Tag: ہاشم آملہ

  • ’ہاشم آملہ، انضمام الحق اور محمد یوسف دین سے وابستہ ہوکر کامیاب ہوئے‘

    ’ہاشم آملہ، انضمام الحق اور محمد یوسف دین سے وابستہ ہوکر کامیاب ہوئے‘

    سابق قومی کرکٹر سعید انور نے کہا ہے کہ ہاشم آملہ محمد انضمام الحق اور محمد یوسف دین سے وابستہ ہو کر کامیاب ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق قومی کرکٹر اور اسٹائلش اوپنر سعید انور نے کراچی میں سندھ ہائیکورٹ لائبریری آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔

    سعید انور کا کہنا تھا کہ اچھا انسان اپنے کریکٹر سے پہچانا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے بیٹر ہاشم آملہ، پاکستان کے لیجنڈز کرکٹرز انضمام الحق اور محمد یوسف دین سے وابستہ ہوکر کامیاب ہوئے۔ یہ یقین اور صبر کی وجہ سے بڑے کرکٹرز بنے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام کھلاڑی اپنی ناکامی کی ذمہ اری دوسروں پر عائد کرتے ہیں جب کہ عظیم کھلاڑی خود احتسابی پر یقین رکھتے ہیں۔

    سعید انور نے کہا کہ جب تک خود احتسابی نہیں کریں گے، مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ ہر مسئلے کی ذمہ داری حکومت پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہر انسان کو انفرادی طور پر اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-indian-fast-bowler-jasprit-bumrah-in-or-out/

  • بھارت میں کراؤڈ کے شور سے کیسے نمٹا جائے، ہاشم آملہ نے بتادیا

    بھارت میں کراؤڈ کے شور سے کیسے نمٹا جائے، ہاشم آملہ نے بتادیا

    سابق جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ نے بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ میں کراؤڈ کے شور سے نمٹنے کے لیے ہم وطن کرکٹرز کو اہم مشورہ دیا ہے۔

    اپنے دور کے بہترین بیٹرز میں سے ایک سابق پروٹیز کرکٹر کے مطابق بالخصوص ایڈن گارڈن کولکتہ میں جنوبی افریقہ کو میزبان ٹیم کے خلاف شائقین کے شور کو ہینڈل کرنا ہوگا کیوں کہ اس اسٹیڈیم میں تقریباً 95 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    ہاشم آملہ نے کہا کہ سب سے زیادہ شور آپ کے دماغ کے اندر ہوتا ہے۔ لہذا آپ کو اپنے خیالات پر نظر رکھنا ہوگی اور پوری طرح اپنی توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔ ان لمحات کے لیے خود کو پوری طرح تیار کریں اور پھر اس لمحے میں کامیاب ہوجائیں۔

    انھوں نے موجودہ جنوبی افریقی کرکٹرز کے حوالے سے مزید کہا کہ بھارت میں کھیلنا ان کے لیے حیرت انگیز تجربہ ہوگا جب کہ کئی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کا بھی تجربہ ہو گا۔

    لیجنڈ بیٹر کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو ایک نیا تجربہ حاصل ہو۔ مجھے لگتا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر کھلاڑی شور اور جوش و خروش میں ایڈجسٹ کرلیں گے۔

    واضح رہے کہ پروٹیز5 نومبر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں میزبان بھارت سے مقابلہ کریں گے۔ جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ میں ہونے والے میچز میں بھارت پر معمولی سبقت حاصل ہے، تاہم بلیو شرٹس نے میلبورن (2015) اور ساؤتھمپٹن (2019) میں پروٹیز کے خلاف باآسانی کامیابی حاصل کی تھی۔

  • پی ایس ایل سیزن 5 میں بہترین تجربات، ہاشم آملہ کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

    پی ایس ایل سیزن 5 میں بہترین تجربات، ہاشم آملہ کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 میں پشاور زلمی کے لیے بحیثیت بیٹنگ مینٹور اپنے فرائض انجام دینے والے جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے ملک میں گزارے اپنے بہترین لمحات اور تجربات سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں ہاشم آملہ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی نیک تنماؤں کا بھی اظہار کیا۔ دریں اثنا پی ایس ایل 5 کو بہترین ایونٹ قرار دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپر لیگ مستقبل میں غیرملکی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو پاکستان آمد کے لیے حوصلہ افزائی کرے گی، لیگ کے سیزن فائیو سے قبل دبئی میں میچز ہوا کرتے تھے لیکن میگا ایونٹ کو ملک میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

    کورونا وائرس سے پی ایس ایل کو 20 کروڑ روپے کا نقصان

    انہوں نے نیک تنماؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان سپر لیگ اسی طرح ہر سال پھلے پھولے گا، تمام غیرملکی کھلاڑیوں نے سیزن 5 میں اچھا کھیل پیش کیا اور بہت لطف اندوز بھی ہوئے۔

    ہاشم آملہ نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یونس خان، محمد یوسف، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے بہترین سابق کرکٹرز کی پی ایس ایل کے لیے خدمات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ دریں اثنا انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی۔

  • پہلا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پورٹ الزبتھ: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد حفیظ کو میچ وننگ اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکستت دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، امام الحق اور محمد حفیظ نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے دئیے گئے 267 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے 45 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، فخر زمان اولیویئر کی گیند پر 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    بابراعظم 49 رنز پر ہمت ہار گئے انہیں ہینڈرکس نے بولڈ کیا، شعیب ملک 12 رنز بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ کپتان سرفراز احمد کی کھوئی فارم بحال نہ ہوسکی وہ صرف ایک رنز بنا کر عمران طاہر کا نشانہ بنے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے اولیویئر نے دو جبکہ عمران طاہر، ہینڈرکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں پروٹیز نے مقررہ اوورز میں 266 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا، ہاشم آملہ نے ناقابل شکست شاندار سنچری اسکور کی۔

    جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور اوپنرز نے 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، ہینڈرکس نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں شاداب خان نے حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    جنوبی افریقی کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے وین ڈر ڈوسن نروس نائٹیز کا شکار ہوئے انہوں نے 93 رنز کی اننگز کھیلی، ڈوسن کو حسن علی کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ہاشم آملہ نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، انہوں نے 108 رنز بنائے، ڈیوڈ ملر نے ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی اور لیگ اسپنر شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ کے دوران فاسٹ بولر عثمان خان شنواری انجری کا شکار ہوگئے، شنواری نے 8 اوورز میں 49 رنز دئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے پہلے ون ڈے میچ میں وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک اور فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو آرام کرایا ہے، فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم ہم سے زیادہ مضبوط ہے۔

    پاکستان کی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عثمان خان شنواری کو شامل کیا گیا ہے، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز ہمارے لیے بہت ہم ہے، سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

  • بابراعظم نے ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    بابراعظم نے ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    ابو ظہبی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف کیرئیر کی ساتویں سنچری اسکور کرکے ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جو کوئی کھلاڑی نہ کرپایا وہ بابر اعظم نے کردکھایا، بابراعظم ایک ملک میں مسلسل 5 سنچریاں بنانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    ابتدائی 33 اننگز میں سات سنچریوں کا منفرد ریکارڈ بھی بابر کے نام رہا، بابراعظم نے 130 گیندوں پر مسلسل دوسری اور کیرئیر کی ساتویں سنچری اسکور کی۔

    ابوظہبی میں پاکستان مشکلات سے دوچار تھا، 79 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، ایک اینڈ سے وکٹیں گررہی تھیں تو دوسرے اینڈ سے بابر اعظم اکیلے سپاہی کی طرح لنکن بولرز کا مقابلہ کررہے تھے۔


    مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو32 رنز سے ہرا دیا


    بابر کا بلا رنز اگلتا رہا، انہوں نے شاداب خان کے ساتھ مل ریسکیو ورک کیا۔ ایک سو نو رنز کی شراکت جوڑ کر پاکستان کو دوسو انتیس رنز تک پہنچایا۔


    مزید پڑھیں: بابر اعظم کی تیسری سنچری، لیجنڈز کی صف میں شامل


    ریکارڈ کے مطابق بابر اعظم ابتدائی تینتس اننگز میں سات سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلےباز بن گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہاشم آملہ نے ویرات کوہلی کا زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

    ہاشم آملہ نے ویرات کوہلی کا زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

    جمیکا: جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے ویرات کوہلی کا تیز ترین سنچریوں کا ریکارڈ توڑدیا،جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے 132ویں اننگز میں تیئس سنچری اسکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی ہاشم آملہ نےروزے کی حالت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں اپنے کیرئیر کی 132ویں اننگز میں 23ویں سنچری اسکور کرکے ویرات کوہلی کا تیز ترین سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا.

    ویسٹ اندیڑ کے خلاف ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر کی 132ویں اننگز میں 23 ویں سنچری اسکور کی اس طرح انہوں نے ویرات کوہلی کا 157 اننگز میں 23 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا.

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز میں جاری سہ فریقی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف ہاشم آملہ نے 99 گیندوں پر 110 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا.