Tag: ہالی ووڈ فلم

  • سپر اسٹار ریسلر ’رومن رینز‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خبر

    سپر اسٹار ریسلر ’رومن رینز‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خبر

    مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار ریسلر رومن رینز تقریباً ساڑھے تین سال بعد دوبارہ جلوہ گر ہورہے ہیں لیکن اس بار وہ رِنگ میں نہیں بلکہ ہالی وڈ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1300 سے زائد دنوں تک ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن رہنے والے نامور ریسلر رومن رینز کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں حکمرانی ختم ہوگئی

    رومن رینز کو ایک اور مقبول ریسلر کوڈی روڈز نے ریسل مینیا 40 کے اہم مقابلے میں شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اور اب وہ ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایک اہم پیش رفت کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس حوالے سے ہالی ووڈ فلموں کی ایک اداکارہ اور گلوکارہ لارین کیکے پامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’دی ٹرائبل چیف‘ آئندہ پروڈکشن کا حصہ ہوں گے۔

    Roman Reigns

    مذکورہ تصویر میں رومن رینز لڑکیوں کے ساتھ لیے گئے ایک گروپ فوٹو میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ایک لڑکی چیمپیئن شپ ٹائٹل ہاتھ میں لیے رینز کے پیچھے کھڑی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ تصویر کس فلم کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رومن رینز، ایڈی مرفی، کیکے پامر اور پیٹ ڈیوڈسن کے ساتھ ایک کامیڈی فلم کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رومن رینز سال 2020 میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بنے تھے اور 1316دن تک یہ اعزاز ان کے پاس رہا۔ مجموعی طور پر وہ چوتھے سب سے زیادہ لمبے عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہے ہیں۔

    ان کے مدمقابل کوڈی روڈز نے جنوری میں مسلسل دوسرے سال رائل رمبل مقابلہ جیت کر رومن رینز کو ریسل مینیا 40 میں چیمپئن شپ مقابلے کا چیلنج دیا تھا۔

  • عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ پر ناظرین کی رائے آ گئی

    عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ پر ناظرین کی رائے آ گئی

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم ’ ہارٹ آف اسٹون‘ شائقین کو زیادہ پسند نہیں آئی۔

    گزشتہ روز نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈرونن کے ساتھ بھارت کی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی جلوہ گر ہوئی ہے۔

    عالیہ بھٹ کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کا ان کے شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا تاہم اس فلم پر اداکارہ کو ناظرین و شائقین کی جانب کوئی خاص ردعمل نہیں ملا۔

    اس فلم میں جیمی ڈرونن اور گیل گیڈوٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اس فلم کا موازنہ ’’ایم آئی‘‘ سیریز سے کیا جارہا اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ اس سیریز  کی خراب یا بے جان  کاپی ہے۔

    ایک اور صارف نے اس فلم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہارٹ آف اسٹون‘ ایک بے جان جاسوس فلم کی کاپی ہے، یہ فلم ایک ناقص مشن کی بورنگ کہانی ہے جس نے عالیہ بھٹ اور جیمی ڈرونن کے ٹیلنٹ کو برباد کردیا۔

    ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ عالیہ بھٹ بالی وڈ فلم میں اداکاری نہیں کرسکتی، انہیں بس اپنا کیرئیر بنانا ہے اور ایکشن فلموں میں نظر آنا ہے۔

    فلم پر چند مثبت جائزے بھی ملے  لیکن ایسا لگتا ہے کہ اکثریت منفی رائے کی طرف بڑھ گئی ہے، ریٹنگ ایگریگیٹر کی ویب سائٹ کے مطابق اس فلم کو اب تک 53 جائزوں کی بنیاد پر صرف 33فیصد اسکور ملا ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم ’’ وینم ‘‘ کا ایکشن اورسنسنی سے بھرپور ٹریلرریلیز

    ہالی ووڈ فلم ’’ وینم ‘‘ کا ایکشن اورسنسنی سے بھرپور ٹریلرریلیز

    لاس اینجلس : مارولز کی نئی ہالی ووڈ فلم ۔۔ وینم ۔۔ کا ایکشن اور سنسنی سے بھرپورٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ غیر مرئی طاقتوں پر مبنی فلم اکتوبر میں بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن ایڈونچر اورتھرل فلموں کے شوقین افراد کیلئے فلم ’’ وینم ‘‘ کا نیا ٹریلرریلیزکردیا گیا، جس نے شائقین کے دل جیت لئے۔

    ہالی ووڈ کی نئی آنے والی مارولز کی نئی فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جس کی پوری زندگی ایک خلائی مخلوق سے ملنے کے بعد تبدیل ہوجاتی ہے، یہ مخلوق اس شخص کو بے پناہ طاقت سے نواز دیتی ہے۔

    اسپائیڈر مین ٹو میں مختصر کردارکرنے والا ولن زیادہ طاقتور ہوگیا، پوری فلم ہی اسی پر بن گئی، فلم کاکردار مارولز کے ہم نام کامک کیریکٹر سے لیا گیا ہے جو دوہزار چودہ کی فلم امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو میں سامنے آیا تھا۔

    فلم کے اداکاروں میں ٹام ہارڈی، مچل ولیمز، رز احمد، جینی سلیٹ، اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ، سام میدینا اور میک برینڈ سمیت دیگر شامل ہیں، فلم ’’ وینم ‘‘ پانچ اکتوبر کو دنیا بھر کے مختلف سنیماؤں کی زینت بنے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہالی ووڈ فلم ’’ریڈی پلیئر ون‘‘ کا دوسرا ٹریلرریلیز

    ہالی ووڈ فلم ’’ریڈی پلیئر ون‘‘ کا دوسرا ٹریلرریلیز

    لاس اینجلس : ایکشن تھرل اور گیمز سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’ریڈی پلیئرون‘‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم آئندہ سال مارچ میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی نئی فلم ’’ ریڈی پلیئرون ‘‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز ہوگیا، ایکشن اور گیمز کے دیوانے تیار ہوجائیں۔

    : ٹریلر دیکھیں

    یہ کہانی سال دوہزار پچیس کی ہے، جب حقیقی دنیا کے بجائے لوگ خیالی دنیا میں خوش رہتے ہیں، ایسے میں ورچوئیل رئیلٹی گیم کا مالک مرجاتا ہے اور مرنے سے پہلے ایڈونچر سے بھرپور گیم کی شروعات کرجاتا ہے۔

    یہ ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو ملٹی پلیئر ویڈیو گیمنگ کھیلنے کا شوق میں جنون کی حد تک مبتلا ہوجاتا ہے اور ایسٹر ایگ کی تلاش میں ایسے مشکل ترین مراحل میں پھنس جاتا ہے کہ جنہیں جیت کر آگے بڑھنا اس کے نہایت کٹھن ثابت ہوتا ہے۔

    اس کھیل میں جو جیتے گا وہی ورچوئیل رئیلٹی ورلڈ کا مالک بن جائے گا، سائنس فکشن پر مبنی ایکشن فلم اسی نام سے ماخوذ ناول پربنائی گئی ہے جس کے مصنف ارنسٹ کلائن ہیں۔

    مذکورہ فلم کے ہدایتکار اسٹیون اسپیل برگ ہیں جبکہ ڈونلڈ ڈی لائن، ڈین فارا سمیت اسپیل برگ نے پروڈکشن کے فرائض بھی نبھائے ہیں، فلم کے اداکاروں میں ٹائی شیریڈن، اولیویا کوک، بین میلڈلشن، ٹی جے ملر اورسائمن پیگ شامل ہیں۔

    ڈی لائن پکچرز اور ایمبلین انٹر ٹینمنٹ کی تیارکردہ یہ فلم وانر بروس پکچرکے بینر تلے آئندہ سال 30 مارچ کو ریلیز ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گارڈینز آف گلیکسی کا نیا ٹریلر اور آفیشل پوسٹر شائقین میں‌ مقبول

    گارڈینز آف گلیکسی کا نیا ٹریلر اور آفیشل پوسٹر شائقین میں‌ مقبول

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی مشہور فلم گارڈینز آف گلیکسی کے سیکوئل کا آفیشل پوسٹر اور نیا ٹریلر جاری کردیا گیا جس نے آتے ہی انٹرنیٹ صارفین کو اپنی گرفت میں لے لیا، مارویل کے ان سپر ہیروز کی فلم 25 اپریل 2017ء میں ریلیز ہوگی۔


    مارویل کے سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی مافوق الفطرت قوتوں کے ذریعے تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں، فلم کے آفیشل پوسٹر اور نئے ٹریلر نے فلموں کے شائقین کو انہیں دیکھنے پر مجبور کردیا۔

    10

    فلم کا پوسٹر اور ٹیزر ٹریلر انٹرنیٹ پر انتہائی سرعت سے مقبولیت حاصل کررہا ہے جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ لوگوں کو اس فلم کے سیکوئل میں کتنی دلچسپی ہے اور انہیں اس فلم کی آمد کا کتنی بے چینی سے انتظار ہے۔

    05

    01

    فلم کی کہانی سپر ہیروز کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بقا کے لیے سر دھڑ کی بازی لگادیتے ہیں اور اپنی طاقتوں کے ذریعے دشمن قوتوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔

    02

    03

    گارڈینز آف گیلکسی پارٹ ٹو امریکن سپر ہیروز پر مبنی فلم ہے جو مارویل کے کامک سپر ہیروز ٹیم پر مبنی ہے، اسے ڈائریکٹ مارویل اسٹوڈیو کررہا ہے جب کہ تقسیم کار  والٹ ڈزنی اسٹوڈیو اور موشن پکچرز ہیں۔

    08

    06

    فلم کے ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر جیم گنز ہیں اور اس کا میوزک ٹیلر بیٹس نے ترتیب دیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ون ڈیزل(بے بی گروٹ)، کرس پریٹ(اسٹار لارڈ)، زوئی سلڈانا(زوئی سلڈانا)، بریڈلے کوپر(راکٹ) ڈیوبوٹسٹا(ڈریکس)اور دیگر شامل ہیں۔

    07

    04

    ایکشن اور ویژول افکیٹس سے بھرپور یہ فلم اگلے برس 25 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

     

  • ہالی ووڈ فلم’سوسائیڈ اسکواڈ‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا

    ہالی ووڈ فلم’سوسائیڈ اسکواڈ‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا

    لاس اینجلس : ایکشن اورتھرل سے بھرپورفلم’سوسائیڈاسکواڈ‘ نےا مریکی باکس آفس پر دھوم مچادی،فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کا برنس کرکے سب کوپیچھے چھوڑدیا.

    تفصیلات کے مطابق ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم سوسائیڈ اسکواڈ نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا،ریلیز کے پہلے ہفتے میں تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا.

    ہالی ووڈ فلم کی کہانی ایک ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گرد گھومتی ہے جس میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے.

    ہالی ووڈ فلم ڈائریکٹر کارورائٹرڈیوڈ ایئر ہیں جو جان آسٹرینڈر کے مشہور ناول پر مبی ہے،فلم میں ول اسمتھ اور جیرڈ لیٹو سمیت دیگر اسٹار بھہ جلوہ گرہیں.

    *ہالی ووڈ فلم فوکس باکس آفس پر پہلے نمبر پرآگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ول اسمتھ کی فلم فوکس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اجارہ داری قائم کرلی تھی.

  • ہالی ووڈ فلم ’جیک ریچر نیور گو بیک‘ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم ’جیک ریچر نیور گو بیک‘ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ ایکشن فلم ’جیک ریچر نیور گو بیک‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ٹام کروز ادا کر رہے ہیں۔

    سال 2012 میں آنے والی فم ’جیک ریچر‘ کا سیکوئل ’جیک ریچر ۔ نیور گو بیک‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک انڈر کور ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک عام شہری کا لبادہ اوڑھے اپنے مشن کی تکمیل کے لیے سرگرداں ہے۔

    film-2

    اسے قاتل کی تلاش کا ٹاسک ملتا ہے جس کے تانے بانے اہم سیاسی شخصیات سے جا ملتے ہیں۔

    ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’جیک ریچر نیور گو بیک‘ 21 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم ’مکینک: ریسریکشن‘ کا پہلا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم ’مکینک: ریسریکشن‘ کا پہلا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ ایکشن فلم ’مکینک: ریسریکشن‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    مشہور فلم سیریز ’دی مکینک‘ کی نئی فلم ’مکینک: ریسریکشن‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں مرکزی کردار جیسن اسٹیتھم ادا کر رہے ہیں۔

    فلم کی کہانی ایک سیریل کلر کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنا شکار کر جاتا ہے لیکن ثبوت نہیں چھوڑتا۔ وہ بہت سے راز بھی جانتا ہے جنہیں حاصل کرنے کے لیے اس کی محبوبہ کا سہارا لیا جاتا ہے اور دشمن اسے ساتھ اٹھا لے جاتے ہیں۔ قاتل اپنی محبوبہ کو چھڑانے کے لیے وہ اپنی شاطرانہ چالوں کا استعمال بھی کرتا ہے۔

    ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم مکینک 26 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ:سنسنی سے بھرپورفلم دی شیلوزانتیس جون کوریلیزہوگی

    ہالی ووڈ:سنسنی سے بھرپورفلم دی شیلوزانتیس جون کوریلیزہوگی

    لاس اینجلس :ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم دی شیلوز کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی،فلم رواں ماہ انتیس جون کوریلیزہوگی.

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم دی شیلوز کی کہانی سرفنگ کی دلدادہ خاتون کے گرد گھومتی ہے،جو موجوں پر اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے توازن کھوددیتی ہے اور شدید زخمی ہوجاتی ہے.

    فلم میں زخموں سے چور نینسی میلوں پر پھیلے سمندر میں بھٹک کر خطرناک حالات میں پھنس جاتی ہے.

    لائن ہیریز پکچرز کے بینرتلے بننے والے فلم دی شیلو انتیس جون کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی.

  • ہالی ووڈ فلم برج آف سپائز رنگارنگ یورپی پرئیمیر

    ہالی ووڈ فلم برج آف سپائز رنگارنگ یورپی پرئیمیر

    برلن: جرمنی میں ہالی ووڈ فلم برج آف سپائز کا رنگا رنگ یورپی پرئیمیر ہوا،ریڈ کارپیٹ پر اداکار ٹام ہنکس اور دیگر فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

    برلن میں فلم برِج آف سپائز کا ریڈ کارپٹ پریمئیر ہوا جس میں ہالی وڈ ستاروں کے علاوہ فلم کے ڈائریکٹر سٹیون سپیلبرگ بھی شریک ہوئے۔

    برج آف سپائز فلم کی کہانی کولڈ وار کے وقت سوویت یونین میں سی آئی اے کے ایک آپریشن پر مبنی ہے جو وہاں ایک پھنسے ہوئے امریکی پائلٹ کو نکالنے کے لیے ایک وکیل کو بھرتی کرتی ہے۔فلم برج آف سپائز امریکہ میں ابتک پچپن ملین ڈالرز کا بزنس کرچکی ہے۔