Tag: ہاظم بنگوار

  • اسسٹنٹ کمشنر جنرل اور ماڈل  ہاظم بنگوار  کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے

    اسسٹنٹ کمشنر جنرل اور ماڈل ہاظم بنگوار کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے

    کراچی : اسسٹنٹ کمشنر جنرل اور ماڈل ہاظم بنگوار کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے ہورہے ہیں، بھارتی یوٹیوبر اور وی لاگرز نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر انکی ماڈلنگ کو اپلوڈ کیا۔

    کمشنر آفس کے افسر پھر خبروں کی زینت بن گئے، کمشنر آفس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل اور ماڈل ہاظم بنگوار کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے ہورہے ہیں۔

    پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہاظم بنگوار کے فیشن سینس کی پذیرائی ہوئی، بھارتی سوشل میڈیا پر کراچی کمشنر آفس کے اسسٹنٹ کمشنر کی ایک تقریب کی ویڈیو اپلوڈ کردی گئی۔

    بھارتی یوٹیوبر اور وی لاگرز نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر انکی ماڈلنگ کو اپلوڈ کیا، جاری ویڈیو پر مداحوں کی جانب نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

    خیال رہے ہاظم ماضی میں بھی دنیا بھر کی سوشل میڈیا پر خبروں میں رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں اپنے منفرد اندازِ فیشن کے باعث شہرت رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا تھا۔

    اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو کمشنر آفس کی رہائش گاہ افسران سے خالی کرانے پر گزشتہ ماہ کے آخر میں معطل کرکے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

  • اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے کیوں ہٹایا؟وجہ سامنے آگئی

    اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے کیوں ہٹایا؟وجہ سامنے آگئی

    کراچی : ہاظم بنگوار کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کا عدلیہ کے حکم پر عمل درآمد کروانا سرکار کو پسند نہیں آیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کے ٹرانسفر پر کمشنر کراچی بھی حیران ہوگئے، چیف سکریٹری سندھ نے ٹرانسفر سے پہلے کمشنر کراچی کو اعتماد میں نہیں لیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد عدلیہ کے حکم پر ڈپٹی سیکریٹری زاہد جونیجو اور فاطمہ صائمہ کی سرکاری رہائش گاہ خالی کروانا چاہتے تھے، ڈپٹی سیکریٹری زاہد جونیجو اور فاطمہ صائمہ نے سرکاری رہائش گاہ پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر بنگوار نے عدلیہ کے حکم پر دونوں افسران کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لئے نوٹس دیا تھا۔

    دونوں افسران دو سال سے کمشنر ہاوس کے سرکاری فلیٹس میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ کمشنرکراچی کی ہدایت پر عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔