Tag: ہالی ووڈ اداکار

  • بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی اینڈریو گارفیلڈ کے ہمراہ تصاویر وائرل

    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی اینڈریو گارفیلڈ کے ہمراہ تصاویر وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی ہالی ووڈ اداکار اینڈریو گارفیلڈ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے پیر کی رات جدہ میں جاری ریڈ سی فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر پوز دیتی نظر آئیں جس کی تصاویر بھارتی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

    وائرل ہونے والی تصاویر میں بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم استری 2 کی اداکارہ کو ریڈ سی فیسٹیول میں ہالی ووڈ کے ’اسپائیڈرمین‘ اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے فلم فیسٹول پر اسٹریپ لیس گاؤن کا انتخاب کیا جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں، لیکن اداکارہ کے مداح اس وقت حیران ہوگئے جب انہیں دی امیزنگ اسپائیڈر مین اداکار اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ کی ویڈیو میں شردھا اور اینڈریو گارفیلڈ کو ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، شردھا ایک کثیر رنگ کے گاؤن میں چمک رہی تھی جبکہ اینڈریو ایک کلاسک براؤن سوٹ اور سفید شرٹ میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@andrewgarfieldoffe)

    واضح رہے کہ شردھا کپور کے علاوہ اس سال ریڈ ایس ای فیسٹیول میں رنبیر کپور، کرینہ کپور، عامر خان نے بھی شرکت کی، فیسٹیول 14 دسمبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

    یاد رہے کہ اداکار اینڈریو گارفیلڈ نے ہالی ووڈ فلم امیزنگ اسپائڈر مین اور اس کے سیکوئل امیزنگ اسپائڈر مین 2 میں اسپائڈر مین کا کردار نبھایا تھا جس کے باعث دنیا اداکار کی دیوانی ہے۔

  • ثناء نواز کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے؟

    ثناء نواز کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے؟

    پاکستانی فلموں کی کامیاب اداکارہ ثناء نواز کا کہنا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ کے ایک نامور اداکار کے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش ہے۔

    پاکستانی لیجنڈ اداکار شان شاہد اور ریشم کے ساتھ اردو فیچر فلم ‘سنگم’ سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ثنا نواز نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے جب ان کے پسندیدہ اداکار کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے تاہم ابھی تک ایسی کوئی آفر نہیں اگر ہوئی تو ضرور کروں گی۔

    فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ ’ریشماں‘ ’گھر کب آؤ گے‘ اور ’رانگ نمبر ٹو‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ثناء نواز کا کہنا تھا کہ انہیں ہیوی بائیک چلانے کا بے حد شوق ہے، ان کے پاس ’فیٹ بوائے‘ ہیوی بائیک ہے جو تقریباً 50 لاکھ کی ہے، ہیوی بائیک چلانے کے دوران وہ کئی مرتبہ گِر بھی چکی ہیں۔

  • ٹونی کرٹس کا تذکرہ جس نے عورت کا بہروپ بھر کر شہرت حاصل کی

    ٹونی کرٹس کا تذکرہ جس نے عورت کا بہروپ بھر کر شہرت حاصل کی

    1959ء میں ہالی وڈ کے شائقین فلم ’سَم لائیک اٹ ہاٹ‘ سے محظوظ ہوئے اس فلم کو کلاسک کامیڈی مانا جاتا ہے۔

    فلم کا ایک کردار ٹونی کرٹس نے ادا کیا تھا جب کہ ساتھی فن کار جیک لیمن تھے۔ ان دونوں مرد اداکاروں نے فلم میں عورتوں کا بہروپ بھرا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا۔ اسی فلم میں ان کے ساتھ اپنے وقت کی مقبول ترین اداکارہ مارلن منرو نے بھی اپنا کردار نبھایا تھا۔ فلم میں ٹونی کرٹس اسی اداکارہ کے محبوب کے طور پر نظر آئے تھے۔

    اس فلم نے اداکار کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

    2010ء میں آج ہی کے دن ٹونی کرٹس نے دنیا کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا تھا۔ آئیے برنارڈ شوارٹز المعروف ٹونی کرٹس کی زندگی اور فلمی سفر کے بارے میں جانتے ہیں۔

    وہ 3 جون 1925ء کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔ اداکاری کے بعد ان کا دوسرا مشغلہ آرٹ اور مصوّری تھا۔

    کلاسک کا درجہ رکھنے والی ہالی وڈ کی کئی فلموں میں اس فن کار نے اپنی شان دار اداکاری سے شائقین کو محظوظ کیا جن میں مذکورہ فلم کے علاوہ ’سپارٹیکس‘ اور ’دی ڈیفینیٹ ونس‘ شامل ہیں۔

    ٹونی 1950ء کی دہائی کے مقبول، کام یاب ترین اور وجیہ صورت اداکاروں میں سے ایک تھے۔ انھوں نے فلموں اور ڈراموں دونوں میں کام کیا اور ہر جگہ کام یاب رہے۔

    کرٹس کو دی ڈیفینیٹ ونس میں عمدہ کردار نگاری پر ‘اکیڈمی ایورڈ’ کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا، مگر وہ یہ ایوارڈ نہ جیت سکے۔ انھیں فلمی دنیا کے دیگر کئی اعزازات سے نوازا گیا جب کہ لاس اینجلس میں ان کا نام ‘والک آف دے فیم’ پر بھی روشن ہوا۔

    2008ء میں ٹونی کرٹس کی سوانحِ حیات بھی شائع ہوئی، جس میں انھوں نے اپنے زمانے کے بڑے بڑے فن کاروں سے اپنے تعلقات اور اپنے بچپن کی یادوں کے ساتھ اداکاری کے میدان میں اپنے سفر کی روداد بیان کی ہے۔

    ٹونی کرٹس نے اپنے فلمی کیریئر میں 140 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ انھوں نے زیادہ تر میں فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کیے۔

    ٹونی کرٹس نے چھے شادیاں کی تھیں۔ وہ ایک زمانے میں آوارہ مزاج اور عیّاش بھی مشہور تھے۔

  • ہم شکل روبوٹ کیوں بنایا؟ معروف اداکار عدالت پہنچ گئے

    ہم شکل روبوٹ کیوں بنایا؟ معروف اداکار عدالت پہنچ گئے

    معروف ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازینگر نے ایک روبوٹک کمپنی پر اپنا ہم شکل روبوٹ بنانے پر مقدمہ دائر کردیا۔

    معروف اداکار اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازینگر نے روس کی ایک روبوٹک کمپنی پر 10 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے، شوازینگر کا کہنا ہے کہ کمپنی کا بنایا گیا روبوٹ ان سے ملتا جلتا ہے۔

    روبوٹ شوازینگر کا صرف ہمشکل ہی نہیں بلکہ اس کا نام بھی یہی رکھا گیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق ان کے تیار کیے گئے روبوٹ مختلف مشہور شخصیات سے مشابہت رکھتے ہیں اور اپنے اندر منفرد خصوصیات رکھتے ہیں۔

    جیسے اداکارہ مارلن منرو کا روبوٹ مہمانوں کا استقبال کرے گا، ولیم شیکسپیئر کا روبوٹ بچوں کو کہانیاں سنائے گا، اور کرسٹیانو رونالڈو کا روبوٹ گھر کا اسمارٹ سسٹم کنٹرول کرے گا۔

    کمپنی کے مطابق شوازینگر کا روبوٹ مہمانوں کا استقبال کرے گا، لائٹ کھول سکے گا اور الیکٹرک کیٹل آن کر سکے گا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوازینگر سے کئی بار درخواست کی تھی کہ وہ اس روبوٹ کی تیاری کے لیے ایک عدد تصویر کھنچوائیں لیکن انہوں نے منع کردیا۔

    اب اپنے مقدمے میں شوازینگر نے کہا ہے کہ کمنپی کو ان کا ہم شکل روبوٹ استعمال کرنے سے روکا جائے، فی الوقت کمپنی ان کے ہم شکل روبوٹ کی مختلف میلوں میں تشہیر کر رہی ہے۔

  • ہالی ووڈ اداکار شوٹنگ کے دوران چل بسے

    ہالی ووڈ اداکار شوٹنگ کے دوران چل بسے

    بیجنگ : ہالی ووڈ اداکار گوڈ فرے گاؤ ریئلٹی شو کی شوٹنگ کے دوران گرنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تائیوان نژاد کینیڈین اداکار35 سالہ گوڈفرے گاؤ چین کے معروف چیمپئن ریئلٹی شو کی شوٹنگ کے دوران اچانک گر پڑے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    گوڈ فرے گاؤ کی شوٹنگ کے دوران موت پر چین اور تائیوان سمیت کینیڈا میں ان کے مداح غمگین دکھائی دیے، سوشل میڈیا پر مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اداکار کی اچانک موت کے بعد ریئلٹی شو کی انتظامیہ نے شوٹنگ منسوخ کردی۔

    ہالی ووڈ اداکار نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور وہ کسی مغربی برانڈ میں تشہیر کے لیے منتخب ہونے والے پہلے ایشیائی ماڈل تھے۔ گوڈ فرے گاؤ ہالی ووڈ کی اب تک ایک ہی فلم میں کام کرسکے تھے۔

    تائیوان نژاد کینیڈین اداکار35 سالہ گوڈفرے گاؤ کو چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں خاصی شہرت حاصل تھی۔

    یاد رہے کہ جنوری 2017 میں نوجوان آسٹریلوی اداکار فیٹلی گانے کی شوٹنگ کے دوران آتش گیر مادہ پھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر پر جنوبی افریقہ میں حملہ

    ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر پر جنوبی افریقہ میں حملہ

    جوہانسبرگ: ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شواسنیگر پر جنوبی افریقہ میں حملہ کیا گیا مگر اداکار فوری طور پر سنبھل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق 71 سالہ آرنلڈ شواسنیگر جوہانسبرگ میں ایک تقریب کے دوران اپنے مداحوں سے بات چیت کررہے تھے کہ ایک شخص سے پیچھے سے آکر انہیں لات ماری حملہ کرنے والے نوجوان کو پکڑ لیا گیا ہے۔

    آرنلڈ شواسنیگر نے اپنے مداحوں کی جانب سے متفکر پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پرشیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شواسنیگر جو ہانسبرک میں ایک تقریب کے دوران اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنا رہے ہیں اور ایک شخص پیچھے سے انہیں فلائنگ کک مارتا ہے۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ہر کہا کہ یہاں جنوبی افریقہ میں 90 کھیلوں کے مقابلے ہو رہے ہیں جس میں 24000 ایتھیلس ہیں جو اپنی قابلیت سے ہمیں متاثر کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دی آرنڈ کاسیک افریقہ کے نام سے یہ تقریب ہرسال مئی میں ہوتی ہے جس میں باڈی بلڈنگ اور کامبیٹ کھیل شامل ہوتے ہیں۔

  • فٹنس کے لیے مشہور’دی راک‘ نے بد پرہیزی شروع کردی

    فٹنس کے لیے مشہور’دی راک‘ نے بد پرہیزی شروع کردی

     ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ڈیوین جانسن ’دی راک‘ اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن اب کی بار چھٹی کے روز وہ خود پر قابو نہیں رکھ پائے اور بد پرہیزی کی انتہا کردی۔

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈیوین جانسن ’دی راک‘ چونکہ فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ ایک ریسلر بھی ہیں اور اداکار و ریسلر اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب اور صحت بخش خوراک کو ہی غذا کا حصّہ بناتے ہیں۔

     تاہم اس اتوار کو ڈیوین جانسن ’دی راک‘ نے ’چیٹ ڈے میل ‘ کے طور پرمنانے کا فیصلہ کیا،  مزیدار اور لذیز کھانوں  تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی۔

    ڈیوین جانسن  کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویرجو خورد ونوش کی اشیا شامل تھیں ان میں جاپانی ڈش ’سوشی‘ بھی شامل ہے۔ جاپانی ڈش سوشی کو چاول اور سرکہ، چینی اور نمک سے بنایا جاتا ہے، دیگر اجزاء میں سبزیاں، سی فورڈز اور پھل شامل کیے جاتے ہیں۔

    دی راک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اتوار کے روز اپنے ’سوشی‘ پکوانوں کی تصاویر شیئر کی تھیں، ساتھ ہی دی راک نے تحریر کیا تھا کہ ’میں اتوار کی سوشی ٹرین میں سوار ہوں‘۔

    امریکی اداکار کا کہنا تھا کہ ’چیٹ ڈے مھٹائی کے بغیر مکمل نہیں‘ اس لیے سوشی ٹرین کے بعد کوکیزکی ٹرین میں سواری کروں گا۔

    ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو دی راک نے انسٹاگرام پراگلی تصویران بسکٹوں کی شیئر کی جو انہوں نے سوشی کے بعد کھائے تھے، ساتھ ہی راک نے لکھا کہ ’یہ بسکٹ دودھ، چاکلیٹ، مکھن والی مونگ پھلی سے تیار کیے گئے ہیں اور ان کے درمیان مونگ پھلی اور مکھن کی کریم رکھی گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’یہ بسکٹ بہت ہی لذیذ تھے‘۔

  • معروف ہالی ووڈ اداکاربل کوسبی جنسی زیادتی کےمقدمےمیں مجرم قرار

    معروف ہالی ووڈ اداکاربل کوسبی جنسی زیادتی کےمقدمےمیں مجرم قرار

    لاس اینجلس : امریکی عدالت نے معروف ہالی ووڈ اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی عدالت نے ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار بل کوسبی کو 2004ء میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی آندریا کونسٹینڈ کو نشہ آورچیز پلانے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں مجرم قرار دیا ہے۔

    معروف اداکار بل کوسبی نے الزمات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ باہمی رضامندی کے ساتھ پیش آیا تھا اور ان پرزیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔

    دوسری جانب بل کوسبی کے وکیل نے آندریا کو رقم کے لیے جھوٹا الزام لگانے والی عورت قرار دیا اور کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

    بل کوسبی کو جنسی زیادتی کےمقدمے میں فرد جرم عائد ہونے پر 10 سال کی قید کا سامنا ہے لیکن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ قیدکی سزا کب سے شروع ہوگی جب تک سزا شروع نہیں ہوتے اس وقت تک وہ ایک ملین ڈالر کی زر ضمانت جمع کراکر اپنے گھر میں رہ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ بل کوسبی 80 کی دہائی کئ مشہور ٹی وی سیریز دی کوسبی شو کے حوالے سے مشہور ہیں جبکہ یہ دوسری باری ہے کہ اداکار کو جنسی زیادتی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس سے قبل جون 2017 میں جیور کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی تھی۔

    واضح رہے کہ معروف ہالی ووڈ اداکار بل کوسبی پر ماضی میں بھی درجنوں خواتین نے جنسی زیادتی کے الزمات لگائے تاہم اداکار ان کی تردید کرتے رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔