Tag: ہالہ

  • ہالہ اور رومی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ہالہ اور رومی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    معروف اداکاراؤں ہانیہ عامر اور حرا خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے میرے ہمسفر سے شہرت پانے والی حرا خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، حال ہی میں انہوں نے ڈرامے کی مرکزی کردار ہالہ ( ہانیہ عامر) کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں پس منظر میں کسی بھارتی فلم کا ڈائیلاگ چل رہا ہے جس پر حرا اور ہانیہ دلچسپ ایکٹنگ کر رہی ہیں۔

    ڈائیلاگ میں کہا جاتا ہے کہ میں گھوموں پھروں، ناچوں گاؤں، ہنسوں کھیلوں، باہر جاؤں، آپ کو کیا۔ ڈائیلاگ پر دونوں اداکارؤں نے دلچسپ تاثرات دیے ہیں۔

    ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے، ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے ڈرامے کے ایک اور کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تائی جان آرہی ہیں، سنبھل جاؤ۔

    خیال رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ڈرامہ میرے ہمسفر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں بھی اسے دیکھا جارہا ہے۔

  • حیدر آباد: بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    حیدر آباد: بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    حیدر آباد: سندھ کے شہر حیدر آباد کے علاقے ہیر آباد میں بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ہیر آباد میں بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے شخص سمیر قریشی کو حراست میں لے لیا گیا۔

    [bs-quote quote=”خصوصی ٹیم بھیج کر پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ڈی ایچ او مٹیاری”][/bs-quote]

    پولیس کا کہنا ہے کہ سمیر قریشی نے نہ صرف بچے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا بلکہ پولیو ٹیم سے بد تمیزی بھی کی۔

    اے آر وائی رپورٹر کے مطابق سمیر قریشی ٹنڈو الہٰیار کا رہائشی ہے اور ہیر آباد میں کرائے کے مکان میں رہتا ہے۔

    دریں اثنا سندھ کے ایک اور شہر ہالہ کے نواحی گاؤں کے مکینوں نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ انھیں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بڑے شہروں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ضلع مٹیاری میں واقع ہالہ کے گاؤں کے مکینوں نے کہا کہ انھیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی تک پولیو مہم کا بائیکاٹ رہے گا۔

    دوسری طرف ڈی ایچ او مٹیاری نے میڈیا کو بتایا کہ ہالہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے خصوصی ٹیم بھیجی جائے گی، اور قطرے ضرور پلائے جائیں گے۔

  • ہالہ :  ٹرالر اور باراتیوں کی بس کی ٹکر ،17  افراد جاں بحق

    ہالہ : ٹرالر اور باراتیوں کی بس کی ٹکر ،17 افراد جاں بحق

    ہالہ : مٹیاری کےعلاقے ہالہ کے قریب سڑک کے کنارے باراتیوں سے بھری بس میں ٹرالر جا گھسا، جس کے باعث 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے علاقے ہالا کے قریب بھٹ شاھ تھانے کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر ہونے والے ہولناک حادثے پیش آیا، جہاں باراتیوں سے بھری بس ٹائر کے پنکچر ہونے کے باعث کھڑی تھی کہ ایک تیز رفتار ٹرالر نے بس کو ٹکر دے ماری۔

    قومی شاہراہ پر حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر پہنچ کر فوری اور زخمی افراد اور لواحقین کی فوری مدد کی جبکہ ہالا سمیت مٹیاری، بھٹ شاہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں کو بھٹ شاہ اور ہالا کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی مٹیاری نے اپنی موجودگی میں شدید زخمی افراد کو حیدرآباد روانہ کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سکرنڈ سے حیدرآباد جانے والی باراتیوں سے بھری بس کا پنکچر ٹائر تبدیل کیا جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر بس میں جا گھسا۔

    مذکورہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار اور زئنور برادری کے رہنما نظیر احمد زئنور نے مذکورہ واقعہ کا ذمہ دار موٹروے پولیس کو قرار دیتے کہا کہ گاڑی کا ٹائر پنچر ہونے پر موٹر وے پولیس نے روڈ پر پریشان کھڑے ڈرائیور اور مسافروں کی کوئی مدد نہ کی۔

    دوسری جانب تعلقی ہالا کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرفتح محمد میمن نے مذکورہ حادثے میں ہالا اور بھٹ شاھ اسپتال میں سترہ افراد کے جاں بحق اور تیرہ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے کہا کہ چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر حیدرآباد روانہ کردیا گیا ہے ۔

    بھٹ شاھ پولیس کاکہنا ہے کہ مقدمہ درج کی مکمل کاروائی کی جاچکی ہے، جلد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرالر اور مزدا بس کو تاحال کھائی سے نہیں نکالا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔