Tag: ہالی ووڈ

  • ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور فلم ٹاپ فائیو کا رنگا رنگ پرئمیر

    ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور فلم ٹاپ فائیو کا رنگا رنگ پرئمیر

    ہالی ووڈ کے معروف کامیڈین کرس براؤن بڑے پردے پر، ہنسی کا طوفان لئے آرہے ہیں، فلم کی کاسٹ تشہیر کیلئے نیویارک پہنچی جہاں سجا فلم کا رنگا رنگ پریمیئر۔

    مستی سے بھر پور پانچ دوستوں کے گرد گھومتی فلم ٹاپ فائیو سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، فلم کا رنگا رنگ پرئمیر سجا نیویارک میں جہاں فلم کے ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    فلم کی کہانی زندگی سے بھرپور ایسے پانچ دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کی خوشی کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتے ہیں، ہالی ووڈ کے معروف کامیڈین کرس راک نے فلم میں اداکاری سمیت ہدایتکاری کے بھی فرائض انجام دئیے ہیں،کامیڈی اور تفریح سے بھرپور فلم بارہ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔

  • انییمٹڈ فلم ہوم کا ٹریلر ریلیز

    انییمٹڈ فلم ہوم کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: خلائی مخلوقوں کی شرارتوں اور کامیڈی سے بھرپور انییمٹڈ فلم ہوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    خلائی مخلوقوں کو گھر کی تلاش ہے اور وہ سنیما گھروں میں اپنا ڈیرہ ڈالنے آرہی ہیں، ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ہوم کا رنگارنگ ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم معروف مصنف ایڈم ریکس کے ناول سے ماخوذ ہے۔

    رنگوں سے بھری فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے دشمنوں سے بچنے کیلئے زمین پر آکر چھپ جانا چاہتے ہیں، فلم میں اینیمٹڈ کرداروں کی آواز کا جادو ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں نے جگایا ہے۔

    کامیڈی سے بھرپور فلم اگلے سال مارچ کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون باکس آفس پر چھا گئی

    ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون باکس آفس پر چھا گئی

    ہالی ووڈ : بلاک بسٹر سیریز ہنگر گیمز کی نئی فلم موکنگ جے پارٹ ون نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جنیفر لارنس کی فلم ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون باکس آفس پر آتے ہی چھا گئی، بلاک بسٹر سائنس فکشن سیریز ہنگر گیمز کی نئی فلم نے ایک سو باون ملین ڈالر کا ریکارڈ توڑ بزنس کر کے تہلکہ مچا دیا۔

    فلم ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی، والٹ ڈزنی کی انیمیٹڈ فلم بگ ہیرو سکس ایک سو پینتیس ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی، ایک سو بیس ملین ڈالر کما کر ایکشن سے بھرپور فلم انٹر اسٹیلر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم وائلڈ کا پرئمیر فلم کے رنگ میں ڈھل گیا

    ہالی ووڈ فلم وائلڈ کا پرئمیر فلم کے رنگ میں ڈھل گیا

    لاس اينجلس :ہالی ووڈ ایڈونچر فلم وائلڈ کا لاس اينجلس ميں رنگا رنگ پریمیئر سجا، جسمیں فلم کی منظر کشی بہترین انداز سے کی گئی ہے۔

    ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور فلم کا پرئمیر کچھ الگ انداز میں ہوا، رنگا رنگ ایونٹ میں فلم کی منظر کشی کو بہترین انداز میں پیش گیا، درختوں سے سجے براؤن کارپٹ پر فلم کی کاسٹ پہنچی تو مداحوں نے اُنکا پر تپاک استقبال کیا۔

    فلم وائلڈ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو گھریلو مسائل سے پریشان ہوکر لمبے سفر پر نکل جاتی ہے، گھریلو مسائل پر بننے والی فلم پانچ دسمبر کو نمائش کیلئے پیش ہوگی۔

  • سنڈریلا اب بڑے پردے پر

    سنڈریلا اب بڑے پردے پر

    ہالی ووڈ :تصوراتی دنیا سے نکل کر سنڈریلا  بڑے پردے پر سب کا دل جیتنے آرہی ہے۔

    اب ڈرامہ اور رومانس کا تڑکا لئے سنڈریلا سنیما گھروں میں راج کرنے آرہی ہے،  والٹ ڈزنی کے تحت بننے والی فلم سنڈریلا کے پہلے ٹریلر نے شائقین پر اپنا سحر طاری کردیا ہے، سوتیلی ماں کی سختیاں اور بہنوں کے ظلم سہنے والی سنڈریلا فلم میں اپنے روائتی انداز میں نظر آئیگی۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ بلانشیٹ فلم سنڈریلا کی سوتیلی ماں کے کردار میں نظر آئیں گی ، کلاسیکل کہانی اگلے برس تیرہ مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

  • ہاررفلم "چارلیز فارم” کا نیا ٹریلرجاری

    ہاررفلم "چارلیز فارم” کا نیا ٹریلرجاری

    نیو یارک : دل دہلادینے والے مناظر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ ہارر فلم چارلیز فارم کے نئے ٹریلر نے شائقین کے رونگٹے کھڑے کردئیے ۔

    اندھیری رات میں سن سناتی ہوائیں،گھنا جنگل جہاں انسانوں اور آدم خورو کے درمیان جنگ  ہوگی جو سب کو دنگ کردے گی۔

    ہالی ووڈ کی دل دہلادینے والے مناظر سے بھر پور فلم چارلیز فارم سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے ۔فلم کی کہانی ایڈونچر کے شوقین چار ایسے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو آسٹریلیا کے ویران علاقے میں ایک خطرناک فارم ہاؤس پر جانے کی ٹھان لیتے ہیں ۔

    جہاں ان کا سامنا خوفناک آدم خورو سے ہوتا ہے۔اب یہ دوست اپنی جان کیسے بچا پاتے ہیں  یہ جاننے کیلئے آپ کو آئندہ سال جون تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

  • فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا نیا ٹریلر جاری

    فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: رمانوی داستان پر مبنی فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    ففٹی شیڈز آف گرے معروف برطانوی مصنف ایل جیمز کے ناول سے ماخوذ ہے، سیم ٹیلر ووڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ڈکوٹا جونسن اورجیمی ڈارنن اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، فلم میں بزنس ٹائیکون اور کالج طالبہ کی محبت بھری داستان پیش کی گئی ہے۔

    کالج گرل اپنی محبت کو پانے کیلئے کیا کیا جتن کرتی ہے۔ اسے دیکھنے کیلئے فلم بینوں کو اگلے سال چودہ فروری یعنی محبت کے عالمی دن تک انتظار کرنا ہو گا۔

  • کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ہوریبل باسسز ٹو کا نیا ٹریلر ریلیز

    کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ہوریبل باسسز ٹو کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں کی کامیڈی سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم ہوریبل باسسز ٹو کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا۔

    کامیڈی سے بھرپور یہ فلم دو ہزار گیارہ میں بننے والی فلم ہاریبل بوسزکا سیکوئل ہے، فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو باس کی روز روز کی جھک جھک سے تنگ آکر اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کا ارادہ کرتے ہیں اور سرمایا کار کو راضی کرتے ہیں، سرمایہ کار کی ناراضگی کے سبب اس کے بیٹے کو اغوا کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں۔ اپنے منصوبے میں یہ تین دوست کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں یہ جاننے کیلئے آپ کو چھبیس ستمبر تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

  • فلم امریکن اسنائیپر کا ٹریلر ریلیز

    فلم امریکن اسنائیپر کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: ایکشن سے بھرپور تھرلر فلم امریکن اسنائیپر کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    رونگٹے کھڑے کر دینے والی حقیقی کہانی سے ماخوذ ہالی ووڈ فلم امریکن اسنائیپر کی کہانی ایک ایسے امریکی فوجی کے گرد گھومتی ہے۔

    جس نے اپنی سروس کے دوران ایک سو پچاس سے زائد افراد کو اپنی اسنائیپرگن سے نشانہ بنایا، فلم میں ہالی وڈ اسٹار بریڈلی کو پر امریکی فوجی تاریخ میں سب سے زیادہ مہلک اسنائیپر سمجھے جانے والے شخص کا کردار اد اکر رہے ہیں۔

    فلم دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • سنسنی سے بھرپور فلم دی ایکیولائزر نے 35ملین ڈالر کا بزنس کرلیا

    سنسنی سے بھرپور فلم دی ایکیولائزر نے 35ملین ڈالر کا بزنس کرلیا

    ہالی ووڈ: آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ڈینزل واشنگٹن کی فلم دی ایکیولائزر نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا ہے۔ سنسنی سے بھرپور فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر پینتیس ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پر ایکشن فلموں کا راج برقرار ہے، سنسنی خیز مناظر اور ایکشن سے بھرپور فلم دی ایکیولائزر نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے، جو جرائم پیشہ افراد کے چنگل میں پھنسی ایک جواں سال لڑکی کو رہائی دلانے کیلئے خطرات کا سامنا کرتا ہے۔

    فلم دی ایکیولائزر پینتیس ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی، دوسری پوزیشن سائنس فکشن فلم دی میز رنر نے حاصل کی، جس نے اٹھارہ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

    اینیمیٹڈ فلم ”دی باکس ٹرولز” دوسرے ہفتے باکس آفس پر سترہ ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔