Tag: ہالی ووڈ

  • علی ظفر مارلن منرو کے ساتھ؟

    علی ظفر مارلن منرو کے ساتھ؟

    معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ماضی کی مشہور ہالی ووڈ اداکارہ مارلن منرو کی شباہت رکھنے والی کسی خاتون کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

    وہ خاتون کون ہیں؟ نہ خود علی ظفر نے بتایا، نہ کوئی پہچان سکا۔

    Guess who I met?

    A photo posted by Ali Zafar (@ali_zafar) on

    #marilyn

    A photo posted by Ali Zafar (@ali_zafar) on

    علی ظفر آج کل امریکا اور کینیڈا کے دورہ پر ہیں اور ان کی تصاویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ وہاں ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لوگوں سے بھی مل رہے ہیں۔

    انہوں نے مشہور امریکی ڈرامہ ’سیریز گیم آف تھرونز‘ میں اپنی پسندیدہ اداکار سوفی ٹرنر سے بھی ملاقات کی جو سیریز میں سانسا اسٹارک کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    Game of Thrones fan? A photo posted by Ali Zafar (@ali_zafar) on

    علی ظفر نے اس ملاقات کی تصویریں اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیں اور بظاہر یوں محسوس ہورہا ہے جیسے وہ گیم آف تھرونز کے مداحوں کو حسد میں مبتلا کر رہے ہیں۔

    #NYC. C u all tomorrow at Shaheen Plaza, Hicksville, NY A video posted by Ali Zafar (@ali_zafar) on

    امریکا جانے سے قبل انہوں نے ایک دلچسپ ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے مداحوں کو نیویارک جانے کا بتا رہے ہیں۔

  • ہالی ووڈاداکارہ ایمبر ہیرڈ نے 70 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کردی

    ہالی ووڈاداکارہ ایمبر ہیرڈ نے 70 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کردی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈاداکارہ ایمبر ہیرڈ نے جونی ڈیپ سے طلاق کے سمجھوتے سے حاصل ہونے والی 70 لاکھ ڈالر کی رقم دو خیراتی اداروں کو عطیہ کر دی.

    تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ اداکارہ ایمبرہیرڈ نےجونی ڈیپ سے طلاق کے سمجھوتے سے حاصل ہونے والی نصف رقم امریکن آل لبرٹیز یونین کو دیں گی جو خواتین پر تشدد کے خلاف کام کرتی ہے اور نصف لاس اینجلس کے چلڈرنز اسپتال کو ادا کریں گی.

    ایمبر ہیرڈ کا کہنا تھا کہ وہ ’ان لوگوں کی مدد کرنے کی امید رکھتی ہیں جو اپنا زیادہ دفاع نہیں کر سکتے۔‘

    یاد رہے کہ ایمبر ہیرڈ جونی ڈیپ پر الزام عائد کیا تھا کہ ڈیپ نے انھیں مارا تھا اور جھگڑے کے دوران انھیں موبائل پھینک کر مارا۔ تاہم جونی ڈیپ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں.

    جونی ڈیپ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے یہ الزامات سمجھوتے کو اپنے حق میں کرنے کے لیے عائد کیے گئے تھے.

    ایمبر ہیرڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’رقم نے ذاتی طور پر ان کے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور ایسا کبھی نہیں تھا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’جیسا کہ میڈیا میں بتایا گیا ہے،میں نے طلاق سے سات ملین ڈالر کی رقم حاصل کی ہے،یہ سات ملین ڈالر ہی عطیہ کی جارہی ہے۔‘

    واضح رہے جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی شادی 18 ماہ قبل ہوئی تھی اور ان کا کوئی بچہ نہیں ہے۔ جبکہ معاشی معاملات کے حوالے سے سمجھوتہ طلاق کا حصہ ہے.

  • ہالی ووڈ کے 8 لازوال تاریخی کردار

    ہالی ووڈ کے 8 لازوال تاریخی کردار

    ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور دنیا کی تمام فلم انڈسٹریز میں تاریخی شخصیات اور موضوعات پر فلم بنانے کا رجحان بہت پرانا ہے۔ اب تک متنازعہ موضوعات سمیت کئی تاریخی واقعات کو فلم کی شکل میں ڈھالا جا چکا ہے۔

    ان فلموں میں بعض دفعہ حقائق کو بالکل صحیح انداز میں پیش کیا جاتا ہے جس کے باعث وہ فلم ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت اختیار کرجاتی ہے۔ بعض دفعہ فلم میں تاریخی غلطیوں کی بھرمار ہوتی ہے۔ بعض اوقات کسی تاریخی واقعہ کو صرف بنیاد بناتے ہوئے فکشن فلم بنادی جاتی ہے۔ بہرحال فلم کا موضوع اور فلم بندی ہی اس کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرتی ہے۔

    تاریخی فلموں میں کرداروں کی بھی اہم حیثیت ہوتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ جن تاریخی شخصیات کو پیش کیا جارہا ہو ان کی صحیح مشابہت رکھنے والے اداکاروں کو ہی فلم کا حصہ بنایا جائے۔ بعض دفعہ مجموعی طور پر فلم ناکام ہوجاتی ہے مگر اس کے کرداروں کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    یہاں ہم ہالی ووڈ کے کچھ ایسے ہی کرداروں کا ذکر کر رہے ہیں جو بہترین طریقہ سے ادا کیے گئے اور ناقدین نے بھی انہیں پسند کیا۔ کردار ادا کرنے والوں نے اس میں حقیقت کا رنگ بھر دیا۔

    :قلوپطرہ

    ch-8

    سنہ 1963 میں بننے والی فلم ’قلوپطرہ‘ مصر کی حسین اور ذہین شہزادی پر بنائی گئی۔ فلم میں مرکزی کردار الزبتھ ٹیلر نے ادا کیا۔ قلوپطرہ کے بارے میں کوئی مصدقہ تصاویر موجود نہیں ہیں۔ بعض محققین کے مطابق قلوپطرہ سیاہ فام تھی، لیکن یہ الزبتھ ٹیلر کی جادوئی اور سحر انگیز اداکاری کا کمال تھا کہ اس کے بعد جب بھی قلوپطرہ کا ذکر ہوا، ذہن میں الزبتھ ٹیلر کی تصویر ابھر آئی۔

    :کرسٹین کولنز

    ch-7

    امریکا میں 1920 کی دہائی میں کرسٹین کولنز نامی ایک خاتون اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جب اس نے اپنے 9 سالہ گمشدہ بیٹے کو ڈھونڈنا شروع کیا، اور بیٹے کی بازیابی پر اسے اپنانے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں انکشاف ہوا کہ اس کے بیٹے کو قتل کردیا گیا تھا اور خود کو اس کا بیٹا ظاہر کرنے والا شخص کوئی اور تھا۔

    اس خاتون پر 2008 میں ’چیلنجنگ‘ نامی فلم بنائی گئی جس میں کرسٹین کا کردار انجلینا جولی نے نہایت شاندار طریقہ سے ادا کیا۔ انجلینا جولی کو اس کردار پر اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا

    :آڈرے ہپ برن

    ch-6

    مشہور ہالی ووڈ فلم ’رومن ہالی ڈے‘ سے لازوال شہرت پانے والی اداکارہ آڈرے ہپ برن کی زندگی پر 2000 میں ایک ٹیلی فلم بنائی گئی جس میں جینیفر لو ہیوٹ نے مرکزی کردار ادا کیا۔

    :اسٹیفن ہاکنگ

    ch-5

    عصر حاضر کے مشہور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ پر 2014 بننے والی فلم ’دا تھیوری آف ایوری تھنگ‘ میں مرکزی کردار ایڈی ریڈمن نے بخوبی ادا کیا۔

    :جارج ششم

    ch-4

    برطانیہ کے کنگ جارج ششم پر 2000 میں بنائی جانے والی دستاویزی فلم ’دا کنگز اسپیچ‘ میں مرکزی کردار کولن فرتھ نے ادا کیا۔

    :ایڈگر ایلن پو

    ch-3

    مشہور امریکی مصنف ایڈگر ایلن پو پر 2012 میں اس کے تخلیقی مجموعہ ’دا ریوین‘ کے نام پر فلم بنائی گئی۔ فلم میں ایڈگر کا کردار جان کیوسک نے ادا کیا۔

    :ایلوس پریسلے

    ch-2

    مشہور امریکی گلوکار ایلوس پریسلے پر 2005 میں ٹیلی فلم بنائی گئی جس میں مرکزی کردار جوناتھن میئرز نے ادا کیا۔

    :ونسٹن چرچل

    ch-1

    سنہ 2000 میں بنائی جانے والی فلم ’دا کنگز اسپیچ‘ میں مختلف تاریخی کرداروں کو دکھایا گیا ہے جس میں ایک کردار سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کا بھی ہے۔ یہ کردار ٹموتھی اسپل نے ادا کیا۔

  • بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

    کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی صدر باراک اوباما لیفٹ ہینڈر ہیں یعنی وہ اپنا ہر کام بائیں ہاتھ سے سرانجام دیتے ہیں؟

    صرف اوباما ہی نہیں دنیا کے کئی مشہور افراد بائیں ہاتھ سے کام کرنے کے عادی تھے۔ امریکا کے اب تک کے آخری 7 صدور میں سے 4 بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے تھے۔ آج بائیں ہاتھ والے افراد کے عالمی دن کے موقع پر ان کے بارے میں کچھ حیرت انگیز حقائق جانتے ہیں۔

    :بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کے بارے میں دلچسپ حقائق

    دنیا کی کل آبادی میں سے 10 فیصد افراد بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔

    lefty-2
    برطانوی شہزادہ ولیم

    پرانے دور میں بائیں ہاتھ والوں کو جادو ٹونے کرنے والا سمجھا جاتا تھا۔

    الٹے ہاتھ سے مصافحہ کرنا بدتہذیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

    بایاں ہاتھ استعمال کرنے والوں کو زیر آب ڈوبنے کا خطرہ کم ہوتا ہے کیونکہ سیدھے ہاتھ والوں کے مقابلے میں وہ الٹے ہاتھ سے زیادہ تیزی سے تیر سکتے ہیں۔

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افرا ملٹی ٹاسکنگ یعنی بیک وقت کئی کام سرانجام دے سکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل بائیں ہاتھ والے افراد میں کامیاب اور دولت مند بننے کے امکانات، سیدھے ہاتھ والے افراد سے کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

    یہ سیدھے ہاتھ سے کام کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تخلیقی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔

    lefty-3
    ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

    :بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے دنیا کے چند مشہور افراد

    مشہور سائنسدان آئن اسٹائن

    مشہور مصور لیونارڈو ڈاونچی

    ریڈیم ایجاد کرنے والی نوبل انعام یافتہ سائنسدان میری کیوری

    مشہور فسلفی ارسطو

    چاند کو سر کرنے والا پہلا خلا نورد نیل آرم اسٹرونگ

    برطانوی شاہی خاندان کی ملکہ وکٹوریہ اور شہزادہ ولیم

    lefty-4
    پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

    فورڈ موٹر کمپنی کے مالک ہنری فورڈ

    مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس

    امریکی صدر بارک اوباما

    مشہور فٹ بالر پیلے

    آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون

    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز

    ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

    بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن

    lefty-5
    مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس

    پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

    مشہور امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے

  • گزشتہ ہفتے’جیسن بورن‘ باکس آفس پر کامیاب ترین فلم

    گزشتہ ہفتے’جیسن بورن‘ باکس آفس پر کامیاب ترین فلم

    ہالی ووڈ باکس آفس پر بورن کی دوبارہ آمد نے تہلکہ مچا دیا۔ فلم ’جیسن بورن‘ گزشتہ ہفتے باکس آفس کی کامیاب ترین فلم قرار پائی۔

    ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’جیسن بورن‘ نے صرف 3 دن میں 60 ملین ڈالرز کا کھڑکی توڑ بزنس کر لیا۔

    فلم کی کہانی سی آئی ایجنٹ جیسن بورن پر مبنی ہے جس کی یاداشت واپس آ گئی ہے۔ مگر جیسن کی غیر موجودگی کا سب سے زیادہ فائدہ مجرموں نے اٹھایا جن کا نیٹ ورک پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکا ہے۔

    جیسن نے ہمت نہ ہاری اور نشانے پر ہونے کے باوجود دہشت گردی کو روکنے کی بھرپور کوشش کی۔

    گزشتہ ہفتے باکس آفس پر دوسری پوزیشن پر فلم ’اسٹار ٹریک بی یونڈ‘ کو ملی۔

    جبکہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر کامیڈی فلم ’بیڈ مومز‘ اور کارٹون فلم ’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘ رہیں۔

  • ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے مشابہہ فنکار

    ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے مشابہہ فنکار

    دنیا میں ہر انسان کا ہم شکل کہیں نہ کہیں موجود ہوتا ہے۔ ایسے افراد ہمیں عام زندگی میں بھی نظر آتے ہیں۔ کچھ مشہور شخصیات بھی ایک دوسرے سے مشابہہ ہوتی ہیں۔

    کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو شکلاً کسی مشہور شخصیت سے مشابہ ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں کی چاندی ہوجاتی ہے۔ انہیں ٹی وی پر مختلف پیروڈی پروگرامز میں مدعو کرلیا جاتا ہے جبکہ لوگ دھوکے کا شکار ہو کر ان کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوانے لگتے ہیں۔

    ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں بھی کچھ ایسے ہی فنکار موجود ہیں جو ایک جیسے لگتے ہیں۔ الگ الگ خطوں میں پیدا ہونے کے باعث ان میں بالوں اور آنکھوں کا رنگ تو مختلف ہوتا ہے تاہم مجموعی طور پر وہ ایک دوسرے سے مشابہہ ہوتے ہیں۔

    ہم نے ایسے ہی کچھ ہم شکل ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فنکاروں کی تصویروں کو جمع کیا ہے۔

    kareena-2

    پیرس ہلٹن اور کرینہ کپور۔

    anne-2

    این ہیتھ وے اور دیا مرزا۔

    hb

    بریڈلے کوپر اور ریتھک روشن۔

    hb-2

    ہیڈن پینٹیئر اور پرینیتی چوپڑا۔

    hb-3

     چارلی شین اور جیتندر۔

    hb-4

    مارک روفیلو اور ابھے دیول۔

    hb-6

    انجیلنا جولی اور ایشا گپتا۔

    hb-5

    ٹام ہینکس اور عامر خان۔

    d2

    ایرینا شائیک اور دپیکا پڈوکون۔

    hb-9

    ڈریو بیری مور اور پریٹی زنٹا۔

  • ٹرمپ کے خلاف ہالی ووڈ اداکار بھی میدان میں

    ٹرمپ کے خلاف ہالی ووڈ اداکار بھی میدان میں

    لاس اینجلس: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اداکار بھی میدان میں آگئے۔ امریکا میں 100 کے قریب اداکاروں اور گلوکاروں نے ٹرمپ کے خلاف ایک آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایک نفرت انگیز نظریے کو فروغ دے رہے ہیں۔ آن لائن جاری کی جانے والی اپیل میں کہا گیا ہے، ’ہم ان لاکھوں امریکیوں کا ساتھ دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں جو ریپبلکن پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینا چاہتے ہیں‘۔

    اپیل میں مزید کہا گیا ہے، ’ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کی توجہ دلائیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں امریکا کو کیا کیا خطرات لاحق ہوسکتے ہیں‘۔

    ان ہالی ووڈ اداکاروں میں کیری واشنگٹن، جولیانے مور، پیٹریشیا آرکیٹ، جین فونڈا اور ووڈی ہیرلسن جبکہ گلوکاروں میں رسل سمسن، مشل سٹپ اور ڈی جے اسپوکی شامل ہیں۔

    ان فنکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ارب پتی ٹرمپ چاہتا ہے کہ ہمارا ملک دوبارہ اس دور میں چلا جائے جب خوف اور تشدد کا دور تھا، جب لالچ تفریق کو فروغ دے رہی تھی، اور جب ریاست میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قوانین تھے۔

    hw-2

    فنکاروں کا یہ گروپ لوگوں کو قائل کر رہا ہے کہ وہ اس پٹیشن پر دستخط کریں اور اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ کے نفرت انگیز نظریے کو شکست دے دیں۔

  • ہالی ووڈ فلم ’جیسن بورن‘ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم ’جیسن بورن‘ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ ایکشن فلم جیسن بورن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ یہ فلم بورن سیریز کی پانچویں فلم ہے۔

    فلم جیسن بورن کی کہانی ایک سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گرد گھومتی ہے جو اس بار خود اپنی تلاش میں ہے۔ وہ ماضی سے جڑی سچائیاں تلاش کر رہا ہے۔

    پچھلی چاروں فلموں کی طرح اس بار بھی میٹ ڈیمن جیسن بورن کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیگر نمایاں کرداروں میں ٹومی لی جونز، الیشیا ویکنڈر، جولیا اسٹائلز اور وِنسینٹ کاسل شامل ہیں۔

    فلم کے ڈائریکٹر پال گرین گراس ہیں۔

    فلم 29 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • سائنس فکشن فلم  ’اسٹار ٹریک بی یونڈ‘ نے باکس آفس پردھوم مچادی

    سائنس فکشن فلم ’اسٹار ٹریک بی یونڈ‘ نے باکس آفس پردھوم مچادی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ’اسٹار ٹریک بی یونڈ‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں باکس پر تہلکہ مچادیا.

    تفصیلات کے مطابق جسٹن لِین کی ہدایت کار ی میں بنے والی بالی ووڈسائنس فکشن فلم’اسٹار ٹریک بی یونڈ‘ کی کہانی انسانوں اور خلائی مخلوق کی جنگ کے گرد گھومتی ہے.

    بالی ووڈ سائنس فکشن فلم نے اپنے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی انسٹھ اعشاریہ چھ ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر دھوم مچادی،فلم میں مرکزی کردار کرس پائن،زو سیلنڈرا، اور کارل اربن اداکررہے ہیں.

    *لاس اینجلس: ’’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘‘ نے امریکی باکس آفس پردھوم مچادی

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے’دی سیکریٹ لائف آف پیٹس‘ امریکی باکس آفس پردھوم مچادی تھی،پالتو جانوروں نے نٹ کھٹ شرارتون سے شائقین کے دل جیت لیےفلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ایک سو تین ملین ڈالر کمائے.

    واضح رہے کہ رواں ہفتے ’دی سیکریٹ لائف آف پیٹس‘ انتیس اعشاریہ تین ملین ڈالرزکا بزنس کرکے باکس آفس پر دوسرے اور ’گھوسٹ بسٹرز‘ اکیس اعشاریہ چھ ملین ڈالرز کماکر تیسرے نمبر پرآگئی.

  • دپیکا پڈوکون کی ہالی ووڈ فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کا ٹریلر جاری

    دپیکا پڈوکون کی ہالی ووڈ فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کا ٹریلر جاری

    دپیکا پڈوکون اور ون ڈیزل کی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

    فلم کا ٹریلر اداکار ون ڈیزل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔

    واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اس فلم سے اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات کرنے جارہی ہیں اور ان کے مدمقابل ہالی وڈ اسٹار ون ڈیزل ہوں گے۔

    دپیکا فلم میں سیرینا نام کی ایک شکاری کا کردار ادا کریں گی۔ فلم میں روبی روز اور سیموئل جیکسن نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

    dp-4

    فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ 2002 میں آنے والی ’ٹرپل ایکس‘ اور 2005 میں آنے والی ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ کا سیکوئل ہے۔

    اس سے قبل ون ڈیزل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دپیکا پڈوکون اور ون ڈیزل کی تصویر جاری کی گئی تھی جس میں دونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری نظر آرہی ہے۔ ان تصاویر نے جہاں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا وہیں پرستاروں کی اس فلم کے لیے توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔