Tag: ہالی ووڈ فلم

  • امریکن باکس آفس پرجادوئی فلم گوزبمپس کاجادو چل گیا

    امریکن باکس آفس پرجادوئی فلم گوزبمپس کاجادو چل گیا

    ہالی ووڈ فلم گوزبمپس نے امریکن باکس آفس کو اپنے سحرمیں جکڑلیا، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں ریکارڈ بزنس کرکے سرفہرست آگئی ۔

    جادو ،تھرل اور سسپنس سے بھرپور فلم گوزبمپس نے اپنے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں تئیس ملین ڈالر سے زائد کماکر نارتھ امریکن باکس آفس پر ٹاپ ون پوزیشن پر آگئی ہے۔

    ہدایتکار روب لیٹر مین کی یہ فلم امریکی مصنف کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی ایسے نوجوانوں پر مبنی ہے جو غلطی سے صدیوں قدیم جادو کو توڑ کر پورے شہر کو مشکل میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔ فلم میں اہم کردار جیک بلیک، ڈیلین مینیٹ سمیت دیگر اہم ستاروں نے اداکیے ہیں۔

    جبکہ سرخ سیارے مریخ پر پھنس جانے والے سائنسدان کی کہانی پر مبنی سائنس فکشن فلم   دی مارٹین   کا دوسرا نمبر رہا۔ فلم نے مزید دو کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کما لئے۔ ہدایتکار سیٹون سپیلبرگ کی فلم   برج آف سپائیز   تیسری پوزیشن پر رہی۔

  • ہالی ووڈ فلم پال بلارٹ مال کوپ ٹو کی آج سے نمائش کے لئے پیش

    ہالی ووڈ فلم پال بلارٹ مال کوپ ٹو کی آج سے نمائش کے لئے پیش

    لاس انجیلس: ایکشن اور کامیڈی سے بھرپورہالی ووڈ فلم پال بلارٹ مال کوپ ٹو امریکی سینماگھروں میں آج سے رنگ جمانے کیلئے تیارہے۔

    ایکشن اور کامیڈی کا تڑکہ لیئے ہالی ووڈ فلم پال بلارٹ مال کوپ ٹو امریکی سینما گھروں میں ایکشن اور کامیڈی کا تڑکہ لئے مداحوں کے چہروں پرہنسی بکھیرنےکو تیارہے۔

     فلم دوہزار نوکی بلاک بسٹر فلم پال بلارٹ کا سیکوئل ہے، فلم کے سیکوئل میں اس باربھی اداکارکیون جیمز جلوہ گرہ ہو رہے ہیں۔

     فلم کی کہانی پال بلارٹ نامی فربہ سیکیورٹی گارڈ کے گرد گھومتی ہےجسے لاس ویگاس کے ایک مال میں تعینات کیا جاتا ہے۔

     جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے ساتھ ساتھ گارڈ کی نادانیاں بنتے کام بگاڑتی نظر آئیں گی، فلم امریکی سینماگھروں میں آج نمائش کے لئےپیش کر دی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم دی ایونجرزایج آف الٹرون کا نیا ٹریلرریلیزکردیا گیا

    ہالی ووڈ فلم دی ایونجرزایج آف الٹرون کا نیا ٹریلرریلیزکردیا گیا

    امریکہ: ہالی ووڈ ایکشن فلم دی ایونجرزایج آف الٹرون کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

    ایکشن فلموں کے شائقین کے لئے ایکشن اور تھرلر سے بھرپور سپر ہیرو فلم ایونجرز ایج آف الٹرون کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا، فلم میں الٹرون نامی فکشن کیرکٹرولن کے روپ میں جلوہ گر ہوگا۔

    جو انسانوں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے کوشش کرتا نظر آئے گا۔

    فلم دی ایونجرزایج آف الٹرون دوہزاربارہ کی سپرہٹ فلم دی ایونجرزکا سیکوئل ہے، جس نے باکس آفس پر راج کیا تھا، فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈائونی جونیئر، کرس ایوانز، کرس ہومز ورتھ اورمارک روفالو شامل ہیں۔

    فلم آئندہ ماہ سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کا پہلا ٹریلر منظرعام پرآگیا

    ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کا پہلا ٹریلر منظرعام پرآگیا

    نیویارک: سولہ سالہ حسینہ کے گرد گھومتی ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کے پہلے ٹریلر نے شائقین کی بھرپورپسندیدگی حاصل کرلی۔

    ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کے ٹریلر نے شائقین کا دل جیت لیا، فلم کی کہانی ایک سولہ سالہ قاتل حسینہ کے گرد گھومتی ہے جو جرم کی دنیا سے بچنے کیلئے روپوش ہوجاتی ہے اور ہائی اسکول میں داخلہ لے لیتی ہے ۔

    جہاں وہ عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہے جو اسے مہنگی پڑجاتی ہے، ایکشن اور کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور فلم اپریل میں سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

  • ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بگ گیم کا نیا ٹریلرجاری

    ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بگ گیم کا نیا ٹریلرجاری

    امریکی صدر کی زندگی پر مبنی فلم بگ گیم کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم بگ گیم کا نیا ٹریلر مداحوں کے دلوں پر راج کرنے آگیا ہے، فلم کی کہانی امریکی صدر کے قتل کی سازش پر مبنی ہے۔

    امریکی صدر کا طیارہ جنگل میں گر جاتا ہے جہاں ایک تیرہ سا لہ لڑکا امریکی صدر کو قاتلوں سے بچاتا ہے، فلم میں امریکی صدر کا کردار سیموئل ایل جیکسن ادا کر رہے ہیں۔

    ایکشن سے بھرپور یہ فلم آٹھ مئی کو برطانیہ میں ریلیز کر دی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم اسپنج آوٹ آف واٹر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    ہالی ووڈ فلم اسپنج آوٹ آف واٹر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    ہالی ووڈ: فلم اسپنج آوٹ آف واٹر نے باکس آفس پر  امریکن اسنائپر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم اسپنج آوٹ آف واٹر پہلے ہفتے ہی نمبر ون پوزیشن پر آگئی، فلم امریکی اسنائپر کا کئی ہفتوں کا راج برقرار رہ نہ سکا، بچوں میں مقبول ہونے کارٹون کیریکٹر اسپنج باکس پانی سے نکل کر انسانوں کی دنیا میں آگئے اورآتے ہی چھا گئے۔

    ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم نے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، فلم نے پہلے چار دنوں میں چھپن ملین ڈالر سے زائد کا بز نس کرلیا ہے۔

    فلم دیکھنے والوں کی اب بھی سینما گھروں میں لائن لگی ہے، فلم اسپنج بوب کا سیکوئل ہے،فلم اسپنج آوٴٹ آف واٹر کی کہانی میں اسپنج بوب اور اس کے دوستوں کی شرارتیں شامل ہیں۔

    فلم اسپنج آوٴٹ آف واٹر نے آسکرکیلئے نامزد فلم اور باکس آفس پر تین ہفتوں سے کامیاب رہنے والی فلم امریکن اسنائپر کو پیچھے چھوڑدیا۔

  • امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

    امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

    امریکہ: سسپنس اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار رہا۔

    ہالی ووڈ فلم امریکن اسنائپر کی باکس آفس پر کامیابیاں جاری ہیں، آسکر ایوارڈز کی نامزدگی اور دیگر کئی ایوارڈز حاصل کرنے والی فلم امریکن اسنائپر تین ہفتوں سے نارتھ امریکن باکس آفس پر تہلکا مچا رہی ہے۔

    امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرِس کائل کی سوانح عمری پر مبنی شاہکار فلم رواں ہفتے سب سے زیادہ بزنس کرکے سرفہرست رہی ، فلم نے مزید اکتالیس ملین ڈالرسمیٹ لئے ہیں ۔

    ریلیز کے بعد سے امریکن اسنائپر دنیا بھر میں دو سو اکسٹھ ملین ڈالر سے زائدکا بزنس کرچکی ہے۔

    فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرس کائل کی سوانح عمری پر مبنی ہے، جس کا مرکزی کردار بریڈلی کوپر نبھا رہے ہیں۔ ”امریکن اسنائپر“ اب تک بہترین فلم اور بہترین ایکشن ہیرو کے کرنکس چوائس ایوارڈز سمیت پانچ دیگر ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے جبکہ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے چھ نامزدگیاں بھی حاصل کر چکی ہے۔

    معروف امریکی ادکارہ و گلوکار جینیفر لوپیز کے مرکزی کردار سے سجی فلم دا بوئے نیکسٹ ڈور ریلیز کے تین دن میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے، سنسنی سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک طلاق یافتہ خاتون اور اسکے پڑوسی کے گرد گھوم رہی ہے ۔

    تیسرے نمبر پر اس ہفتے بھی انسانوں کی طرح بولتے بھالو کی کہانی پر مبنی فلم موجود ہے، فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

  • جرمنی: فلم مورٹ ڈیکائی کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر

    جرمنی: فلم مورٹ ڈیکائی کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر

    برلن : ہالی ووڈ فلم مورٹ ڈیکائی کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر منعقد ہوا، جس میں فلمی ستاروں کی شرکت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

    جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم مورٹ ڈیکائی کی پریمیئر تقریب نے رنگ بکھیرے، ایونٹ میں اداکار جونی ڈپ اور پاوٴل بیٹنی نے ریڈ کارپٹ پر واک کرکے شرکاء کو محظوظ کیا۔

    فلم کی کہانی مشہور ناول مورٹ ڈیکائی سے ماخوذ ہے، جس میں مرکزی کردار جونی ڈپ نے نبھایا ہے۔

    فلم کی کہانی چوری کی ہوئی پینٹنگ پر مبنی ہے، جس کی تلاش میں آرٹ ڈیلر پنٹنگ کے اندر چھپے بینک اکاوٴنٹ کے حصول کیلئے تگ ودو کرتا ہے، فلم میں پاوٴل بیٹنی نے اپنی اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے ہیں، فلم رواں ہفتے سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

  • باکس آفس پر ہالی وڈ فلم ٹیکن تھری کا راج

    باکس آفس پر ہالی وڈ فلم ٹیکن تھری کا راج

    لاس انجیلس: ہالی وڈ کی نئی ایکشن اور تھرلر فلم ٹیکن تھری نے سب کو ہیچھے چھوڑتے ہوئے باکس آفس پر قبضہ جمالیا ہے۔

    ہالی وڈ کی نئی فلم ٹیکن تھری نے ریلیز ہوتے ہی سینما گھروں میں دھوم مچا دی ہے، ایکشن اور سنسنی خیزی سے بھرپور فلم ٹیکن تھری کے تیسرے سیکول میں اداکار لیئم نیسن نے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم بینوں اور مداحوں نے بھی لیئم نیسن کی اداکاری کو خوب سراہا ہے۔

    امریکہ اور کینیڈا میں ٹیکن تھری کے تیسرے پاٹ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چار کروڑ چالیس لاکھ کے ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد ٹیکن تھری باکس آفس پرراج کررہی ہے۔

     امریکہ کے ماضی کا احاطہ کرتی فلم سیلما دوسرے اور اینٹو ڈا ووڈز تیسرے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

  • ہالی ووڈ فلم ٹیکن تھری رواں ماہ ریلیزکر دی جائے گی

    ہالی ووڈ فلم ٹیکن تھری رواں ماہ ریلیزکر دی جائے گی

    ہالی ووڈ: بڑے بجٹ کی ہالی ووڈ فلم رواں ماہ تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

    رواں سال سپر ہٹ فلموں کے سیکیول ریلیز کئے جائیں گے، جن میں فلم ٹیکن کا سیکیول ٹیکن تھری بھی شامل ہے ، ٹیکن تھری کی کہانی برائن نامی ایک سابق افسر کے گرد گھومتی ہے، جسے ایک سازش کے تحت قتل کی واردات میں پھنسا دیاجاتا ہے۔

    فلم میں ایان نیسن، فاریسٹ ویٹیگر، میگی گریس اور دیگر نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    ایکشن سے بھرپور فلمیں اسی ماہ ریلیز کر دی جائیں گی۔