپرٹی کے لین دین کا حساب کتاب زیر غور آیا ۔

    اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے رئیل اسٹیٹس ایجنٹوں اور بلڈرز ڈویلپرز کے نمائندوں نے ویلیوایشن کے طریقہ کار کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں،کمیٹی نے تجاویز کو آج وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش کیا جائے گا جہاں حتمی فیصلے کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مشاورت کے بعد آخری شکل دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق رئیل اسٹیٹ ٹریڈرز کے ساتھ مذاکرات کر کے حتمی تجاویز کو اجلاس میں رکھا جائے گا اور مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے شہروں کی فیئر مارکیٹ ریٹ متعین کیا جائے گایہ فیصلہ ہوگا اس حوالے یہ ریٹ اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے شہروں کے لئے مقرر ہوگا جو ڈی سی ریٹ سے کئی گنا زیادہ ہوگا۔

    جائیداد کی خرید و فروخت اور ویلیو ایشن کیلئے انکم ٹیکس قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پراپرٹی کی اضافہ شدہ قیمت میں ہر سال 10فیصد اضافہ کیا جائے گا تا ہم ان فیصلوں کا اطلاق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مشاورت کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔