Tag: ہارٹ آف ایشیا

  • ہارٹ آف ایشیا کانفرنس آج امرتسر میں شروع ہوگی

    ہارٹ آف ایشیا کانفرنس آج امرتسر میں شروع ہوگی

    اسلام آباد: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس آج بھارت کے شہر امرتسر میں شروع ہوگی۔پہلے روز سیکریٹریز اور دوسرے وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس آج بھارت کے شہر امرتسر میں شروع ہو رہی ہے جس کے لیےسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گےجوکل چندگھنٹےکےلیےبھارت جائیں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےبھارت کو مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں دی پاک بھارت وفود سائیڈ لائن پرملاقات نہیں کریں گے۔

    دو روزہ کانفرنس میں پاکستان،سعودی عرب،چین،ترکی،ایران،روس سمیت چالیس ممالک کے وفود اور علاقائی وبین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

    کانفرنس میں افغانستان اورپڑوسی ممالک کے درمیان علاقائی تعاون بڑھانے،سیکیورٹی خطرات سےبچاؤاور علاقائی صورتحال کے معاملات زیر غور آئیں گے۔

    مزید پڑھیں:سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان ہارٹ ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کرے گا، دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ اس سےقبل دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہناتھا کہ پاکستان بھارت میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرے گا، پاکستان کی شرکت کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا ہے۔

  • پاکستان کا بھارت میں‌ منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کا اعلان

    پاکستان کا بھارت میں‌ منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے، نظر انداز نہیں کرسکتے۔

    میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا میں شرکت کرنے کے لیے ضرور جاؤں گا، کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے اسے نظر انداز نہیں کرسکتے،پاکستان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے،اشتعال انگیزی جاری رہنے سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے،اس جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کررہے ہیں ۔

    انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج ملک پر ہونے والے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بھارتی جارحیت کا بھرپو جواب دے رہی ہے۔

    متنازع ترین شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئے گی، پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔