لاس ایجلنس : ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم انڈیپنڈنس ڈے ریسرجنس کا لاس اینجلس میں کارنگا رنگ پریمیئر ہوا،ریڈ کارپیٹ پر فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگادیے.
تفصیلات کے مطابق انیس سو چھیانوے میں بننے والی فلم انڈیپنڈنس ڈے ریسرجنس کا یہ سیکوئل ہے،جسے نمائش کےلیے امریکی سینماگھروں میں پیش کردیا گیاہے.
فلم کی نمائش سے قبل لاس اینجلس میں اس کا رنگارنگ پر یمیئر ہوا،جس میں ہدایت کار رونالڈ ایمی رچ سمیت فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والے ستارے شریک ہوئے،
ہالی ووڈ فلم کی کہانی ایسی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر قابض ہونے کی خواہش مند ہوتی ہے.
لاس اینجلس:ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی ایڈونچر فلم’’دی بگ فرینڈلی جائینٹ‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق اسٹیون اسپیلزبرگ کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی صو فی نامی ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی دوستی دنیا پر حملہ آور ہونیوالے آدم خور دیو سے ہو جاتی ہے.
والٹ ڈزنی پکچرز اور ریلائینس انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے تیار ہونےوالی یہ فلم آئندہ ماہ یکم جولائی کوسینماگھروں کی زینت بنےگی.
لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم دی کنجرنگ ٹودو دنوں میں پینتیس ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے فلم کا رواں ہفتے باکس آفس پر پہلی پوز یشن پر آنے کاامکان ہے.
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی خوف و دہشت سے بھر فلم دی کنجرنگ ٹو نے اپنی ریلیز کے دو دنوں میں اب تک پینتیس ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے.
ہالی ووڈ فلم کی ٹکٹوں کی ریکارڈ سیل دیکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ فلم دی کنجرنگ ٹو اس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر نمبر ون پوزیشن پر آجائے گی.
جیمز وین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دوہزار تیرہ کی خوف سے بھرپور فلم دی کنجرنگ کا دوسرا حصہ ہے.
اس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پرہالی ووڈ فلم یو سی می ٹو دوسرے اور وار کرافٹ کا تیسرے نمبر پر آنے کا امکان ہے.
ہالی وڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’گلیڈی ایٹر‘ کے مصنف ڈیوڈ فرنزونی تیرہویں صدی کے مشہور صوفی شاعر اور مفکر جلال الدین رومی کی زندگی پر فلم بنانے جارہے ہیں۔
ڈیوڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ جو فلم بنانے جا رہے ہیں وہ مغربی سنیما میں مسلمانوں کے بارے میں غلط تصورات کو ختم کردے گی۔ ’رومی ایک ایسا شاعر ہے جو لوگوں کی زندگیوں اور معاشروں پر اثرانداز ہوا۔ ایسے عظیم افراد کی شخصیت کو زیادہ سے زیادہ کھوجنے کی ضرورت ہے‘۔
جلال الدین رومی
ڈیوڈ نے گزشتہ ہفتے ہی ترکی کا دورہ بھی کیا ہے جہاں وہ رومی کی تعلیمات کے ماہرین سے ملے اور وہاں انہوں نے رومی کے مزار کا دورہ بھی کیا۔
رومی کی تصنیفات امریکا میں بیسٹ سیلر میں شمار ہوتی ہیں۔ ڈیوڈ کے مطابق نئی نسل رومی کی شاعری اور الفاظ کی تو دلداہ ہے لیکن ان کی زندگی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی اور ان کا فلم بنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ رومی کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔
ڈیوڈ کے مطابق ان کے سامنے اصل چیلنج رومی کی زندگی کو ایک تسلسل کے ساتھ پیش کرنا ہے۔ رومی کی زندگی کے کئی اوراق اندھیرے میں ہیں اور تاریخ ان کے بارے میں کچھ نہیں بتاتی۔ اسی طرح رومی کی زندگی کے ایک کردار حضرت شمس تبریزی اچانک ہی ان کی زندگی میں آئے اور اسی طرح اچانک غائب ہوگئے۔
فلم میں مرکزی کردار آسکر ایوارڈ یافتہ لیونارڈو ڈی کیپریو کو دیا جارہا ہے۔ حال ہی میں آسکر ایوارڈ جیتنے والے لیونارڈو رومی کا کردار ادا کریں گے جبکہ شمس تبریزی کا کردار رابرٹ ڈاؤننگ جونیئر ادا کریں گے۔ فلم کی کاسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
فلم کی شوٹنگ اگلے سال سے شروع کردی جائے گی۔
مشہور صوفی شاعر اور مفکر جلال الدین رومی 1207 میں بلخ میں پیدا ہوئے جو اب افغانستان کا حصہ ہے۔ منگولوں کے حملے کے دوران انہوں نے وہاں سے ہجرت کرلی اور بغداد، مکہ اور دمشق کا سفر کرتے ہوئے ترکی کے شہر قونیہ آگئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے 50 سے زائد برس گزارے۔ یہیں ان کی ملاقات شمس تبریزی سے ہوئی۔ شمس تبریزی نے رومی کے خیالات و افکار پر گہر اثر ڈالا۔
شمس تبریزی اور رومی کا ساتھ 2 برس رہا۔ اس کے بعد شمس تبریزی پراسرار طور پر غائب ہوگئے۔ بعض مؤرخین کے مطابق انہیں قتل کردیا گیا تاہم ان کی موت کے بارے میں حتمی معلومات دستیاب نہیں۔ ان کا مزار ایران کے شہر خوی میں ہے جسے اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا جا چکا ہے۔
شمس تبریزی کی آرام گاہرومی کے مزار پر ہونے والا رقص
رومی نے 3500 غزلیں، 2000 رباعیات اور رزمیہ نظمیں لکھیں۔ ان کی شاعری کا بے شمار زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ رومی کا مزار ترکی کے شہر قونیہ میں ہے جہاں رومی کی رباعیات پر کیا جانے والا صوفی رقص پوری دنیا میں مشہور ہے۔
لاس انجلس: نوجوان باغیوں کے گروہ کی کہانی پر بنا ئی جانے والی ہالی ووڈ کی ایکشن فلم روگ ون ”اسٹار وارز دی اسٹوری ‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
ہالی ووڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھر پور نئی سائنس فکشن فلم’’روگ ون اسٹار وارز اسٹوری‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔
فلم نوجوان باغیوں کے ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو ڈیتھ اسٹار کے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں بڑے بڑے خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔۔اور پھر چھڑ جاتی ہے جنگ ۔
فلم میں ہالی ووڈ کی اداکارہ فیلیسیٹی جونز، ڈیاگو لیونا، رض احمدسمیرٹ اور دیگراداکار ایکشن میں نظر آئینگے ۔
ایکشن سے بھرپور فلم سولہ دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ممبئی: بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کام نہیں کررہی اور نہ ہی انہیں اس قسم کی کوئی پیش کش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا میں یہ بات متواتر گردش کررہے ہیں کہ عالیہ بھٹ بھی اب ایشوریہ رائے ، پرینکا چوپرا اور دیپیکا پدوکون کی طرح ہالی ووڈ کے لیے پر تول رہی ہیں اور انہوں نے ایک فلم سائن بھی کرلی ہے لیکن خود عالیہ بھٹ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
اپنی نئی فلم کپور اینڈ سنز کی تشہیری تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا یقینی طور پر متاثر کن ہے اور انہیں پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون پر بہت فخر ہے، جنہوں نے بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں بھی انٹری دے دی ہے لیکن ابھی وہ کسی ہالی ووڈ فلم میں کام نہیں کررہیں۔
عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہیں فلم عاشقی 3 کے لئے بھی پیشکش نہیں کی گئی، اگر انہیں پیشکش کی جاتی تو یقیناً اس پر ضرور سوچتیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے ارادوں میں بہت مضبوط ہوتی ہیں اور اپنے خواب کو پورا کرتی ہیں بالکل اسی طرح میرے بھی خواب ہیں اور تھوڑی امید بھی ہے کہ وہ پورے ہوں گے۔
نٹ کھٹ پانڈا کی شرارتیں سب کو بھا گئیں، امریکی باکس آفس پرکنگ فو پانڈاتھری اکتالیس ملین ڈالرزکیساتھ نمبرون پوزیشن پر آگئی۔
ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر کنگ فو پانڈا سیریز کی نئی فلم کنگ فو پانڈا تھری میں پانڈاکونئےخطرات کاسامناہے،شرارتی پانڈاکی حرکتیں بچوں سمیت بڑوں کوبھی اپنے سحر میں جکڑ لیاہے۔
تھری ڈی اینی میٹڈ فلم کنگ فو پانڈا تھری میں ایکشن، ایڈونچر، کامیڈی اور مارشل آرٹس نےخوب پذیرائی حاصل کی،مارشل آرٹس ماہر پانڈا کیساتھ ٹائیگرس، چوہا، مینٹس اور دیگر جانور وں نےاپنی شاندارپرفارمنس سےامریکی باکس آفس پراکتالیس ملین ڈالر کماکرپہلانمبرحاصل کرلیا ہے۔
فلم کے اہم کرداروں کیلئے انجلینا جولی، جیک بلیک، جیکی چن، ڈسٹن ہوف مین، سیتھ روگن نےاپنی آوازسےفلم کو اوربھی خوبصورت بنادیا ہے۔
لاس انیجلس: ایکشن اورتھرل سے بھرپورہالی ووڈ فلم سپیکٹر ریکارڈ توڑ بزنس کرتے ہوئے فلم بینوں میں مقبول ہوگئی، ایک ہفتے میں سواسات کروڑڈالر کابزنس کرکےباکس آفس میں پہلےنمبر پرآگئی۔
جیمز بانڈ باکس آفس پر چھا گئے ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم اسپیکٹر کی کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے، اس ہفتےسواسات کروڑ ڈالر کما کر اور باکس آفس میں چھائی ہوئی ہے انیمیٹڈ کارٹون اسنوپی کی فلم پینٹس باکس آفس پرقدم جمائےہوئے ہے ۔
ساڑھےچارکروڑ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر ہے ، مریخ پر جانے والے خلاباز کے گرد گھومتی فلم مارشین نوےلاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے ۔
فلم گوز بمپس باکس آفس پر سترلاکھ ڈالرکےساتھ چوتھے، برج آف اسپائس پانچویں ،ہوٹل ٹرنسل وینیا چھٹےاور برنٹ ساتویں نمبرپر ہیں۔
لاس اینجلس : ہالی ووڈ فلم دی فائنل گرلز کے دہشت سے بھرپور ٹریلر نے دھوم مچادی ۔ ہارر فلموں کے شوقین افراد کیلئے دہشت اور خوف سے بھرپور فلم دی فائنل گرلز کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ماں کے انتقال کے صدمے سے گزر رہی ہوتی ہے۔ لڑکی خود کو اپنی ماں کی مشہور زمانہ فلم میں پاتی ہے جس میں اس کی ماں کو جنونی قاتل قتل کر دیتا ہے۔
خاتون اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس خونی قاتل سے مقابلہ کرتی ہے۔ سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم نو اکتوبر سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔