Tag: ہاشم نوتیزئی

  • مولانا فضل الرحمان کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی  کو بھی دبئی کی ملاقات پر اعتراض

    مولانا فضل الرحمان کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کو بھی دبئی کی ملاقات پر اعتراض

    لاہور : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی دبئی کی ملاقات پر اعتراض اٹھادیا اور کہا مولانا حق بجانب ہیں، بی این پی کو بھی اعتماد میں نہ لینا مناسب نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ہاشم نوتیزئی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا دبئی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ دو بڑی حکومتی جماعتوں کی ملاقات پرفضل الرحمان کا اعتراض درست ہے، ہرسیاسی ،آئینی معاملے پر اتحادیوں کواعتماد میں لینا ضروری ہوتاہے۔

    ہاشم نوتیزئی کا کہنا تھا کہ مولانا حق بجانب ہیں،بی این پی کو بھی اعتمادمیں نہ لینامناسب نہیں ، ن لیگ اور پی پی چھوٹی جماعتوں کواعتمادمیں نہیں لیتیں تویہ سیاسی غلطی ہوگی۔

    رہنما بی این پی نے کہا کہ یہی چھوٹی جماعتیں برےوقت میں ساتھ تھیں اورآگے ساتھ لیکرچلیں، بی این پی شہبازشریف کوووٹ نہ دیتی توانکے ووٹ پورے نہیں تھے۔

    انتخابات کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئینی حساب سےہم الیکشن کوبروقت ہونےسےنہیں روک سکتے، بحیثیت سیاسی رہنما کہتا ہوں آئین کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، 2 دن پہلے اسمبلیاں تحلیل کی گئیں تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی، آئین کے مطابق 12 اور 13 اگست کے درمیان اسمبلیاں خودبخود تحلیل ہوجائیں گی۔

    ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ اگر 5 سال میں عوام کےلیے کچھ نہیں کرسکے تو ایک ماہ میں کیا کریں گے، پی ڈی ایم جماعتیں چاہتی ہیں انتخابات وقت پرہوں۔

  • لاپتا افراد کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،  بی این پی رہنما کا وزیراعظم کا دو ٹوک  پیغام

    لاپتا افراد کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بی این پی رہنما کا وزیراعظم کا دو ٹوک پیغام

    اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ہاشم نوتیزئی نے وزیراعظم کو واضح پیغام میں کہا ہے کہ لاپتا افراد کےمعاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے ار وائی نیوز پر وزیر مملکت برائے توانائی ہاشم نوتیزئی کا انٹرویو نشر ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے تین رکنی وفد سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیرمملکت برائے توانائی ہاشم نوتیزئی اور سینیٹر محمد قاسم بھی شریک ہوئے۔

    دوران ملاقات بی این پی وفد نے وزیراعظم کو واضح کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس پر جلد قانون سازی چاہتےہیں۔

    جس پر شہبازشریف نے وفد کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مشاورت کے بعد بل تیار کرکے قومی اسمبلی میں لایا جائےگا۔

    یاد رہے گزشتہ روز وزیرمملکت ہاشم نوتیزئی نے اے ار وائی نیوز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر جبری گمشدگی کے بل پر قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے اگر حمایت نہ کی گئی تو پھر ہم حکومت سے ازاد ہوں گے۔