Tag: ہالی ووڈ فلم

  • ہالی ووڈ فلم اینجل آف دیتھ آج ریلیز

    ہالی ووڈ فلم اینجل آف دیتھ آج ریلیز

    ہالی ووڈ: وومن ان بلیک ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم سنیما گھروں میں آرہی ہے، وومن ان بلیک کا پارٹ ٹو اینجل آف دیتھ آج ریلیز ہوگئی ہے۔

    خو ف کے سائے، بم دھماکوں سے گونجتے اسکول، دوسری جنگ عظیم میں نرسری کلاس کے بچوں کو ڈر کا ساتھ۔ سہنا پڑا، بمباری کی وجہ سے بہادر اسکول ٹیچر نے بچوں کو ایک ویران حویلی میں منتقل کیا، جہاں کسی کے آنے کا شبہ بھی نہ تھا مگر وہاں بھی جنگ کے اثرات ہر جگہ پھیلے ہوئے تھے۔

    ننھے ذہنوں پر دوسری جنگ عظیم کے خوفناک حادثات کو کھرچ کر ان کی حفاظت کرنے والی ٹیچر نئے حالات کا سامنا کیسےکر پائے گی۔

    یہی فلم اینجل آف دیتھ کی کہانی ہے، اس سے پہلے دوہزار بارہ میں ریلیز ہونے والی فلم کے پارٹ ون نے برطانیہ میں باکس آفس کی تاریخ کا بیس سالہ ریکارڈ توڑا تھا۔

  • ہالی ووڈ فلم بگ آئیز کی ریلیز ہونے قبل کامیابیاں جاری

    ہالی ووڈ فلم بگ آئیز کی ریلیز ہونے قبل کامیابیاں جاری

    ہالی ووڈ : فلم بگ آئیز نے ریلیز ہونے سے قبل ہی کامیابیاں سمیٹنا شروع کر دیں ہیں۔

    ہالی ووڈ فلم بگ آئیز کی ریلیز ہونے سے پہلے کامیابیاں جاری ہیں ، فلم کو گولڈن گلوب ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے، امریکی مصور مارگریٹ کیین کی زندگی پر بنائے جانے والی اس فلم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی تہلکہ مچادیا ہے۔

    فلم کی کہانی میں مصورہ کی بنائی گئی پینٹنگز اسکے شوہر کے نام سے فروخت کی جاتی ہیں اور مارگریٹ کی بجائے اسکا شوہر مقبول ہوجاتا ہے ، فلم پچیس دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

  • ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ،امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری

    ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ،امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: ایکشن اور سنسی خیز منا ظر سے بھر پور ہالی ووڈ فلم ،امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ہالی ووڈ کے نامور اداکار بریڈلے کوپر کی ایکشن سے بھر پور فلم امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کرس گیل کے گرد گھومتی ہے، جو جنگی محاذوں پر درجنوں دہشت گردوں کا خاتمہ کر چکا ہے۔

    یہ شخص نشانہ بازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، سنسنی خیز اور حیرت انگیز واقعات سے بھر پور فلم کرسمس کے موقع پر پچیس دسمبر کو امریکہ جبکہ سولہ جنوری کو دنیا بھر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • سیکرٹ آف دی ٹامب سینما گھروں کی زینت بن گئی

    سیکرٹ آف دی ٹامب سینما گھروں کی زینت بن گئی

    لندن :ہالی ووڈ فلم نائٹ ایٹ دی میوزیم کا تیسرا حصہ سیکرٹ آف دی ٹامب سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔

    لندن میں رنگینیاں بکھیرنے ہالی ووڈ کی مشہور کامیڈی اور ایڈونچر سے بھر پور فلم سیکرٹ آف دی ٹامب جو فلم نائیٹ ایٹ دی میوزیم سیریز کی تیسری فلم ہے جاری کر دی گئی ہے.

    فلم میں جہاں شرارتوں اور حماقتوں کا تڑکہ شامل ہے، وہاں خونخوار مناظر اور ڈائناسارز کی دہشت بھی شامل ہے، فلم کی کہانی میں عجائب گھر میں ایک رات گزارنے کا تجربہ ہے۔

    ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم کی نمائش امریکی سنیما گھروں میں جاری ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم نائٹ ایٹ دی میوزیم کا رنگارنگ پریمیئر

    ہالی ووڈ فلم نائٹ ایٹ دی میوزیم کا رنگارنگ پریمیئر

    لندن:  میوزیم میں ہونے والی ہل چل پر مبنی فلم ” نائٹ ایٹ دی میوزیم ” سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں، تشہیر کیلئے فلم کی کاسٹ لندن پہنچ گئی ہیں۔

    سسپنس سے بھرپور فلم ’’نائٹ ایٹ دی میوزیم نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچادی ہے،  اس فلم کی تشہیری مہم لندن میں ہوئی، جہاں ستاروں کی چمک دھمک نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔

    فلم کی کہانی لندن کے ایک میوزیم میں غلطی سے بند ہوجانے والے شخص کے گرد گھومتی ہے، جہاں اس شخص کے ساتھ عجیب اور پر اسرار واقعات پیش آتے ہیں، دلچسپ مناظر سے بھرپور فلم انیس دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

  • ہالی ووڈ فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: سچے واقعات پر مبنی تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ران ہاورڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مچھلیوں کے شکار کے لئے سمندر میں جانے والی ایسکس نامی ایک کشتی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک بڑی وہیل مچھلی کے حملے کا شکار ہو جاتی ہے، تھرل سے بھرپور فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کرس ہیمس ورتھ، بنجمن واکر، سیلین مرفی ، ٹام ہالینڈ اور مائیکل فیئر شامل ہیں۔

    فلم آئندہ برس پندرہ مارچ کو نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

  • لندن : ہالی ووڈ فلم دی تھیوری آف ایوری تھنگ کا رنگارنگ پریمئیر

    لندن : ہالی ووڈ فلم دی تھیوری آف ایوری تھنگ کا رنگارنگ پریمئیر

    برطانیہ : معروف طبیعات دان کی حقیقی زندگی پر مبنی نئی ڈرامہ فلم دی تھیوری آف ایوری تھنگ کا رنگارنگ پریمئیر لندن میں سجا۔

    ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ سے بھرپور فلم تھیوری آف ایوری تھنگ کی کاسٹ فلم کی تشہیری کیلئے لندن پہنچی، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ ستاروں کی جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی، فلم کی کہانی مشہور برطانوی ماہر طبیعات اسٹیفن ولیم ہاکنگ کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی ہم جماعت لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

    فلم میں اسٹیفن ولیم کا کردار ایڈی ریڈ میین نے نبھایا ہے، ڈرامہ اور ٹریجیڈی سے بھرپور فلم برطانیہ میں یکم جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔

  • ہالی ووڈ فلم ’’ان ٹو دی ووڈز‘‘ کا پریمئیر جاری

    ہالی ووڈ فلم ’’ان ٹو دی ووڈز‘‘ کا پریمئیر جاری

    نیو یارک : ہالی ووڈ فلم ان ٹو دی ووڈز کا پریمیئر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ہالی ووڈ فلم ان ٹو دی ووڈز کا نیویار ک میں پریمیئر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ نے خوب رنگ جمایا، فلم کی کاسٹ میں ہالی ووڈ سپر اسٹار میرل اسٹریپ، جانی ڈیپ، ایملی بلنٹ اور اینا کینڈرک شامل ہیں، فلم میں منفی کردار ادا کرنے والی میرل اسٹریپ کا کہنا تھا کہ فلم کی موسیقی شاندار ہے، موسیقی کے زریعے کرداروں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

    ان ٹو دی ووڈز میں سینڈریلا کا کردار ادا کرنے والی اینا کینڈرک کا کہنا تھا کہ یہ کردار ان کے لئے منفرد تھا، ان ٹو دی ووڈز کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم” ڈائنگ آف دی لائٹ“ کا پہلا ٹریلرجاری

    ہالی ووڈ فلم” ڈائنگ آف دی لائٹ“ کا پہلا ٹریلرجاری

    ہالی ووڈ: ڈرامہ تھرلر فلم ڈائنگ آف دی لائٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم پانچ دسمبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

    ہالی ووڈ کے معروف ادکار و ہدائتکار کی نئی تھرلر سے بھرپور فلم ڈائنگ آف دی لائٹ کی کہانی سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے، جو سرکاری نوکری سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنے پرانے دشمنوں سے نمٹنے کیلئے تیاری کرتے ہیں۔

    تھرل سے بھرپور فلم میں نیکولس کیج کےعلاوہ انٹن ایلچن ، ایلکسنڈر کریم اور آئرن جیکب شامل ہیں، ہالی ووڈ تھرلر فلم ڈائنگ آف دی لائٹ پانچ دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔