Tag: ہارون شاہد

  • "جنید جمشید بلاشبہ پاکستان ٹیلی ویژن کے سب سے زیادہ خوبصورت شخص تھے”

    "جنید جمشید بلاشبہ پاکستان ٹیلی ویژن کے سب سے زیادہ خوبصورت شخص تھے”

    پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار ہارون شاہد نے کہا ہے کہ جنید جمشید بلاشبہ پاکستان ٹی وی پر نظر آنے والے سب سے زیادہ خوبصورت شخص تھے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران ہاروش شاہد نے میزبان فیصل قریشی کے ساتھ مرحوم نعت خواں جنید جمشید کی خوبصورت شخصیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی مرادنہ وجاہت، خوبصورت سراپے اور بولنے کے انداز کو جی بھر کے سراہا۔

    ہارون شاہد نے برملا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جنید جمشید پاکستان ٹیلی ویژن پر جلوہ گر ہونے والے اب تک کے سب سے خوبصورت شخص ہیں۔

    اداکار نے مزید کہا کہ میں کبھی کبھار ان کے انٹرویوز دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں کہ یار یہ کتنے خوبصورت ہیں اور بولتے بھی اتنا ہی خوبصورت ہیں۔

    ہارون شاہد نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں جنید جمشید سے ملا تو ان کی داڑھی تھی میں کہہ رہا تھا کہ یار یہ کتنے خوبصورت آدمی ہیں۔

    اس موقع پر میزبان فیصل قریشی نے ان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ماشااللہ وہ ایک لمبے قد کے، پرکشش اور گڈ لکنگ آدمی تھے اس میں کوئی شک نہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/junaid-jamsheds-last-voice-message-before-his-death/

  • میں جب بھی لاہور آتا ہوں میرا دل کراچی کےلیے دکھی ہوتا ہے، ہارون شاہد

    میں جب بھی لاہور آتا ہوں میرا دل کراچی کےلیے دکھی ہوتا ہے، ہارون شاہد

    معروف پاکستانی موسیقار و اداکار ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ جب بھی لاہور آتا ہوں میرا دل کراچی کے لیے دُکھتا ہے۔

    پاکستان کے معروف اداکار ہارون شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا کہ  جب جب میں لاہور آتا ہوں میرا دل کراچی کے لیے دُکھتا ہے۔ گوکہ میرا تعلق لاہور سے ہے اور مجھے فخر بھی ہے کہ یہ کیسے دن بہ دن ترقی کر رہا ہے لیکن کراچی کا کیا قصور ہے؟

    اداکار نے کہا کہ ’کراچی کو پاکستان کا کیا، اس پورے خطے کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہر ہونا چاہئے تھا، لیکن افسوس بہتری آتی نظر نہیں آرہی‘۔

  • ہارون شاہد کی اپنی اہلیہ سے ملاقات کیسے ہوئی؟

    ہارون شاہد کی اپنی اہلیہ سے ملاقات کیسے ہوئی؟

    کراچی: معروف ٹی وی اداکار ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ ایک دوسرے کو کالج سے جانتے تھے، ہارون پلوشہ سے 4 سال سینیئر تھے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اداکار ہارون شاہد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اپنی اہلیہ پلوشہ شاہد کے ساتھ شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا۔

    میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ پلوشہ کالج سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

    ہارون سینیئر تھے جبکہ پلوشہ اسلام آباد سے آئی تھیں، دونوں کی ایک مشترکہ دوست تھی جس کے توسط سے دونوں کی دوستی ہوئی۔

    ہارون نے اپنی زندگی سے متعلق مزید دلچسپ باتیں بھی ندا یاسر کے ساتھ شیئر کیں۔